ہاکی چمپئینز ٹرافی 2018 بریڈا، نیدرلینڈ

ورلڈ نمبر 1 سے برابر کھیلتے رہے آخری لمحات میں گول کھا کر صرف ایک گول کے مارجن سے ہارے-
ورلڈ نمبر 2 کو 4-1 کے مارجن سے ہرا دیا-

جبکہ بھارت اور نیدرلینڈ سے 4 گول کے مارجن سے شکست-
بلے اوہ چالاک شاہینو!!

مطلب ہارنا تو ٹھیک ہے لیکن اتنے مارجن سے- :unsure:
 
آخری تدوین:
پاکستان اور بیلجئیم آخری لیگ میچ میں آمنے سامنے-
دونوں 3-3 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب 5 اور 6 نمبر پر براجمان ہیں-
جو ٹیم جیتے گی اسکے لئے موقع ہے کہ شائد آخری چمپئینز ٹرافی کا برانز میڈل میچ کھیلنے کو مل جائے-
ڈرا کی صورت میں 5ویں پوزیشن کی صورت میں 30 کو پھر ٹکر ہوگی-
 
ہاکی چمپئینز ٹرافی کا آغاز 1978 میں لاھور میں ہوا-
پہلا ایڈیشن پاکستان کےنام رہا-
آخری آسٹریلیا کے جو کہ انکا 15واں ٹائٹل تھا-
ٹورنامنٹ کی 40 سالہ تاریخ میں 37 ٹورنامنٹ کھیلے گئے-
1978 سے 2012 تک سوائے 1979 کے ہر سال یہ ٹورنامنٹ کھیلا گیا- 2012 سے یہ ٹورنامنٹ ہر دو سال بعد کروانے کا فیصلہ ہوا- 2018 میں بالآخر فلحال مزید ٹورنامنٹ روک دیے گئے ہیں-

37 ٹورنامنٹ نے صرف 5 ہی چمپئین دیکھے ہیں-
آسٹریلیا 15
جرمنی 10
نیدرلینڈ 8
پاکستان 3
اسپین 1
 
Top