ہروکو گارڈن : ہمارا لرننگ پلیٹ فارم

http://herokugarden.com

اس کورس میں عملی تجربات کے لئے میں نے ہروکو گارڈن کو منتخب کیا ہے۔ یہ ایک ریلس فریمورک کی سہولت فراہم کرنے والی ایسی سائٹ ہے جس پر آپ نہ صرف اپنی لا تعداد ریلس ایپلیکیشنز مفت ہوسٹ کر سکتے ہیں بلکہ لوکل مشین پر ریلس انسٹالیش کیئے بغیر مکمل ویب بیسڈ ریلس ڈیویلپمینٹ انوائرنمینٹ کا بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ابھی ہم سارے کام اس کے ویب ایڈیٹر مین ہی کریں گے بعد میں کبھی گِٹ ریپوزیٹری سسٹم پر ایک لیکچر کے بعد یہ بتانے کا ارادہ رکھتا ہوں کہ کیسے آپ اپنی لوکل مشین پر کام کرکے ان تبدیلیوں کو ہروکو گارڈن پر ڈیپلوائے کر سکتے ہیں۔

اس میں موجود ویب بیسڈ ایڈیٹر صرف فارئرفاکس میں صحیح کام کرتا ہے۔ اور فل اسکرین موڈ (F11) میں کسی لوکل ایڈیٹر کا مزہ دیتا ہے۔

میں نے اب تک ان تمام احباب کو انویٹیشن ارسال کر دی ہے جنھوں نے اپنا تعارف کرا کے اپنی شرکت کا اعلان کر دیا ہے۔

رات میری بات ہیروکو ٹیم کے ایک فرد سے ای میل کے ذریعہ ہوئی جس میں میں نے ان کو اس کورس کی اطلاع دی تھی اور اس کے لئے ان کا پلیٹ فارم استعمال کرنے کے بارے میں پوچھا تھا۔ یہ اس لئے بھی ضروری تھا کیوں کہ ان سارے ایپلیکیشنز میں جس میں آپ لوگوں کو علیحدہ علیحدہ کولیبوریٹ کرنے کے لئے دعوت دی ہے ہو سب کے سب میری فہرست میں بھی موجود ہیں او اس طرح میرے ایپلیکیشنز کی تعداد بہت زیادہ ہو گئی ہے۔ لہٰذا کہیں اسپیمر یا باٹ سمجھ کر بین نہ کر دیا جاؤں اس لئے اطلاع دینا ضروری تھا۔ اور یہ رہا ان کا جواب۔

We're delighted to have you and your students on the platform. Are you using the editor or git in your teaching?

میں اس دھاگے میں ہروکو گارڈن کے بارے میں مزید بتاتا رہوں گا۔ اور آپ لوگ بھی اپنے تجربات شئیر کر سکتے ہیں۔
 
احباب کے علم میں ہوگا کہ ہروکو گارڈن سے سپورٹ ہٹا لیا گیا تھا۔ اور اس کے بجائے زیادہ اسٹیبل، اپ ٹو ڈیٹ اور پروڈکشن ریڈی پلیٹ فارم ہروکو کو سبھی کے لئے مہیا کرا دیا گیا ہے۔ جو کہ بنیادی ضرورتوں تک کے لئے بالکل مفت ہے۔ ایپلیکیشن ڈیویلپمینٹ کرنا اور اس کو ڈیپلائے کرنا انتہائی آسان ہے۔ لیکن اس میں وہ ویب بیسڈ ایڈیٹر انٹگریٹ نہیں کیا گیا ہے جو اس کام کو مزید سہل بناتا تھا۔ یقیناً اس کے پیچھے تکنیکی اسباب ہیں۔ حالیہ سیٹ اپ ایسا ہے کہ ونڈوز مشینوں کو اس کے لئے تیار کرنا تھوڑا سا وقت طلب کام ہے جب کہ لینکس یا میک مشینوں پر یہ انتہائی سہل ہے۔ واضح رہے کہ ہروکو گارڈن پر موجود ایپلیکیشن اب بھی فعال ہیں اور ان کے ساتھ ہر وہ کام کرنا ممکن ہے جو پہلے تھا بس نئے ایپلیکیشن بنانا یا نئے اکاؤنٹ بنانا ممکن نہیں اور خدا نخواستہ کوئی مسئلہ ہو جائے تو ٹیکنیکل سپورٹ دستیاب نہیں۔
 
Top