ہارڈ ڈسک کی ریپئرنگ /فالٹ فائینڈنگ/ڈیٹا ریکوری / بیڈ سیکٹر ریموونگ

ذیشان حیدر

محفلین
محترم ناظرین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اگر کسی صاحب کو ہارڈ ڈسک ریپرئنگ، اس کے فالٹ اور فالٹ فائنڈنگ ، پی سی بی ریپئرنگ، اس کو کھولنا ، اس کی پلیٹس کو تبدیل کرنا اس کے علاوہ ڈیٹا ریکوری ، بیڈ سیکٹر ریموونگ کے بہترین سوفٹ ویئرز کے بارے میں‌پتا ہو تو برائے مہربانی مطلع فرمائیں اس سے تمام حضرات کو کافی فائدہ ہوگا۔ شکریہ والسلام
ذیشان حیدر
 
اظفر

محفلین
بیڈ سیکٹر حقیقت میں کبھی ختم نہیں‌ہو سکتے ۔ ان کو کسی کونے کھدرے میں لگا کر باقی ہارڈ‌کام میں لائی جا سکتی ہے
آپ مجھے اپنا ای میل زاتی پیغام میں ارسال کریں‌ تو میں ڈیٹا ریکووری کا سافٹ ویر بھیج دوں‌گا ۔
پلیٹس تبدیل کرنا آسان ہے ۔ مگر اس کے بعد ہارڈ ڈسک نہیں‌چلتی اکثر :p ۔ اسلیے یہ کام صرف تجربہ کار بندہ کر سکتا ہے ۔ مارکیٹ میں بھی بہت کم لوگ ہیں جو یہ کام کر سکتے ہیں‌۔ مجھے یاد ہے ایک لڑکا تھا جوشیب نام کا ۔ وہ یہ کام بہت عمدہ انداز میں کر لیتا تھا اور فیصل آباد کا رہایشی تھا ۔ لیکن وہ پروگرامر ہے وہ اس کام میں ہاتھ نہیں مارے گا
 
مغزل

محفلین
پارٹیشن نہ کھلنے یا اوپن ود کا پیغام آئے تو یہ متن ملاحظہ کیجیے :

fix For Application Can Not Run In Win32 Mode Error

Problem
When You Open Any Drive Letter From Your Pc It Gives The Following Error
C:\ Application Can Not Run In Win32 Mode
D:\ Application Can Not Run In Win32 Mode
Solution
To Correct And Solve This Error Follow This Procedure
Run Task Manager (ctrl-alt-del Or Right Click On Taskbar)
Stop Wscript.exe Process If Available By Highlighting The Process Name And Clicking End Process.
Then Terminate Explorer.exe Process.
In Task Manager, Click On File -> New Task (run…).
Type “cmd” (without Quotes) Into The Open Text Box And Click Ok.
Type The Following Command One By One Followed By Hitting Enter Key
Del C:\autorun.* /f /s /q /a
Del D:\autorun.* /f /s /q /a
Del E:\autorun.* /f /s /q /a
C, D, E Each Represents Drive Letters On Windows System. If There Are More Drives Or Partitions Available, Continue To Command By Altering To Other Drive Letter. Note That You Must Also Clean The Autorun Files From Usb Flash Drive Or Portable Hard Disk As The External Drive May Also Be Infected.
In Task Manager, Click On File -> New Task (run…).
Type “regedit” (without Quotes) Into The Open Text Box And Click Ok.
Navigate To The Following Registry Key
Hkey_local_machine\software\microsoft\windows Nt\currentversion\winlogon
Check If The Value Name And Value Data For The Key Is Correct (the Value Data Of Userint.exe Include The Path Which May Be Different Than C Drive, Which Is Also Valid, Note Also The Comma Which Is Also Needed)
“userinit”=”c:\windows\system32\userinit.exe,”
If The Value Is Incorrent, Modify It To The Valid Value Data.

dxbgraphics

محفلین
محترم ناظرین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اگر کسی صاحب کو ہارڈ ڈسک ریپرئنگ، اس کے فالٹ اور فالٹ فائنڈنگ ، پی سی بی ریپئرنگ، اس کو کھولنا ، اس کی پلیٹس کو تبدیل کرنا اس کے علاوہ ڈیٹا ریکوری ، بیڈ سیکٹر ریموونگ کے بہترین سوفٹ ویئرز کے بارے میں‌پتا ہو تو برائے مہربانی مطلع فرمائیں اس سے تمام حضرات کو کافی فائدہ ہوگا۔ شکریہ والسلام
ذیشان حیدر

hirens boot میں تمام مسائل کا حل ہے۔ چاہے وہ ہارڈ ڈسک کے حوالے سے ہو۔ ونڈوز پاسورڈ توڑنے کے حوالے سے ہو۔ ڈیٹا بیک اپ یا گھوسٹ ہو یا کوئی بھی۔
 
میری یارڈ ڈسک بھی ڈی ٹیکٹ نہیں ہورہی ہے، شاید اس کا میڈیا ڈیڈ ہوگیا ہے، ہے کوئی ایسا سوفٹ وئیر یا ہارڈ ڈسک کا کراچی میں کوئی ایسا ماہر جو میری ہارڈ ڈسک کو (وقتی طور پر ہی سہی) چلانے کے قابل بنادے یا مجھے ڈیٹا ری کور کرکے دے دے۔
مدد اور راہنمائی کا پیشگی شکریہ
 
mfdarvesh

محفلین
میڈیا ڈیڈ کا تو علاج نہیں پتا البتہ اگر بورڈ اڑ جائے تو اسی نسل کا بورڈ چل جاتا ہے، میں نے بلیوایریا میں دیکھا تھا کچھ اس طرح کرتے ہوئے
 
میڈیا ڈیڈ کا تو علاج نہیں پتا البتہ اگر بورڈ اڑ جائے تو اسی نسل کا بورڈ چل جاتا ہے، میں نے بلیوایریا میں دیکھا تھا کچھ اس طرح کرتے ہوئے

اگر بورڈ سے آپ کی ہارڈ ڈسک کا کارڈ مراد ہے تو وہ میں تبدیل کرکے دیکھ چکا ہوں اور پہلے پہل کارڈ کی تبدیلی سے ہارڈ ڈسک چل بھی پڑی تھی لیکن اب نہیں چل رہی۔ اس مسئلے کو کسی قدر تفصیل کے ساتھ میں نے گزشتہ روز (مورخہ 6 دسمبر 2010) کو ‘‘مردہ ہارڈ ڈسک کے لاشے میں نئی روح پھونکنا’’ کے عنوان سے بیان کیا ہے، ازراہ کرم اُس دھاگے کو بھی ملاحظہ فرمائیں اور اس سلسلہ میں کسی رائے سے نوازیں۔ پشگی شکریہ
 
میں پوچھ لوں گا، بلیو ایریا میں اگر اس دکان پہ بندہ مل گیا تو
 
میں پوچھ لوں گا، بلیو ایریا میں اگر اس دکان پہ بندہ مل گیا تو

بہت شکریہ درویش صاحب
میں آپ کے جواب کا منتظر رہوں گا۔
ویسے یہ بلو ایریا نیٹ کی کوئی سائٹ ہے یا کسی مقام یا جگہ کا نام ہے؟ اگر جگہ کا نام ہے تو یہ کس شہر میں واقع ہے؟ اس پر ذرا روشنی ڈالیں ممنون رہوں گا۔ والسلام
 
جناب کیا یہ خؤد ٹرائی کیا ہے؟

ابولبابہ صاحب آپ کی بات میں کچھ تشنگی محسوس ہورہی ہے کہ کیا چیز خود ٹرائی کی ہے؟ اگر آپ کی مراد اس سے یہ ہے کہ ہارڈ ڈسک کا کارڈ خود تبدیل کیا ہے تو اس کا جواب اثبات میں بھی ہے اور نفی میں بھی۔ شروع میں جب ہارڈ ڈسک نے کام کرنا بند کردیا تھا تو میں نے اسی میک اور ماڈل کی دوسری ہارڈ ڈسک کا کارڈ خود تبدیل کرکے لگایا تھا اور ایسا کرنے سے ہارڈ ڈسک چل پڑی تھی لیکن بعد میں جب مارکیٹ میں کئی دوکانوں پر لے جاکر ان سے یہ عمل کروایا تو مختلف ٹیکنیشنز نے کئی کئی چلتی ہوئی ہارڈ ڈرائیو کے مختلف کارڈز تبدیل کرکے دیکھے مگر ہارڈ ڈسک نہیں چل سکی۔
اس مسئلہ کو کسی قدر تفصیل کے ساتھ درج ذیل دھاگے میں ملاحظہ فرمائیں:
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?32363-مردہ-ہارڈ-ڈسک-کے-لاشے-میں-نئی-روح-پھونکنا
 
ابو لبابہ

محفلین
واہ رے آفاقی صاحب آپ کی سادگی پر کون نہ مر جائے۔
چلیں چھوڑیں اس بات کو ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کے تمام مسائل حل فرمائے۔
 
ابو لبابہ

محفلین
اصل بات تو رہ گئی صاحب اگر آپ کراچی میں رہائش پذیر ہیں تو بتائیں میں آپ کو اپنا ای میل ایڈریس دے دیتا ہوں ، امید ہے کہ آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ ایڈریس پر آپ مکمل تفصیل بھیج دیجئے گا
 
اصل بات تو رہ گئی صاحب اگر آپ کراچی میں رہائش پذیر ہیں تو بتائیں میں آپ کو اپنا ای میل ایڈریس دے دیتا ہوں ، امید ہے کہ آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ ایڈریس پر آپ مکمل تفصیل بھیج دیجئے گا

جی محترم ابولبابہ صاحب میری رہائش کراچی میں ہی ہے۔ اگر آپ مناسب سمجھیں تو مجھے اپنا ای میل ایڈریس ذاتی پیغام کے ذریعے بھیج دیں، میں منتظر رہوں گا۔
ویسے آپ کے اس جملے کی سمجھ نہیں آئی کہ ‘‘آپ کی سادگی پہ کون نہ مرجائے’’ ذرا اس کی وضاحت فرمائیں گے۔
 
Top