ہار جیت۔

ناعمہ عزیز

لائبریرین
درست ہے اپکی بات
ہر انسان اپنی سوچ کے مطابق عمل کرتا ہے
مگر درست بات صرف ایک ہے۔ ہرانسان کی سوچ نہیں

اشفاق صاحب فرماتے ہیں کہ
’’ تجربہ انسان کو غلط فیصلے سے بچاتا ہے مگر تجربہ انسان کو غلط فیصلے سے ہی حاصل ہوتا ہے‘‘
 

شمشاد

لائبریرین
سعود بھائی ہم نے ہندوستانی ٹیم کے متعلق کوئی بھی بُری بات نہیں کہی۔ اور نہ ہی اپنی ٹیم کو بُرا بھلا کہا ہے۔ کہا ہے تو ان کی غلط حکمتِ عملی کو کہ بُری سے بُری ٹیم بھی ایسی حکمتِ عملی نہیں اپناتی جو انہوں نے اس میچ میں اپنائی۔
 
شمشاد بھائی ہمیں واقعی اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کسی ٹیم کے بارے میں کس نے کیا کہا اور کون کیا رائے رکھتا ہے۔ زیادہ واضح الفاظ میں کہیں تو ہمارے مراسلے کا فقت ایک ہی مقصد تھا جو کہ یقیناً محترم ہمت علی صاحب کے ہار بمعنی ذلت والی منطق کے حوالے سے تھا۔ ویسے اعتراض ہمیں ان کی بات پر بھی نہیں تھا کیوں کہ وہ ہمارے لئے ہمیشہ محترم رہے ہیں۔ بس وہ کھلے دل اور کھلی زبان کے مالک ہیں تو ہم نے سوچا کہ اپنا بھی موقف رکھ دیتے ہیں ان کی بات کے حوالے سے۔ :)
 

عثمان

محفلین
ہم نے اس کھیل کو تو نہیں پر دونوں ملکوں کے تماشائیوں کو، ان کے جذباتی توقعات، دعوے، افتخار و صدمے، توجیہات اور رائے ذنی کا بہت قریب سے مشاہدہ کیا ہے۔ اتنا کچھ ذہن میں پک رہا ہے کہنے کو کہ کچھ بھی کہنے سے قاصر ہیں۔
سعود بھائی ۔۔ کوشش کرکے کچھ کہہ ڈالیے۔ آپ کی رائے جاننے کے لئے متجسس ہوں۔ :)
باقی آپ کے کھیلوں میں دلچسپی لینے یا نہ لینے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ہماری مبارکبادیں اور نیک خواہشات بہرصورت آپ اور دوسرے ہندوستانی ساتھیوں کے ساتھ ہیں۔:)
 
ہمیں ذاتی طور پر کھیلوں سے اور خصوصاً بطور تماشائی چنداں دلچسپی نہیں۔ پھر بھی ہماری رائے میں اگر کھیلوں کا مقصد جیت کر ہاری ہوئی ٹیم کو ذلیل کرنا ہوتا ہو تو ہم کھیلوں کو دنیا کا بدترین عمل گردانہیں گے۔ غالباً اس میں ذلیل بھی ایسے ہی با غیرت لوگ ہوتے ہوں گے جو دوسروں کو ذلیل کرنے کے در پر رہتے ہوں۔

ہم نے اس کھیل کو تو نہیں پر دونوں ملکوں کے تماشائیوں کو، ان کے جذباتی توقعات، دعوے، افتخار و صدمے، توجیہات اور رائے ذنی کا بہت قریب سے مشاہدہ کیا ہے۔ اتنا کچھ ذہن میں پک رہا ہے کہنے کو کہ کچھ بھی کہنے سے قاصر ہیں۔

بیٹے ہر کھیل کی ہار جیت اہم نہیں ہوتی
ہاں انڈیا اور پاکستانی کی اہم ہوتی ہے
یہ ایک ذرا دوسرا معاملہ ہے
اس کا ایک وسیع بیک گراونڈ ہے اور یہ سیاسی و سماجی و مذہبی ہے۔ اس میں 3 ملین مہاجر شھدا، 80 ھزار کشمیری شھدا، پاکستان کا دولخت ہوجانا، اور تین جنگیں شامل ہیں
اس سب کی وجہ سے پاکستان اور انڈیا کا میچ کا ایک الگ رخ ہے۔ اسی لیے لوگ جذباتی ہوتے ہیں

حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کی ہار کی وجہ سے ذلت ہوئی ہے کوئی مانے نہ مانے یہ الگ بات ہے
دوسرے ایک فقرہ کہ احساس اسے ہو تا ہے جو محسوس کرنے کی صلاحیت رکھے
کسی کی ذات پر حملہ کرنا میرا مقصد نہ تھا ۔
 
Top