ہراساں کرنے کا الزام: طلال چوہدری پرن لیگی ایم این اے عائشہ رجب کے بھائیوں کا تشدد

جاسم محمد

محفلین
ہراساں کرنے کا الزام: طلال چوہدری پرن لیگی ایم این اے عائشہ رجب کے بھائیوں کا تشدد
26 ستمبر 2020
talal.jpg

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کو ایم این اے عائشہ رجب بلوچ کے بھائیوں نے تشدد کا نشانہ بناڈالا ، جس کے باعث ان کا بازو 2جگہ سے فریکچر ہوگیا ، طلال چوہدری نے عائشہ رجب بلوچ کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو فیصل آباد میں نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا، ذرائع کا کہنا ہے کہ طلال چوہدری نے ن لیگی ایم این اے عائشہ رجب بلوچ کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی۔

جس کے بعد خاتون ایم این اے کے بھائیوں نے طلال چوہدری پر تشدد کیا، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ طلال چوہدری کابازو 2جگہ سے فریکچر ہوا جبکہ ان کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں، طلال چوہدری کے بائیں بازو کی سرجری کردی گئی ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
‘خواتین نے مجھے خود تنظیم سازی کیلئے فون کرکے بلایا تھا’ طلال چوہدری پرتشدد کی ویڈیو سامنے آگئی
ویب ڈیسک 26 ستمبر 2020
talalaa.jpg

لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری پر تشدد کے بعد کی فوری ویڈیو سامنے آگئی، جس میں طلال چوہدری نے کہا خواتین نے مجھے خود تنظیم سازی کیلئے تین بار فون کرکے بلایا تھا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری پر تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی، طلال چوہدری پر تشدد رات ڈھائی بجے کیا گیا، تشدد کےبعد کی ویڈیو میں طلال چوہدری پولیس سے گفتگو کرتے نظر آئے۔

انہوں نےپولیس کوبتایا رات ڈھائی بجے انہیں تنظیم سازی کیلئے تین بار فون کرکے بلایا گیا، اس کے بعد بازو توڑ دیا اور میرا موبائل چھین لیا، ایس پی صاحب کو بلائیں، ان کی خواتین کے نمبرلیں، انہوں نے مجھ کو خود بلایا ہے، سہیل سے کہیں طلال چوہدری بلا رہے ہیں ،انہوں نےمیری ویڈیوزبھی بنائی ہیں۔

ذرائع کے مطابق طلال چوہدری نے مبینہ طور پرخاتون ایم این اے کو ہراساں کیا تھا ، جس پران کے بھائی مشتعل تھے، مبینہ طور پر دونوں جانب سے واقعے کو چھپانے کی کوشش کی گئی۔
 
جاسم محمد

محفلین
انہوں نےپولیس کوبتایا رات ڈھائی بجے انہیں تنظیم سازی کیلئے تین بار فون کرکے بلایا گیا، اس کے بعد بازو توڑ دیا اور میرا موبائل چھین لیا، ایس پی صاحب کو بلائیں، ان کی خواتین کے نمبرلیں، انہوں نے مجھ کو خود بلایا ہے، سہیل سے کہیں طلال چوہدری بلا رہے ہیں ،انہوں نےمیری ویڈیوزبھی بنائی ہیں۔
میاں صاحب نے لندن سے فوج کے خلاف انقلاب لانے کو کہا تھا۔ یہ پارٹی فی الحال اپنے خلاف انقلاب لانے میں مصروف ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
خاتون رکن اسمبلی کا معاملہ؛ طلال چوہدری پولیس کو بیان دیے بغیراسپتال سے غائب
ویب ڈیسک اتوار 27 ستمبر 2020
2086055-talalch-1601207173-608-640x480.jpg

فیصل آباد پولیس کی 4 رکنی ٹیم بیان ریکارڈ کروانے کے لیے نجی اسپتال پہنچی تھی۔(فوٹو، فائل)

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری خاتون رکن اسمبلی کے بھائیوں کے مبینہ تشدد کے معاملے کی تحقیقات کے لیے آنے والی فیصل آباد پولیس کی ٹیم کو بیان ریکارڈ کروائے بغیر ہی اسپتال سے غائب ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد سے آنے والی تحقیقاتی کمیٹی کے انچارج اے ایس پی عبد الخالق نے بتایا کہ آج ہماری طلال چوہدری سے ملاقات نہیں ہوسکی۔ اسپتال کے عملے نے بتایا کہ انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ پہنچنے پر پتا چلا کہ ایک گھنٹہ پہلے جا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طلال چوہدری سے دوبارہ جلد رابطہ کیا جائے گا اور بیان لینے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ خاتون کا بیان بھی ریکارڈ نہیں کیا جا سکا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ طلال چوہدری پولیس کو بیان ریکارڈ کروائے بغیر ہی نجی اسپتال سے چلے گئے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی رہنما نے اپنا ایگزیکٹیو روم بھی خالی کر دیا۔

مسلم لیگ ن کی خاتون رکن اسمبلی کے بھائیوں کی جانب سے تشدد کے واقعے کی تحقیقات کے لیے فیصل آباد پولیس کی 4 رکنی تحقیقاتی ٹیم انچارج اے ایس پی عبدالخالق کی سبراہی میں طلال چوہدری کا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے لاہور کے نجی اسپتال پہنچی۔

پولیس حکام کے مطابق پولیس کو دونوں فریقوں کی طرف سے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی تاہم وقوعے کی رات طلال چوہدری کی جانب سے 15 پر موصول ہونےو الی کال پر پولیس نے بروقت کارروائی کی تھی۔ پولیس کے موقعے پر پہنچنے کے بعد طلال چوہدری لاہور کے نجی اسپتال میں داخل ہوگئے تھے۔

فیصل آباد پولیس کا کہنا ہے کہ طلال چوہدری پر تشدد کے واقعے کے بعد پولیس نے دونوں فریقوں سے رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر کسی نے پولیس کے ساتھ تعاون نہیں کیا۔ اگر کسی کی طرف سے کارروائی کی درخواست نہ دی گئی تو پولیس کچھ نہیں کرسکتی۔

کل بڑھکیں ماررہے تھےآج اسپتال سے بھاگ گئے،فیاض الحسن

پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کل بڑھکیں مارنے والے آج اسپتال سے بھاگ گئے۔ رسوائی اب طلال چودھری کے مقدرمیں ہے۔ طلال جانتے ہیں تحقیقات میں وہ خود پھنس جائیں گے۔

ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگی کی قیادت دونون پارٹیوں کودھمکا رہی ہے۔ قانون کےمطابق ون فائیوپرکوئی غلط کال آئی تو کال کرنے والوں کےخلاف کارروائی ہوگی۔ ن لیگ نے اب ایکشن نہ لیا تو طلال پھر کسی نہ کسی کو ہراساں کریں گے۔
 
جاسم محمد

محفلین
طلال چوہدری نے ن لیگ اور پوری سیاست کا سرشرم سے جھکا دیا، فیاض الحسن چوہان
شیئر ٹویٹ
ویب ڈیسک اتوار 27 ستمبر 2020
2086033-fayazchohanx-1601203769-254-640x480.jpg

پنجاب حکومت نے طلال چوہدری واقعے کی تحقیقات کے لیے تحقیقاتی کمیٹی بنا دی ہے(فوٹو،فائل)

راولپنڈی: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ طلال چوہدری سابق وزیر اور موجودہ خاتون رکن اسمبلی کو گھر جاکر ہراساں کرتا ہے پنجاب حکومت نے اس واقعہ کی تحقیقاتی کمیٹی بنا دی ہے جس نے کام شروع کر دیا ہے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ طلال چودہری کی تمام فوٹیج خاتون ایم این اے کے گھر کے اندر کی ہے۔ طلال چودہری نے ایک نہیں تمام منتخب نمائندوں پر حملہ کیا۔ پولیس کو 15 پر دونوں اطراف سے کالیں آئی ہیں۔ اگر کچھ نہیں ہوا تو جعلی کال پر دونوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے۔ پولیس سے تعاون نہیں کریں گے تو دونوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ انوسٹی گیشن کمیٹی جو رپورٹ دے گی اس پر کارروائی ہوگی،معاملہ ختم نہیں ہوگا

انہوں نے کہا کہ رات کے 3 بجے پہلی بار تنظیم سازی دیکھی ہے۔ طلال چوہدری نے مسلم لیگ اورپوری سیاست کا سر جھکا دیا ہے۔ طلال نے اب اپنی پارٹی کی ایم این اے کو ہراساں کرنا شروع کردیا۔

انہوں نے کہا کہ طلال چودہری نے 4 سال قبل فیصل آباد میں جلسہ کیاتوعمران خان بارے گھٹیا ترین اشارے کئے۔ شہباز شریف، حمزہ نے تھپکی دی، مریم صفدر نے وزیر اعظم ہاؤس بلا کرشاباش دی۔ مریم صفدر روزانہ اپنے اجلاس میں اس کے لئے کلیپنگ کراتی تھیں۔ اب دیکھتے ہیں مریم نواز طلال چوہدری کو کب مسلم لیگ ن سے نکالتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف،شہباز شریف اورمریم نواز 18 ترمیم آڑ میں کرپشن بچانے کی کوشش کرتے ہیں ۔ اربوں روپے کی منی لانڈرنگ میں پکڑے جانے کوجمہوریت پر حملہ قرار دیتے ہیں۔ڈرامہ بازی میں لوٹ مار ایسوسی ایشن کو آسکر ایوارڈ ملنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان غلط فہمی دور کر لیں قانون کے ہاتھ لمبے ہیں۔ آصف زرداری نے بھی کہا تھا کس کی ہمت ہے جو مجھ پر ہاتھ ڈالے آج نشان عبرت بنے ہوئے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان اب نیب کو دھمکیاں دے رہے ہیں وہ کھربوں روپے کی پراپرٹی کے مالک ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کی 117 اضلاع میں پراپرٹی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پانچ سال پورے کرے گی۔ جب بھی اپوزیشن استعفے دے گی ضمنی انتخابات کرا دئیے جائیں گے۔ مہنگائی کے جن پر جلد قابو پا لیں گے۔ مہنگائی کے سوا ہمارا کوئی منفی پوائنٹ نہیں،یہ بھی جلد ختم ہوگی۔

’’50 مسلم لیگی ایم پی اے شریف فیلی کی پالیسی کے خلاف ہیں‘‘

صوبائی وزیر نے کہا کہ نون لیگ میں بغاوت کی لہر شروع ہوگئی ہے۔ نون لیگ کا ووٹر اور اراکین اسمبلی محب وطن ہیں۔شرقپوری نے سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگایا وہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔مسلم لیگ نے میاں جلیل شرقپوری کو شوکاز نوٹس بھی دیا ہے یہ کھل کر سامنے آگئے۔ایم این اے اور سینیٹر بھی لیگی پالیسی کے خلاف ہوگئے ہیں۔ 50 مسلم لیگی ایم پی اے شریف فیملی کے اینٹی عدلیہ اینٹی اسٹیبلشمنٹ اور پروبھارت پالیسی سے خلاف ہوگئے۔
 
Ali Baba

محفلین
یہی وقعوعہ اگر حکومتی پاڑٹی کےکسی بندے کے ساتھ ہوا ہوتا تو اس وقت لفافی میڈیا اور پٹواریوں نے حکومت کی تکا بوٹی کر دینی تھی، ہر طرف بے غیرت، بے غیرت، کنجر کنجر کے نعرے مارنے تھے اور اب سب کو میاں سانپ سونگ گیا ہے، شرم بھی نہیں آتی کسی کو۔ وہ جو ہے ناں کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے وہ سب مر مرا گئی ان کی۔
 
طلال چوہدری نے تنظیم سازی کا جھوٹ بولا، ن لیگ تحقیقاتی کمیٹی
اسٹاف رپورٹر منگل 29 ستمبر 2020
2086764-talal-1601363253-802-640x480.jpg

سابق رکن اسمبلی طلال چوہدری پر تشدد کے واقعے بعد ن لیگ نے تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی(فوٹو، فائل)

لاہور: مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق طلال چوہدری اور خاتون رکن اسمبلی کے معاملے پر بنائی گئی کمیٹی نے اپنی رپورٹ جمع کروادی ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم ليگ ن کی فيکٹ فائنڈنگ کميٹی نےاپنی رپورٹ راناثناء اللہ کو جمع کرا دی، جس میں کہا گیا ہے کہ طلال چوہدری تنظيم سازی کےسلسلے ميں عائشہ رجب علی کے گھر نہيں گئے تھے۔ طلال چوہدری ایم این اے عائشہ رجب کے بلوانے پر گئے تھے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طلال چوہدری نےتنظيم سازی کاجھوٹ بولا۔طلال چوہدری کاجھگڑا عائشہ رجب علی ہی سے تھا۔ طلال چوہدری کا ایم این اے عائشہ رجب کے بھائی سے جھگڑا ہوا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ يہ دونوں کا ذاتی معاملہ ہے۔اگرکوئی فريق شکايت کرے گا تو پارٹی ايکشن لے گی۔
 
یہ پارٹی جھوٹوں کی شیر ہے، الف سے لے کر یے تک ان کا ہر بندہ جھوٹ بولتا ہے اور ڈھٹائی سے بولتا ہے۔ حرام کاری کا سیدھا سادا معاملہ ہے حدود آرڈیننس کا کیس ہونا چاہیئے ان دونوں کے خلاف۔
 
جاسم محمد

محفلین
یہ پارٹی جھوٹوں کی شیر ہے، الف سے لے کر یے تک ان کا ہر بندہ جھوٹ بولتا ہے اور ڈھٹائی سے بولتا ہے۔ حرام کاری کا سیدھا سادا معاملہ ہے حدود آرڈیننس کا کیس ہونا چاہیئے ان دونوں کے خلاف۔
کل شہباز شریف کی ضمانت منسوخ کروانے میں بھی دھوکہ دہی سے کام لیا :)
 
بابا-جی

محفلین
طلال بِگڑا ہُوا نواب ہے، یہ شاید وُہی ہے جو چودھری برادران گجرات والوں کی گاڑی کے سامنے دھمالیں ڈالا کرتا تھا۔
 
Top