ہاکی ورلڈ کپ 2018: بھوبنیشور،انڈیا

نیدرلینڈ کے گول کیپر نے آج شاندارکھیل پیش کیا اور مین آف دی میچ بھی رہے۔:)

بلاشبہ بلاک جی نے کمال کی حفاطت کی ہے۔ شاندار است۔

ڈچ کا آخری گول کمال کا رہا۔

زبردست و پسندیدہ و متفق و دوستانہ وغیرہ وغیرہ

اسکے علاوہ کینگرو کھلاڑی کا آخری گول بھی کمال تھا۔
 
مقررہ وقت کے اختتام پر براہ راست پینلٹی شوٹ آؤٹ کچھ مناسب نہیں۔ شوٹ آؤٹ سے پہلے زیادہ نہیں تو 10-10 منٹ کے دو ایکسٹرا ہاف لازمی ہونے چاہیے، آج جیسا شاندار کھیل ہو رہا تھااگر ایکسٹرا وقت بھی ہوتا تو لطف دو بلکہ سہہ بالا ہو جاتا ہے۔
 
ورلڈ کپ ونرز:

پاکستان (4) آخری مرتبہ 1994
آسٹریلیا (3) آخری مرتبہ 2014
نیدرلینڈ (3) آخری مرتبہ 1998
جرمنی (2) آخری مرتبہ 2006
انڈیا (1) واحد فتح 1975


بیلجئیم اچھی فارم میں ہے اور تاریخ رقم کرنے کے کافی قریب تاہم ڈچ نے جو کارگردگی انڈیا اور آسٹریلیا کے خلاف دیکھائی ہے مجھے شاہینوں کا ریکارڈ خطرے میں دکھائی رے رہا۔
 
کینگروز نے 8-1 سے پومیز کو ہرا کر برونز میڈل حاصل کر لیا۔

فائنل میچ نیدرلینڈ بمقابلہ بیلجئیم کچھ ہی دیر میں شروع ہوا چاہتا ہے۔

کم آن یو ڈچ

ہیڈ ٹو ہیڈ
نیدرلینڈ 6 بیلجئیم 5 ڈرا 2
گولز ڈچ 33 بیلجئیم 34

ورلڈ کپ
نیدرلینڈ 3 بیلجئیم 0
گولز ڈچ 17 بیلجئیم 3


ماضی تو ڈچ ٹیم کا ساتھ دے رہا تاہم بیلجئیم اسوقت ریڈ ہاٹ فارم میں ہیں۔


شاندار، بہترین، خوبیش است وغیرہ میچ ہونے کی اُمید ہے۔
 
فائنل
تیسرا کوارٹر جاری
ہنوز گول اسکور صفر بٹا زیرو تاہم دونوں طرف سے شاندار کھیل جاری۔

کالنگا اسٹیڈیم بھونیشور،اڈیسہ میں نیوٹرل ٹیمز ہونے کے باوجود اچھا خاصا کراؤڈ موجود ہے اور وہ بھی زندہ جاوید قسم کا کراؤڈ۔
 
ایک اور کمال کا میچ۔ بہت ہی شاندار !!
پینلٹی شوٹ آؤٹ

(شالا جیوے سکرپٹ رائٹر);)

پہلی کاوش
نیدرلینڈ (ٹک)
بیلجئیم (کراس)

ڈچ 1 بیلجئیم 0

دوسری کاوش
نیدرلینڈ (کراس)
بیلجئیم (کراس)

ڈچ 1 بیلجئیم 0

تیسری کاوش
نیدرلینڈ (ٹک)
بیلجئیم (ٹک)

ڈچ 2 بیلجئیم 1

چوتھی کاوش
نیدرلینڈ (کراس)
بیلجئیم (ٹک)

ڈچ 2 بیلجئیم 2

پانچویں کاوش
نیدرلینڈ (کراس)
بیلجئیم (کراس)

ڈچ 2 بیلجئیم 2


گیند جال میں ،بیلجئین کھلاڑیوں کا جشن تاہم ڈچ کیپر کا ریفرل
اور ------ اور ------ اور
بیلجئیم کھلاڑیوں کا جشن ختم

بولے تو

سڈن ڈیٹھ


اب بیلجئین کھلاڑی پہلے
گیند پھر جال میں تاہم ڈچ گولی کا پھر سے ریفریل


ٹک ٹک ٹک ٹک ٹک .........

تھرڈ ایمپائر کو کوئی فاؤل نظر نہیں آیا

بیلجئیم (ٹک)
نیدرلینڈ (کراس)
 
آخری تدوین:
Top