ہادی عالم: سیرت ِ طیبہ پر پہلی غیر منقوط کتاب

ہادی عالم سیرت کی اردو کتب میں ایک نادر نمونہ اور عشق و عقیدت کی انتہا ۔سیرتِ طیبہ پر پہلی غیر منقوط کتاب مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد شفیع عثمانی رحمتہ اللہ علیہ کے چھوٹے صاحبزادے مولانا ولی محمد کی نوکِ قلم سے تشکیل پانے والا محبت و الفت کا شاہکار ۔ حسنِ اتفاق کتاب کے نام ، مصنف حتی کہ چھاپنے والے مکتبے کے نام میں بھی کوئی نقطہ نہیں ہے
 
مہ جبین

محفلین
ماشاءاللہ سیرتِ طیبہ پر بہت عمدہ و لاجواب کتاب ہے
غیر منقوط اردو سمجھنے میں تھوڑی سی دشواری تو ہوتی ہے لیکن پھر بھی ایسی کوشش کرنا بھی بہت اونچے علمی و ادبی منصب کی طرف اشارہ کرتا ہے
جس کے لئے بلا شبہ مصنف محمد ولی رازی صاحب مبارکباد کے مستحق ہیں
اللہ انکے اس اظہارِ عقیدت کو اپنی بارگاہ میں مقبول و منظور فرمائے اور انکو جزائے خیر عطا فرمائے آمین
سید شہزاد ناصر بھائی کو یہاں پیش کرنے پر ہدیہء تشکر
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین
ہادی عالم سیرت کی اردو کتب میں ایک نادر نمونہ اور عشق و عقیدت کی انتہا ۔سیرتِ طیبہ پر پہلی غیر منقوط کتاب مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد شفیع عثمانی رحمتہ اللہ علیہ کے چھوٹے صاحبزادے مولانا ولی محمد کی نوکِ قلم سے تشکیل پانے والا محبت و الفت کا شاہکار ۔ حسنِ اتفاق کتاب کے نام ، مصنف حتی کہ چھاپنے والے مکتبے کے نام میں بھی کوئی نقطہ نہیں ہے
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
جی سید صاحب یہ کتاب میرے پاس تھی۔جب پاکستان میں پہلی بار شائع ہوئی تھی۔ اور سیرت نگاری کے مقابلہ میں انعام کی مستحق قرار پائی تھی تبھی ہم نے پاکستان ہی سے دوگنی قیمت پر منگوائی تھی۔ اس کا بالاستیعاب مطالعہ کر چکے ہیں۔ انڈیا میں بھی مطبوعہ نسخے دستیاب ہیں۔ تاہم آپ کا بے حد شکریہ۔
 
Top