ہر ایک منٹ میں انٹرنیٹ پر کیا کچھ ہو جاتا ہے

فاتح

لائبریرین
انٹل کی ایک رپورٹ کے مطابق محض ایک منٹ کے دورانیے میں انٹرنیٹ کی دنیا میں کیا سے کیا کچھ ہو جاتا ہے۔۔۔ ملاحظہ فرمائیے:
internetminute.png

  • ہر ایک منٹ کے دوران۔۔۔ چھ لاکھ انتالیس ہزار آٹھ سو (639800) گیگا بائٹس ڈیٹا ادھر سے اُدھر منتقل ہو جاتا ہے؛
  • ہر ایک منٹ کے دوران۔۔۔ ایک سو پینتیس (135) نئے کمپیوٹر باٹ نیٹ botnet سے متاثر ہو جاتے ہیں؛
  • ہر ایک منٹ کے دوران۔۔۔ وکی پیڈیا پر چھ (6) نئے آرٹیکل شائع ہو جاتے ہیں؛
  • ہر ایک منٹ کے دوران۔۔۔ بیس (20) آئی ڈیز ہیک ہو جاتی ہیں؛
  • ہر ایک منٹ کے دوران۔۔۔ دو کروڑ چالیس لاکھ یا دو سو چار ملین (204000000) ای میلز بھیج دی جاتی ہیں؛
  • ہر ایک منٹ کے دوران۔۔۔ موبائل صارفین کی تعداد میں ایک ہزار تین سو (1300) کا اضافہ ہو جاتا ہے؛
  • ہر ایک منٹ کے دوران۔۔۔ سینتالیس ہزار (47000) ایپلی کیشنز ڈاؤن لوڈ ہو جاتی ہیں؛
  • ہر ایک منٹ کے دوران۔۔۔ امیزون پر تراسی ہزار (83000$) ڈالر کی اشیا فروخت ہو جاتی ہیں؛
  • ہر ایک منٹ کے دوران۔۔۔ پینڈورا پر اکسٹھ ہزار ایک سو اکتالیس (61141) گھنٹون کی موسیقی سن لی جاتی ہے؛
  • ہر ایک منٹ کے دوران۔۔۔ لنکڈ اِن پر ایک سو (100) نئے اکاؤنٹ بن جاتے ہیں؛
  • ہر ایک منٹ کے دوران۔۔۔ فلک آر پر دو کروڑ یا بیس ملین (20000000) تصاویر دیکھ لی جاتی ہیں؛
  • ہر ایک منٹ کے دوران۔۔۔ فلک آر پر تین ہزار (3000) نئی تصاویر اپ لوڈ ہو جاتی ہیں؛
  • ہر ایک منٹ کے دوران۔۔۔ ٹویٹر پر تین سو بیس (320) نئے اکاؤنٹس بن جاتے ہیں؛
  • ہر ایک منٹ کے دوران۔۔۔ ٹویٹر پر ایک لاکھ (100000) نئے ٹویٹس ہو جاتے ہیں؛
  • ہر ایک منٹ کے دوران۔۔۔ فیس بک پر دو لاکھ ستتر ہزار (277000) لوگ لاگن ہو جاتے ہیں؛
  • ہر ایک منٹ کے دوران۔۔۔ فیس بک پر ساٹھ لاکھ یا چھ ملین (6000000) چیزیں دیکھ لی جاتی ہیں؛
  • ہر ایک منٹ کے دوران۔۔۔ گوگل پر بیس لاکھ یا دو ملین (2000000) سے زائد مرتبہ تلاش کی جاتی ہے؛
  • ہر ایک منٹ کے دوران۔۔۔ یو ٹیوب پر تیرہ لاکھ یا ایک اعشاریہ تین ملین (1300000) ویڈیو دیکھ لی جاتی ہیں؛
  • ہر ایک منٹ کے دوران۔۔۔ یو ٹیوب پر تیس (30) گھنٹے کی نئی ویڈیو اپلوڈ ہو جاتی ہے۔
  • آج نیٹورک سے متصل ڈیوائسز کی تعداد تمام دنیا میں موجود افراد کی مجموعی تعداد کے برابر ہے جب کہ سن 2015 میں نیٹورک سے متصل ڈیوائسز کی تعداد دنیا میں موجود انسانوں کی مجموعی تعداد سو دو گُنا ہو جائے گی؛
  • سن 2015 میں ہر ایک سیکنڈ کے دوران جس قدر ویڈیو انٹرنیٹ پر ادھر سے اُدھر منتقل ہو رہی ہو گی اسے دیکھنے کے لیے پانچ (5) سال چاہیے ہوں گے۔
محوِ حیرت ہوں کہ دنیا کیا سے کیا ہو جائے گی
 

فاتح

لائبریرین
خصوصی نوٹ: یہ دھا گا ہم نے ابن سعید صاحب کے فرمان کے موجب ہی کھولا تھا کہ گذشتہ شب فون پر ہم نے انھیں یہ معلومات بہم پہنچانے کی آڑ میں ان کے کانوں میں سیسہ انڈیلا تھا اور انھوں نے شاید یہ سوچ کر کہ وہ اکیلے یہ عذابِ معلومات کیوں سہیں، ہمیں حکم دیا کہ اسے محفل میں ارسال کیا جائے۔
 
کیا کہا؟ پھر تو کہو! ہم نہیں پڑھتے تیری​
نہیں "پڑھتے" تو ہم ایسوں کو "پڑھاتے" بھی نہیں :ROFLMAO:
داغؔ کے شعر کو داغ دار کرنے پر ان کی روح سے معذرت کے ساتھ
فاتح صاحب بلاشبہ معلومات بہت زبردست ہیں .
لیکن شعرکا جو اپ نے حشرنشر کیا ہے اس کے لئے آپکو داد نہ دینا زیادتی ہو گی۔ :)
 
Top