ہاکی ورلڈ کپ 2018: بھوبنیشور،انڈیا

انڈیا ریاست اڈیسہ کے دارالحکومت بھوبنیشور میں ہاکی ورلڈ کپ 2018 شروع ہو چُکا ہے۔
ورلڈ کپ میں 16 ٹیمز حصہ لے رہی ہیں جنکو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا۔

ہر گروپ کی ٹاپ ٹیم کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرے گی جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمز کراس اوور راؤنڈ کھیلیں گی۔




 
پاکستان اپنی کمپین کے پہلے میچ میں جرمنی کے خلاف برسرِپیکار ہے۔
ہاف ٹائم تک کھیل 0-0 سے برابر
فی الوقت ٹورنامنٹ میں شاہینوں کا عمدہ آغاز۔
 
پاکستان اپنے کمپین کے پہلے میچ میں جرمنی کے خلاف برسرِپیکار ہے۔
ہاف ٹائم تک کھیل 0-0 سے برابر
فی الوقت ٹورنامنٹ میں شاہینوں کا عمدہ آغاز۔
مسئلہ یہ ہے کہ یہ شاہین پرواز سے بڑی جلدی تھک جاتے ہیں۔
اللہ کرے کچھ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں اس بار۔
 
چوتھے اور آخری کوارٹر کا آغاز
پاکستان 0 جرمنی 1

مسلسل دفاعی کھیل اور گول کھانے کے بعد شاہینوں نے تابڑ توڑ حملے تو کئے تاہم گول داغنے میں ہنوز ناکام شد۔
 
پاکستان کا شاندار ری ویو۔
جرمن گول واپس۔

پاکستان 0 جرمنی 1

شاہینوں کے پاس ہنوز 6 منٹ باقی ہیں

اسی دوران جرمن کیپر کا ایک اور شاندار بچاؤ۔
 
فائنل سکور
پاکستان 0 جرمنی 1

شاہین آخری لمحات میں جادو تو نہ جگا سکے لیکن مجموعی طور پر کافی بہتر کھیل پیش کیا اور محض ایک گول سے ہار کر اگلے مرحلے تک رسائی کے امکانات کافی روشن کر لئے ہیں۔

پہلے راؤنڈ کے پہلےمرحلےکے بعد چاروں گروپس کی صورتحال

MNaJey2.png

Kt4K17Y.png

rli2kKs.png

KvLDpmk.png
 
آخری تدوین:
کواٹر یا سیمی؟؟؟؟
کواٹر میں تو آٹه ٹیمیں جانی چاہیں

کوارٹرفائنل
ٹاپ فور ٹیم براہ راست کوارٹر کے لئے کوالیفائی کریں گی۔
دوسری اور تیسری پوزیشن والی 8 ٹیمز کراس اوور راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کریں گی۔
پھر کراس اوور میں جیتنے والی ٹیمز ٹاپ فور کے ساتھ کوارٹر فائنل کھیلیں گی۔
 

فرقان احمد

محفلین
کافی عرصہ سے یہ روایت پختہ تر ہوتی جا رہی ہے کہ ہمارے شاہین اچھی ٹیم کے خلاف اچھا اور بری ٹیم کے خلاف برا کھیل پیش کرتے ہیں۔
 
کافی عرصہ سے یہ روایت پختہ تر ہوتی جا رہی ہے کہ ہمارے شاہین اچھی ٹیم کے خلاف اچھا اور بری ٹیم کے خلاف برا کھیل پیش کرتے ہیں۔

آپکی بات سے جزوی طور پر متفق ہوں۔
پاکستان نے ابتدائی دو کوارٹرز سست کھیل کا مظاہرہ کیا یعنی دفاعی کھیل کا مظاہرہ کیا اور گول کنسیڈ کرنے کے بعد اگلے مورچوں پر کچھ مستعدی دیکھائی۔ جیسا کہ سٹیٹس میں بھی دیکھا جا سکتا تیسرے کوارٹر کے ابتدائی منٹس میں پاکستان کو گول پڑا اور اسکے بعد شاہینوں نے دفاع کے ساتھ اٹیک کی بھی کوششیں کی۔ قصہ مختصر کہنا یہ ہے کہ
اُمید ہے ریحان بٹ اور حسن سردار جیسے منجھے ہوئے کھلاڑی ان سٹیٹس پر نظر رکھے ہوئے ہوں گے اور دوسرا میچ جو کہ ملائیشیا کے خلاف ہے شروع سے اٹیک کرنے جائیں گے۔ اگلا میچ اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ اسکی فتح ٹیم اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرے گی۔

Screenshot-20181202-183119-2.png

Screenshot-20181202-183131-2.png

Screenshot-20181202-183128-2.png

Screenshot-20181202-183146-2.png

Screenshot-20181202-183136-2.png
 
شاہین دوسرے اور اہم میچ میں برادر مُلک ملائیشیا کے خلاف برسرِ پیکار ہے۔
پہلے کوارٹر کے 10 منٹ بعد
گول لائن صفر بٹا زیرو۔
 
ہاف ٹائم
پاکستان 0 ملائیشیا 0

دوسرے کوارٹر کے شروع میں شاہینوں کے تابڑ توڑ حملے اور پھر آخر میں دو پینلٹی کارنر بھی ملے لیکن ہنوز ورلڈ کپ میں شاہین گول کرنے میں ناکام است۔
 
ملائیشیا کا بھی پینلٹی کارنر سے گول۔
ملائیشین سٹرائیکر فیضل کی نہایت شاندار ڈرگ پُش۔

پاکستان 1 ملائیشیا 1

5 منٹ باقی۔

پاکستان کے لئے یہ گول لائن اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرنے کے لئے کافی رہے گی۔
 
دو دو میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال یوں ہے۔
A= کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی
T= اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا۔(تاہم یہ طے ہونا کہ کراس اوور یا کوارٹرفائنل کے لئے باقی ہے)
H= ہوم ٹیم


Screenshot-20181205-210835-2.png


Screenshot-20181205-210829-2.png


Screenshot-20181205-210849-2.png


Screenshot-20181205-210841-2.png
 
گروپ سٹیج کے آخری میچ میں شاہین نیدرلینڈ سے نبرد آزما
۔
آخری کوارٹر کا کھیل جاری
پاکستان 1 نیدرلینڈ 4

اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرنے کے لئے شاہینوں کو اگلے 12 منٹ میں 4 یا اس سے کم گول کھانے ہیں۔
 
Top