ہرن

عزیزامین

محفلین
ہرنوں کے متعلق آپ کیا جانتے ہیں تفصیل سے بتایں۔ کیا مُشکی ہرن سے بہتر بھی کوئی ہرن ہے ےا یہی ہرنوں کا بادشا ہے
 
ذوالقرنین

لائبریرین
یہ تو کوئی فاریسٹ آفیسر ہی بتا سکتا ہے۔ البتہ مشکی ہرن کے کے نام سے ظاہر ہے کہ وہ کیسی ہرن ہے پر یہ آپ سے سننے میں آ رہا ہے کہ وہ ہرنوں کا بادشاہ ہے۔ کیا واقعی؟
 
نایاب

لائبریرین
مشکی ہر ن “ ، ” آہو مشکی “ چشم غزالی ، چشم غزال۔ آہو کہتے ہیں ہرن کو ، غزال کہتے ہیں ہر ن کو۔ اس سے نکلی ہے غزل اور غزل ہرن کی اس چیخ کو کہتے ہیں جب شکاری اس کو پہلا تیر ما رتا ہے اور اس کے اندر سے دل گداز ، پر سوز ایک آہ سی نکلتی ہے اس کو غزل کہتے ہیں یہ جو ہر ن ہوتا ہے جس کے اندر مشک ( کستوری ) ہوتا ہے۔ کستوری بہت مہنگی ہو تی ہے۔ قریباًبیس ہزار روپے تولہ ہے۔ یہ کستوری جب ہر ن کے اندر آتی ہے۔ اس کے نا ف کے اند رہو تی ہے۔ جسے نا فہ کہتے ہیں۔ یہ سال میں ایک دفعہ آتی ہے۔
بشکریہ عبقری
 
میر انیس

لائبریرین
ہرن ایک جانور ہے۔ اس کی چار ٹانگیں اور ایک دم ہوتی ہے۔
مجھے معلوم تھا کہ عزیز امین کی طرف سے سوال آیا ہے تو عثمان کی طرف سے بھی جواب ضرور آئے گا ایسا ہمیشہ سے ہوتا آیا ہے اور ہمیشہ ہوتا رہے گا۔ اس محفل میں عزیز امین اور عثمان کا ساتھ ہمیشہ رہے گا ۔ دونوں ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں
 
عثمان

دراصل عزیز امین مجھے بہت عزیز ہیں۔ :p
 
وجی

لائبریرین
مشکی ہر ن “ ، ” آہو مشکی “ چشم غزالی ، چشم غزال۔ آہو کہتے ہیں ہرن کو ، غزال کہتے ہیں ہر ن کو۔ اس سے نکلی ہے غزل اور غزل ہرن کی اس چیخ کو کہتے ہیں جب شکاری اس کو پہلا تیر ما رتا ہے اور اس کے اندر سے دل گداز ، پر سوز ایک آہ سی نکلتی ہے اس کو غزل کہتے ہیں یہ جو ہر ن ہوتا ہے جس کے اندر مشک ( کستوری ) ہوتا ہے۔ کستوری بہت مہنگی ہو تی ہے۔ قریباًبیس ہزار روپے تولہ ہے۔ یہ کستوری جب ہر ن کے اندر آتی ہے۔ اس کے نا ف کے اند رہو تی ہے۔ جسے نا فہ کہتے ہیں۔ یہ سال میں ایک دفعہ آتی ہے۔
بشکریہ عبقری
ہم نے تو سن رکھا ہے کہ ہرن کی آنکھ کو غزل کہتے ہیں کیونکہ وہ کالی اور خوبصورت ہوتی ہے
 
شمشاد

لائبریرین
ہرن کا گوشت بہت لذیذ ہوتا ہے۔

بہت سے لوگ اس کا شکار کر کے اس کے سر کو اپنے ڈرائنگ روم میں سجا لیتے ہیں۔
 
یوسف-2

محفلین
ہم تو صرف یہی جانتے ہیں:
غزالاں تم تو واقف ہو کہو مجنوں کے مرنے کی
دوانہ مر گیا آخر کو ویرانے پہ کیا گذری
deer.gif
(یہ مشہور شعر راجہ رام نرائن نے نواب سراج الدولہ کی وفات پر لکھا تھا)
 
عزیزامین

محفلین
یہ تو کوئی فاریسٹ آفیسر ہی بتا سکتا ہے۔ البتہ مشکی ہرن کے کے نام سے ظاہر ہے کہ وہ کیسی ہرن ہے پر یہ آپ سے سننے میں آ رہا ہے کہ وہ ہرنوں کا بادشاہ ہے۔ کیا واقعی؟
شمشاد جی چاہیں تو فاریسٹ آفیسر بھی لا سکتے ہیں؟
 
نایاب

لائبریرین
ہم نے تو سن رکھا ہے کہ ہرن کی آنکھ کو غزل کہتے ہیں کیونکہ وہ کالی اور خوبصورت ہوتی ہے
محترم وجی بھائی
"آنکھ " کالی ۔ بھوری ۔ نیلی غرض کسی بھی رنگ میں ہو ۔
اس میں سے بکھرنے والا وہ تاثر جو سامنے والے کو مسحور کر دے ۔
باعث " غزل " ہوتا ہے ۔
" اس کی آنکھوں کے سوا اس دنیا میں رکھا ہی کیا ہے "
"کبھی اس کی آنکھ میں اتر کر تو دیکھو کیا کیا غزل سنائے گی "
 
Top