فراز ہر ایک بات نہ کیوں زہر سی ہماری لگے

نیرنگ خیال

لائبریرین
ہر ایک بات نہ کیوں زہر سی ہماری لگے​
کہ ہم کو دست زمانہ کے زخم کاری لگے​
اداسیاں ہوں‌ مسلسل تو دل نہیں‌ روتا​
کبھی کبھی ہو تو یہ کیفیت بھی پیاری لگے​
بظاہر ایک ہی شب ہے فراق یار مگر​
کوئی گزارنے بیٹھے تو عمر ساری لگے​
علاج اس دل درد آشنا کا کیا کیجئے​
کہ تیر بن کے جسے حرف غمگساری لگے​
ہمارے پاس بھی بیٹھو بس اتنا چاہتے ہیں​
ہمارے ساتھ طبیعت اگر تمہاری لگے​
فراز تیرے جنوں کا خیال ہے ورنہ​
یہ کیا ضرور وہ صورت سبھی کو پیاری لگے​
 

محمداحمد

لائبریرین
بہت خوب ذوالقرنین بھیا۔۔۔!

بہت خوبصورت غزل کا انتخاب کیا ہے آپ نے۔

ہماری پاس بھی بیٹھو بس اتنا چاہتے ہیں
ہمارے ساتھ طبیعت اگر تمہاری لگے

:redrose:
 

باباجی

محفلین
واہ بہت خوب کلام

فراز تیرے جنوں کا خیال ہے ورنہ​
یہ کیا ضرور وہ صورت سبھی کو پیاری لگے​
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت خوب ذوالقرنین بھیا۔۔۔ !

بہت خوبصورت غزل کا انتخاب کیا ہے آپ نے۔

ہماری پاس بھی بیٹھو بس اتنا چاہتے ہیں
ہمارے ساتھ طبیعت اگر تمہاری لگے

:redrose:

:aadab:
ویسے اس دن اسی منتخب شعر جیسا کیفیت نامہ بھی لگا رکھا تھا آپ نے :)

واہ بہت خوب کلام

فراز تیرے جنوں کا خیال ہے ورنہ​
یہ کیا ضرور وہ صورت سبھی کو پیاری لگے​
بہت شکریہ باباجی :)
 

محمداحمد

لائبریرین
علاج اس دل درد آشنا کا کیا کیجئے​
کہ تیر بن کے جسے حرف غمگساری لگے​
خوب۔۔۔۔!​
بقول شاعر:
اب عمر بھر اُٹھائیں گے ہمدردیوں کا بوجھ​
اے کاش دل کا حال نہ کہتے کسی سے ہم​
 

سید زبیر

محفلین
بہت خوب !
ہر ایک بات نہ کیوں زہر سی ہماری لگے
کہ ہم کو دست زمانہ کے زخم کاری لگے
زبردست ۔۔۔ جیتے رہیں
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
علاج اس دل درد آشنا کا کیا کیجئے​
کہ تیر بن کے جسے حرف غمگساری لگے​
خوب۔۔۔ ۔!​
بقول شاعر:
اب عمر بھر اُٹھائیں گے ہمدردیوں کا بوجھ​
اے کاش دل کا حال نہ کہتے کسی سے ہم​
واہ زبردست شعر ہے۔ یعنی کہ
دل کی بات لبوں تک لا کر اب تک ہم غم سہتے ہیں
ہم نے سنا تھا اس بستی میں کچھ دل والے بھی رہتے ہیں

واہ
نیرنگ بھائی
لاجواب انتخاب
کیا کہنے
شکریہ منے۔ :)

ہمارے کیفیت نامے بھی بس :)


یعنی جیسی "کیفیات" ویسے ہی "نامے" ۔۔۔ ۔! :D
یعنی ;) حقیقت ہے یہ سب :p

واہ۔واہ۔واہ۔۔۔
بہت خوب انتخاب نیرنگ بھیا۔۔۔
شکریہ سرکار :)

بہت خوب !
ہر ایک بات نہ کیوں زہر سی ہماری لگے
کہ ہم کو دست زمانہ کے زخم کاری لگے
زبردست ۔۔۔ جیتے رہیں
بہت شکریہ سر۔۔ اس پذیرائی انتخاب پر تہہ دل سے مشکور ہوں :)
 

عاطف بٹ

محفلین
بظاہر ایک ہی شب ہے فراق یار مگر
کوئی گزارنے بیٹھے تو عمر ساری لگے
واہ، بہت ہی خوبصورت انتخاب ہے۔​
شیئر کرنے کے لئے شکریہ نین بھائی​
 
خوبصورت غزل ہے مگر یہ شعر ایسے ہی ہیں کیا ؟

ہماری پاس بھی بیٹھو بس اتنا چاہتے ہیں
ہمارے ساتھ طبیعت اگر تمہاری لگے
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
خوبصورت غزل ہے مگر یہ شعر ایسے ہی ہیں کیا ؟

ہماری پاس بھی بیٹھو بس اتنا چاہتے ہیں
ہمارے ساتھ طبیعت اگر تمہاری لگے
"ہمارے" کر دیجیے اصل مراسلے میں۔۔ آپ تو صاحب اختیار ہیں۔ ایسی باتیں پوچھا نہ کریں۔۔ :)
 
Top