ہری اور لال مرچیں

شمشاد

لائبریرین
موجودہ دور میں کسی بھی بات کو کسی دوسرے تک پہنچانے کا بہترین ذریعہ "ای میل"
اگر آپ نے اس سے بھی زیادہ تیز رفتاری سے بات دوسروں تک پہنچانی ہے تو اس کا بہترین ذریعہ : "فی میل"
 

شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھیا۔۔۔۔ جو سمجھ میں آئے وہ بہت اچھے لگے اور جو سمجھ نہیں آئے وہ بھی اچھے ہوں گے کیونکہ آپ نے اچھے ہی لکھے ہوں گے ناں وہ تو میری سمجھ کا قصور ہوا ناں
لٹل لیڈی یہ تمہاری نو سال پرانی پوسٹ ہے، اس وقت تمہیں اردو اچھی طرح نہیں آتی تھی، اب پڑھ کر دیکھو۔
 

صابرہ امین

لائبریرین
شاید آپ نے محسوس کیا ہو کہ قرض خواہ عموماً بڑے ہی غلط وقت پر آتے ہیں۔ یعنی اس وقت جب آپ گھر پر موجود ہوتے ہیں۔
بےروزگار اور قرضدار عموماً گھر پر ہی پائے جاتے ہیں ۔ ۔ گھر سے باہر نقض امن کا اندیشہ ہوتا ہے ۔ ۔ :D
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
ظاہر ہے جب روزگار نہیں ہے، تو گھر ہی بیٹھے گا ناں۔ اور قرضدار گھر سے قدم باہر رکھے اور قرضخواہ اس کے گرد ہو جائیں، اس سے بہتر ہے گھر پر ہی رہے۔
 

سید عمران

محفلین

سیما علی

لائبریرین
موجودہ دور میں کسی بھی بات کو کسی دوسرے تک پہنچانے کا بہترین ذریعہ "ای میل"
اگر آپ نے اس سے بھی زیادہ تیز رفتاری سے بات دوسروں تک پہنچانی ہے تو اس کا بہترین ذریعہ : "فی میل"
فی میل کا بس نہیں چلتا کہ ای میل سے بھی جلد ،پس جسقدر چلتا ہے کر گذرتیں ۔جو کسی نے کہی بھی نہ اُس سے منسوب کرکے پہنچا دیتیں ۔اور بندہ پریشان ہو جا تا ہے کہ یہ اُس نے کب کہا ۔مگر میل بھی کچھ کم نہں اسکا اندازہ سروس کے دوران ہوا۔کیونکہ کچھ لوگوں کی ترقی کا راز یہی ہے۔
 
Top