فرحان دانش
محفلین
میرے کمپوٹر کی ہارڈ ڈسک میں سات پارٹیشن تھے۔ ونڈوز7 خراب ہونے کے بعد میں میں امیج فائل سے "سی" ڈرائیو پر امیج ریسٹور کر رہا تھا ۔ وہ امیج "سی" ڈرائیوکے بجائے پوری ہارڈڈسک پر ریسٹور ہو گیا ہے۔ جس سے پارٹیشن بمعہ ڈیٹا ڈیلیٹ ہوگئے ہیں۔ میں نے ڈیٹا ریکور کرنے کی کافی کوشش کی ہے مگر ہر بار ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ۔ آپ حضرات ڈیٹا ریکوری کے کسی اچھے سافٹ وئیر کے بارے میں معلوم ہو تو ڈیٹا واپس لانے میں میری مدد کریں۔ مجھ پر آپ کا احسان ہوگا۔