ہر بڑے آدمی کے پیچھے عورت کا ہاتھ ہے

بےباک

محفلین
بڑے آدمی کے پیچھے کیا ھے؟؟؟؟؟؟استاد نے شاگرد سے کہا کہ اس کے بارے میں لکھو،،کہ ھر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ھوتی ھے،،، مخلتلف بچوں نے ایسے لکھا،،
1: ھر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ھوتی ھے،جو ھر دم اس سے آگے آنے کی کوشش کرتی ھے،
2:ھر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ھوتی ھے ، پھر بھی وہ بڑا آدمی بن جاتا ھے،،
3:ھر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ھوتی ھے ، جس کی عمر بڑے آدمی کی عمر سے کافی کم ھوتی ھے،
4:ھر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ھوتی ھے، جس کے پیچھے ایک چھوٹا آدمی ھوتا ھے،،
5:ھر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ھوتی ھے،،جس سے ھوشیار رھنا بہت ضروری ھے،،
6:ھر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ھوتی ھے ،جو بڑے آدمی کو چھوٹا بنانے کی تگ و دو میں رھتی ھے،،
7:ھر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ھوتی ھے، جو بڑے آدمی کی مت مارتی رھتی ھے،،
8: ھر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ھوتی ھے ، جو اس کے بڑا بن جانے کے پیچھے کھڑی ھوتی ھے،،
9:ھر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ھوتی ھے،جو اسے یاد دلاتی رھتی ھے کہ تم میرے باپ کی وجہ سے بڑے آدمی بنے ھو،،
10:ھر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ھوتی ھے ،،جسے یہ علم نہیں ھوتا ،کہ اس کے آگے بڑا آدمی ھے،،
11:ھر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ھوتی ھے، جو اس سے گھر کا خرچہ مانگ رھی ھوتی ھے،،
12:ھر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ھوتی ھے،اور عورت کے پیچھے چھوٹے بچے ھوتے ھیں۔۔
13:ھر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ھوتی ھے،جس کے چھوٹے قد کی وجہ سے وہ آدمی بڑا نظر آتا ھے،،
14:ھر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ھوتی ھے ، جو موقع پاتے ھی اس کے کندھوں پر سوار ھوکر اس سے بھی بڑی نظر آنے لگتی ھے،،،
15:ھر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ھوتی ھے،جس نے بڑے آدمی کو آگے لگایا ھوتا ھے،
16:ھر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ھوتی ھے، جو اس سے طلاق مانگ رھی ھوتی ھے،،
17:ھر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ھوتی ھےَ۔جس کا ھاتھ بڑے آدمی کی جیب میں ھوتا ھے،،
18:ھر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ھوتی ھے، جو دوسری عورتوں کو اس کے قریب پھٹکنے نہیں دیتی،،
19:ھر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ھوتی ھے ، جس کے ھاتھ میں ڈنڈا ھوتا ھے،
20:ھر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ھوتی ھے،،جو اس کے کان میں کہتی رھتی ھے کہ میرے بغیر تم کچھ بھی نہیں ھو،،،:hatoff:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1: وہ اس خیال سے چڑیا گھر نہیں جاتا کہ چڑیا گھر والے اسے باھر نہیں آنے دیتے،،
2:میری بیوی کی خواھش ھے ،کہ وہ دنیا دیکھے،، چنانچہ میں نے اسے ورلڈ اٹلس لے دی ھے،،
3:وہ بڑا محتاط ڈرائیور ھے،خوب دیکھ بھال کر لال بتی کراس کرتا ھے،،
آپ کا مخلص :بےباک
 

زین

لائبریرین
ارےےےےےےے فاتح صاحب‌!
شمشاد بھائی تو بڑے فرمانبردار متاثرین میں شمار ہوتے ہیں ۔
 

شمشاد

لائبریرین
ارے بھائی ہر بڑے آدمی کے پیچھے جو عورت ہے وہ اس کی کسی نہ کسی طرح مت مار رہی ہوتی ہے تو یہی وجہ ہے کہ میں بڑا آدمی نہیں بننا چاہ رہا۔
 

arifkarim

معطل
بہت خوب! یعنی کامیاب شخص کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ اور ناکام شخص کے پیچھے دو تین عورتوں کا ہاتھ!
 

گمنام

محفلین
بے باک صاحب، آپ نے فرمایا کہ:
"ہر بڑے آدمی کے پیچھے عورت کا ہاتھ ہے"

پر میں نے تو کچھ اور ہی دیکھا ہے کہ:
"ہر بڑے آدمی کے پیچھے بہت سی عورتیں ہوتی ہیں۔"
پتہ نہیں یہ بات سچ ہے یا جھوٹ، آپ ہی کچھ بتائیں؟
 

گمنام

محفلین
ویسے آپ کی اس بات پر ایک رئیل لطیفہ یاد آگیا ہے، اب سُنانا تو پرے گا نا۔

ایک بار میرے ایک دوست نے مجھ سے کہا کہ:
تم کیا عورتوں کے پیچھے لگے رہتے ہو؟ ہماری طرف دیکھو ہم عورتوں کو آگے لگا کر رکھتے ہیں۔

پہلے تو مجھے تھوری سی اپنی انسلٹ فیل ہوئ، پھر اچانک ذھن میں آیا، اور اس سے کہا کہ:
ہم عورتوں کے پیچھے لگتے ہیں۔ (مطلب عورت آگے اور ہم پیچھے)
اور تم عورتوں کو آگے لگاتے ہو۔ (مطلب تم پیچھے اور عورت آگے)
تو پھر فرق کیا ہوا ؟ دونوں صورتوں میں تو عورت ہی آگے رہی۔

بس اتنی سی بات تھی، پھر وہ بیچارہ شرمندہ بھی ہوا اور ہنسا بھی بہھت۔
اب آپ ہی بتائیں؟ میں نے کچھ غلط تو نہیں کہا نا۔
 

مغزل

محفلین
’’ ہر کامیاب مرد کے پیچھے عورت کا ہاتھ ہے ‘‘

’’ ہر کامیاب مرد کے پیچھے عورت کا ہاتھ ہے ‘‘

استاد نے شاگرد وں سے کہا کہ اس کے بارے میں لکھوکہ’’ ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے،
مختلف بچوں نے ایسے لکھا:


ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے،جو ہر دم اس سے آگے آنے کی کوشش کرتی ہے

ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے ، پھر بھی وہ بڑا آدمی بن جاتا ہے

ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے ، جس کی عمر بڑے آدمی کی عمر سے کافی کم ہوتی ہے

ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے، جس کے پیچھے ایک چھوٹا آدمی ہوتا ہے

ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے،،جس سے ہوشیار رہنا بہت ضروری ہے

ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے ،جو بڑے آدمی کو چھوٹا بنانے کی تگ و دو میں رہتی ہے

ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے، جو بڑے آدمی کی مت مارتی رہتی ہے

ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے ، جو اس کے بڑا بن جانے کے پیچھے کھڑی ہوتی ہے

ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے،جو اسے یاد دلاتی رہتی ہے کہ تم میرے باپ کی وجہ سے بڑے آدمی بنے ہو

ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے ،،جسے یہ علم نہیں ہوتا ،کہ اس کے آگے بڑا آدمی ہے

ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے، جو اس سے گھر کا خرچہ مانگ رہی ہوتی ہے

ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے،اور عورت کے پیچھے چھوٹے بچے ہوتے ہیں۔۔

ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے،جس کے چھوٹے قد کی وجہ سے وہ آدمی بڑا نظر آتا ہے

ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے ، جو موقع پاتے ہی اس کے کندھوں پر سوار ہوکر اس سے بھی بڑی نظر آنے لگتی ہے

ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے،جس نے بڑے آدمی کو آگے لگایا ہوتا ہے

ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے، جو اس سے طلاق مانگ رہی ہوتی ہے

ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہےَ۔جس کا ہاتھ بڑے آدمی کی جیب میں ہوتا ہے

ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے، جو دوسری عورتوں کو اس کے قریب پھٹکنے نہیں دیتی

ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے ، جس کے ہاتھ میں ڈنڈا ہوتا ہے

ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے،،جو اس کے کان میں کہتی رہتی ہے کہ میرے بغیر تم کچھ بھی نہیں ہو

:rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor::rollingonthefloor: :rollingonthefloor:
 

محمد وارث

لائبریرین
میں نے دونوں کو نہ صرف ضم کر دیا ہے کہ بلکہ پہلے کو 'پسندیدہ تحریریں' سے لطائف میں منتقل بھی کر دیا ہے!
 

مغزل

محفلین
بہت شکریہ وارث صاحب۔ مجھے بھی کھل رہا تھا کہ لطیفہ ’’ پسندیدہ تحاریر‌‘‘ کی لڑی میں ہونا سمجھ نہیں پڑا۔
 
Top