arifkarim
معطل
جمیل نوری نستعلیق کا نیا بیس فانٹ اگر کبھی بنایا گیا تو وہ انپیج کے نوری کیریکٹر فانٹ کی اشکال والا ہی ہوگا۔ باقی جہاں تک مزید ترسیموں کی شمولیت کا سوال ہے تو اسکے لئے فی الحال الگ سے یونیکوڈ کیریکٹر فانٹ بنانے کی ضرورت نہیں۔ ہم براہ راست انپیج ہی میں مطلوبہ ترسیمہ لکھ کر اسے موجودہ فانٹ میں شامل کر سکتے ہیں ۔میری دانست میں جمیل نوری نستعلیق کو بہتر بنانے کا طریقہ یہی ہے کہ اس کے بیس فونٹ کو جوہر نستعلیق سے بدل کر نوری نستعلیق سے زیادہ مطابقت رکھنے والے کیریکٹر فونٹ کا استعمال کیا جائے۔ اگر ایسا ممکن ہو جائے تو جمیل نوری نستعلیق میں بتدریج نئے ترسیمہ جات شامل کرنے کا کام بھی کیا جا سکے گا۔
جی اسی ضمن میں خاکسار سعد نستعلیق والے دھاگے میں محترم ابن سعید سے اردو کارپس کی تخلیق سے متعلق لکھ چکے ہیں۔ اسکی مدد سے ہم اردو زبان میں موجود کثیر الاستعمال الفاظ کو تلاش کر کے ان کے ترسیمے الگ الگ کر سکتے ہیں۔ اب نا جانے یہ کام کب ہوگا۔ ہوگا بھی یا نہیں ہوگا؟سعد نستعلیق میں پچاس ہزار سے زائد جنریٹ کردہ ترسیمہ جات شامل ہیں۔ میرے خیال میں کچھ تحقیق کی جانی چاہیے کہ اصل میں کونسے ترسیمہ جات زیادہ استعمال میں آتے ہیں اور صرف انہی کو فونٹ میں رکھا جائے۔ شاذ و نادر ترسیمہ جات کو اگر فونٹ سے نکال دیا جائے تو فونٹ کی کوالٹی میں بہتری آ سکتی ہے۔
جی ضرور۔ بلکہ آج ہی اس بابت محترم نعیم سعید سے کافی ڈسکشن بھی ہوئی۔ آپ فی الحال جمیل نوری نستعلیق کی ڈویلپمنٹ میں مصروف ہیں البتہ یہ کام ختم ہوتی ہے انشاءاللہ ایرانی نستعلیق پر مبنی ایک ترسیمہ فانٹ بنانے کا ارادہ ہےجہاں تک نستعلیق کے ترجیحی سٹائل کا تعلق ہے تو ماہرین یقینا اس بارے میں اپنی رائے رکھتے ہیں۔ میری ذاتی خواہش ہے کہ ایرانی طرز نستعلیق کا فونٹ اردو کے لیے بھی ترسیمہ جات کی سپورٹ کے ساتھ دستیاب ہو جائے۔