ہارون یحیٰی کی کتابیں

قسیم حیدر

محفلین
ہارون یحیٰی کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ دہریت کے رد پر انہوں نے کمال کا کام کیا ہے۔ ان کی کتابیں کاپی رائیٹ سے آزاد ہیں اور www.harunyahya.com پر اردو میں میسر ہیں۔ لیکن وہی مسئلہ کہ یہ کتابیں تصویری شکل میں ہیں۔ ان کو اگر ڈیجیٹائز کر دیا جائے تو بہت مفید ہو گا۔ ارکان محفل کیا کہتے ہیں؟
 
نیک خیال ہے ، ایک کتاب کائنات کی تخلیق پر کچھ کام میں نے شروع بھی کیا تھا۔

آپ ذرا اردو کتابوں کا لنک دیں پھر اس پر کام کو شروع کرتے ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
اگر کاپی رائٹ فری ہیں تو شاید ان پیج کی فائلز بھی وہ لوگ مہیا کر دیں۔ ہے کوئی دوست جو رابطہ کر سکے؟
 
زیک

مسافر
ہارون یحیٰی کے نام سے چھپنے والی کتابوں کو اصل میں کون لکھتا ہے؟

میرے خیال سے ان کتابوں کی کوالٹی اچھی نہیں۔
 
قسیم حیدر

محفلین
ترکی کے عدنان صاحب ہارون یحیٰی کے نام سے لکھتے ہیں۔ ان کا تفصیلی تعارف ان کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔
کوالٹی سے مراد طباعتی معیار ہے یا تحقیقی معیار؟
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
بہت ہی عمدہ ویب سائٹ ہے جزاک اللہ یار کسی کے پاس دھریت پر مکمل کتاب یا کوئی مضمون ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

واجدحسین
 
زیک

مسافر
قسیم حیدر نے کہا:
ترکی کے عدنان صاحب ہارون یحیٰی کے نام سے لکھتے ہیں۔

میرا پوچھنے کا مقصد یہ تھا کہ ہر سال جتنے مضامین، کتابیں اور تراجم چھپتی ہیں ہارون یحیٰی کے نام سے وہ سب یہ شخص کا تنہا کام نہیں ہو سکتا۔

کوالٹی سے مراد طباعتی معیار ہے یا تحقیقی معیار؟

تحقیقی معیار۔
 
زکریا نے کہا:

کچھ کتابوں کا معیار بہت عمدہ ہے اور کچھ کا واجبی سا ۔

بہرحال ایک دو کتابوں کو برقیانا شروع کرتے ہیں اس کے بعد ان پر باقاعدہ مباحث شروع کرتے ہیں اور معیار کا اندازہ خودبخود ہو جائےگا بلکہ میرا خیال ہے کہ اس سے ان کی اپنی کتابوں میں بھی بہتری آ سکتی ہے اور میرا خیال ہے کہ وہ تنقید کو خوش آمدید کہیں گے۔
 
نصیرحیدر

محفلین
محب علوی نے کہا:
‌‌
کچھ کتابوں کا معیار بہت عمدہ ہے اور کچھ کا واجبی سا ۔

بہرحال ایک دو کتابوں کو برقیانا شروع کرتے ہیں اس کے بعد ان پر باقاعدہ مباحث شروع کرتے ہیں اور معیار کا اندازہ خودبخود ہو جائےگا بلکہ میرا خیال ہے کہ اس سے ان کی اپنی کتابوں میں بھی بہتری آ سکتی ہے اور میرا خیال ہے کہ وہ تنقید کو خوش آمدید کہیں گے۔
ان پیج فارمیٹ میں کتابوں کے حصول کے لیے میل ڈال دی ہے ،جواب کا انتظار ہے ۔کائنات کی تخلیق کاپی رائٹ سے آزاد نہیں ہے اس کے حقوق شاید گلوبل سائنس کے نام ہیں۔
 
Top