ہارڈ ڈسک HDD

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
السلام علیکم
میرے پاس ایک ہارڈ ڈسک آئی ہے. جس میں بہت سا ڈیٹا ہے. لیکن وہ شو نہیں‌ہو رہی اگر میں اس کو لگاتا ہوں تو وہ بوٹ نہیں کرتی، بس کڑ کڑ کی آواز دیتی ہے. اس میں سے ڈیٹا نکالنا ہے اس کا کوئی حال بتائیں
 
ہارڈ ڈرائیو کی تفصیلات تو بتائیں۔
انٹرنل ہے ہا ایکسٹرنل؟؟میکر کا نام اور ماڈل نمبر بتائیں۔
 
آئی ڈی ہارڈ ڈسک ہے
ڈبلیو ڈی 400 ہے
western digital
s/n wmadk4217871
mdl ... wd400bb.60dga0
40 جی بی کی ہارڈ ڈرائیو ہے نا؟
یہ والی
wd.jpg
 
السلام علیکم
میرے پاس ایک ہارڈ ڈسک آئی ہے. جس میں بہت سا ڈیٹا ہے. لیکن وہ شو نہیں‌ہو رہی اگر میں اس کو لگاتا ہوں تو وہ بوٹ نہیں کرتی، بس کڑ کڑ کی آواز دیتی ہے. اس میں سے ڈیٹا نکالنا ہے اس کا کوئی حال بتائیں
ویسے آپ کو "اسی" ڈرائیو کو بوٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔اسے کسی ایسے کمپیوٹر میں بطور دوسری ڈرائیو کے لگائیں جو کہ پہلی ڈرائیو سے بوٹ ہوتا ہو۔اس سے ڈیٹا نکالنے اور کہیں اور محفوظ کرنے میں مدد ملے گی
 
رن میں diskmgmt.msc لکھ کر انٹر ماریں۔
اگلی ونڈو میں دیکھیں کہ کیا وہاں آپ کو ان پارٹیشنز کے علاوہ بھی کوئی اور پارٹیشن نظر آرہا ہے جو مائی کمپیوٹر میں نظر آتی ہیں جیسے کہ سی یا ڈی وغیرہ۔
اگر ایسا ہو تو ایسے "یتیم" پارٹیشن پر رائیٹ کلک کرکے "چینج ڈرائیو لیٹر اینڈ پاتھز" پر کلک کریں اور "ایڈ" کے بٹن پر کلک کرکے کوئی لیٹر دے دیں اس کو۔جیسے کہ ایچ
 
ڈیوئس مینجر میں اس ڈرائیو کا ڈرائیور تو ٹھیک سے انسٹال ہے نا؟؟
اس پر پیلے رنگ کا آئی کن ہے تو رائیٹ کلک کرکے ان انسٹال منتخب کریں اور ونڈوز کو ری سٹارٹ کر لیں۔
 
محمدصابر

محفلین
السلام علیکم
میرے پاس ایک ہارڈ ڈسک آئی ہے. جس میں بہت سا ڈیٹا ہے. لیکن وہ شو نہیں‌ہو رہی اگر میں اس کو لگاتا ہوں تو وہ بوٹ نہیں کرتی، بس کڑ کڑ کی آواز دیتی ہے. اس میں سے ڈیٹا نکالنا ہے اس کا کوئی حال بتائیں
ہارڈ ڈسک کے ساتھ تجربات فوری طور پر بند کر دیں۔ اگر آپ کو اپنا ڈیٹا عزیز ہے تو کسی اچھے "ماہر" کو دکھائیں۔
 
دوست

محفلین
اس کا میڈیا خراب ہو گیا لگتا ہے۔ یہ ڈسک کے علاوہ جو چیز ہوتی ہے اسے کہتے ہیں شاید۔ اب اس کا حل سافٹویر نہیں ہارڈوئیر ہے۔ یا تو اس کو بھول جائیں، اگر ڈیٹا موجود ہے تو کسی بندے کے پُتر سے ریکوری کروا لیں۔ ہارڈڈسک مرحوم ہونے والی ہے اب۔
 
مزےکی بات یہ ہے کہ وہ میرے پاس لیے کر آیا ہے ٹھیک کروانے کے لیے۔ میں نے کوئی تجربہ نہیں کیا۔ میں چاہ رہا تھا اگر کسی کو معلوم ہے تو میں خود اس کو ٹھیک کرنے کی کوشش کروں۔ لیکن اس حد تک کوشش کر رہا ہوں جہاں تک میں سمجھتا ہوں کہ نقصان نہیں ہوگا۔ اس لیے یہاں لکھا شاہد کوئی حل نکل آئے
 
یہ بھی دیکھیں۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
رن میں diskmgmt.msc لکھ کر انٹر ماریں۔
اگلی ونڈو میں دیکھیں کہ کیا وہاں آپ کو ان پارٹیشنز کے علاوہ بھی کوئی اور پارٹیشن نظر آرہا ہے جو مائی کمپیوٹر میں نظر آتی ہیں جیسے کہ سی یا ڈی وغیرہ۔
اگر ایسا ہو تو ایسے "یتیم" پارٹیشن پر رائیٹ کلک کرکے "چینج ڈرائیو لیٹر اینڈ پاتھز" پر کلک کریں اور "ایڈ" کے بٹن پر کلک کرکے کوئی لیٹر دے دیں اس کو۔جیسے کہ ایچ
اس میں بھی نظر نہیں آتی جناب
 
لگتا ہے کہ اسے فزیکلی ہی کھولنا پڑے گا۔ہو سکتا ہے کہ اس کا کوئی ہیڈ وغیرہ خراب ہو گیا ہو
اسے کسی ایسے بندے کو دکھائیں جو کہ ایسی ریپئرنگ کر سکتا ہو
 
arifkarim

معطل
کٹر کٹر کا مطلب ہے کہ ہارڈ ڈسک کٹر ہو کر رک گئی ہے۔ اسکو آپریشن کی ضرورت ہے۔ کسی نامور میکینک کو دکھائیں!
 
علی خان

محفلین
خرم شہزاد خرم
ہارڈ ڈیسک میں 2 طرح کے مسلے آجانے کے بعد کر کر ، کرنے لگتا ہے۔ سب سے پہلے تو اگر اسکا سرکٹ خراب ہو جائے کیونکہ اسی سرکٹ سے موٹر کو پاور ملتی ہے۔ تو جب سرکٹ خراب ہو جائے تو پھر موٹر کو پورا پاور نہ ملنے کی وجہ سے یہ مسلہ آجاتا ہے۔ اور یا پھر اسکا موٹر خراب ہو جاتا ہے۔ یا پھر جام ہوجانے کی وجہ سے بھی کر کر کا مسلہ آسکتا ہے۔
ابھی پہلے آپ اسی طرح کا دوسرا سرکٹ ٹرائی کریں۔اگر پھر بھی مسلہ حل نہ ہو، تو پھر اس ہارڈ دیسک کو کسی ہارڈ ڈیسک ریپیرنگ والے کے پاس لے جانا ہوگا۔
 
Top