یوسف سلطان
محفلین
ہاتھ سے محنت کرنے کا بہت اجر ہے پہلے پہل میں جب دوسروں کو دیکھتا تھا تو ہنستا تھا مذاق اڑاتا تھا لیکن پھر جب خود کام کرنا شروع کیا تو ایک عجیب سی خوشی کا احساس ہوا ، سوچتا ہوں کہ واقعی ہاتھ اللہ کی بہت بڑی نعمت ہیں اور ایسے ہی لوگ کام چوروں کو نہیں کہتے کہ تمھارے ہاتھ تو ٹوٹے ہوئے ہیں ، میں 6 سال سے اپنے ہاتھوں سے کام کر رہا ہوں اور آج میں ایک کامیاب شوہر ہوں میری بیوی مجھ سے بہت خوش ہے کیونکہ اس کو میرے ہاتھ کے دُھلے کپڑے، برتن اور گھر کی ہر چیز صاف ملتی ہے ، فخر ہے کہ میرے ہاتھوں نے مجھ کو ایک مثالی شوہر بنا دیا ہے ، اب لوگ مجھ پر ہنستے ہیں لیکن میں نے کبھی کسی کی بات کا مائنڈ نہیں کیا
(زریاب شیخ)
(زریاب شیخ)