عمار ابن ضیا
محفلین
از سی۔ڈی یسرنا القرآن، آئیں عربی سیکھیں۔
غالباً انہوں نے "عالمی کتب میلہ" میں Irak کے اسٹال سے خریدی ہوگی کیونکہ میں نے بھی وہیں سے خریدی تھیان دنوں slovenija سے میرے نانا آئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اگرچہ شادی وہیں کی لیکن اپنی بیوی اور بچوں کو اردو سکھائی اور اب اپنے پوتے کو بھی سکھارہے ہیں۔ ان کی بیگم کی اردو اور پاکستان سے لگاؤ کا تذکرہ پھر کبھی کروں گا۔۔۔ ابھی یہ بتانا ہے کہ پچھلے دنوں وہ ہمارے گھر آئے تو انہوں نے ایک سی۔ڈی دکھائی جو اپنے پوتے کے لیے یہاں سے لی ہے۔ وہ یسرنا القرآن۔ آؤ قرآن سیکھیں کے نام سے تھی۔ اس میں اردو میں عربی سیکھائی گئی تھی۔ ساتھ ہی کچھ اردو کہانیاں بھی تھیں۔ میں نے اس میں سے کچھ ویڈیوز کاپی کرلیں۔ انہی میں سے ایک یہ کہانی ہے۔۔۔ بقیہ کہانیاں بھی اپ۔لوڈ کرکے پیش کروں گا۔۔۔ اس سے ایک آئیڈیا لیا جاسکتا ہے بچوں پر کام کا۔