ہر تمنا پوری ہو گی . مشکل کیسی بھی دور ہو گی

ساقی۔

محفلین
ہر تمنا پوری ہو گی . مشکل کیسی بھی دور ہو گی

15qyglu.jpg


ہر کام گارنٹی کے ساتھ… صرف ایک رات کے عملیات سے آپ کی پریشانی کا گارنٹی سے مکمل خاتمہ… ہمارا علم دنیا کے ہر کونے میں اثر کرتا ہے، جہاں کسی کا علم نہیں جاتا۔ عرصہ 20 سال سے کالے و سفلی و علم جفر کے بے تاج بادشاہ عامل نجومی بابا کا چیلنج… تعویز کا اثر چند گھنٹوں میں… پہلا تعویز آپ کی کایا پلٹ سکتا ہے… ہر پریشانی کا حل… کاروباری بندش، پسند کی شادی، گھریلو ناچاقی، جادو ٹونہ، جن بھوت کا سایہ، بیرونی ملک کا سفر، اولاد کی بندش، تعویزات کا اثر، میاں بیوی کی ناراضگی، رشتوں کی بندش، بابا فرید شکر گنج، نہ رہے دکھ نہ رہے رنج، ناممکن کو ممکن بنائیں، جو چاہیں سو پائیں، آج کی آج آزمائیں۔

2v7yyyt.jpg


روحانی علاج ومشورے کالے سفلی علم کی کاٹ کے ماہر، تمام مسائل کا فوری یقینی اور گارنٹی کے ساتھ روحانی علاج، پہلی ملاقات میں پریشانی ختم، پرانے تجربہ کار، ماہر علم رمل، ماضی، حال، مستقبل، کیا پریشانی ہے؟ کب تک رہے گی؟ اس کا حل کیا ہے؟ پھر بتائیں گے آج ہی ملیں۔ کامل بابا، بنگال کا چیختا چنگھاڑتا کالا جادو، میرے آگے جادو ٹونہ بولتا ہے، ماسٹر آف دا بلیک میجک، ہر طرف خوشیاں ہی خوشیاں…


jgpno7.jpg


تہلکہ! چٹ منگنی پٹ بیاہ، والدین کی دہلیز پر مرجھائی ہوئی کلیاں کیوں؟ جہیز بھی ہو زیور بھی ہو۔ پسند کا محبوب نہ ہو تو سب بیکار ہے۔ ہر مسئلہ کا حل ایک منٹ سے 9منٹ کے اندر۔ پیر صاحب کی کامیاب چلہ کشی کا کرشمہ رابطہ شاہ صاحب۔ الحاج پرویز کامل، لندن، امریکا، آسٹریلیا، فرانس، بنگال، انڈونیشیا، سعودی عرب کے کامیاب دورے کے بعد اب آپ کے شہر میں۔

5ufvo0.jpg


چیلنج! نفرت محبت میں بدل جائے گی۔ تفکرات سے بے نیاز ہوکر زندگی بسر کریں۔ میرا پاکستان کے تمام بڑے بڑے دعوے کرنے والے نام نہاد علم سے ناواقف، غیرمستند، اَن کوالیفائیڈ، جعلی عاملوں، پروفیسروں کو کھلا چیلنج! جو میرے تعویز کی کاٹ کرسکے 5000روپیہ انعام حاصل کرے۔

14d1vh0.jpg


روحانی معالج، جوابی لفافہ کے ساتھ لکھیں۔ ہر قسم کی پریشانی کا حل ایک گھنٹے میں گارنٹی کے ساتھ۔ گھر بیٹھے بٹھائے، برصغیر پاک و ہند کے مایوس اور ٹھکرائے ہوئے حضرات کے لیے کھلا پیغام! جو لاکھوں برباد کرکے ابھی تک عاملوں کے در پر چکر لگارہے ہیں۔ میرے آباؤاجداد کے بخشے ہوئے علم سے فائدہ اُٹھائیں۔ بھارت، ڈھاکہ، جاوا، سماٹرا، یونان، مصر، شام اور انڈونیشیا میں رہ کر علم نجوم و عملیات کا نچوڑ۔ فائدہ اٹھائیں۔ پریشانی کیسی ہی کیوں نہ ہو۔ پہلی فرصت میں ملاقات کریں۔ حقیقت میں مایوسی کے بادل چھٹ جائیں گے۔ عالمی شہرت یافتہ گولڈ میڈلسٹ روحانی ڈاکٹر و اسکالر شاہ جی سے ملاقات کریں۔ اسم اعظم کا کرشمہ، تنگی رزق و معاشی پریشانی کا علاج، روحانی و جسمانی آسٹرو پامسٹ سے ملیں۔

2u8a1xu.jpg


الحاج پروفیسر صاحب 30سال سے دُکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کررہے ہیں۔ کالے علم کی کاٹ و پلٹ کے ماہر جو کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ طلسماتی عملیات اور پراسرار قوتوں کا کرشمہ۔ نااُمیدی کفر ہے۔ ہر کام گارنٹی، ذمہ داری اور رازداری سے کیا جاتا ہے۔ آج ہی ملیں، عامل پروفیسر…



یہ ایک جھلک ہے جس سے ہمارے ملک کے اخبارات، رسائل اور شاہراہیں دیمک زدہ ہیں۔ یہ کرشمہ ساز قوتوں کے مالک افراد ملک کے طول وعرض میں بکھرے پڑے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو سہانے خواب اور تمنائیں فروخت کرتے ہیں۔ جو ہاتھوں ہاتھ بک جاتے ہیں۔ اِس کے خریدار وہ مجبور ولاچار لوگ ہیں جو ایک بار اپنی قسمت ضرور آزمانا چاہتے ہیں۔
اس میں جاہل اور عاقل کی کوئی تخصیص نہیں ہے۔ کوئی بیٹی کے بالوں میں اُترتی چاندی دیکھ کر مجبور ہے تو کوئی بے روزگاری سے سڑکیں ناپ ناپ کر پریشان حال ہے۔ کوئی سکون کو تلاش کررہا ہے تو کوئی راتوں رات امارت کی منزلیں طے کرلینا چاہتا ہے۔ آج کے بازار کی ہرچیز بکتی ہے۔ ان بازی گروں کے آستانوں اور نقلی پیر خانوں پر جیسے دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی ہوں۔ جسے ہر پیاسا یہاں نہال ہو جائے گا۔ ہر پریشانی اور بیماری کا حل جیسے ان کی پٹاری میں موجود ہے۔ اور ستم رسیدہ ہیں وہ لوگ جو علم و عمل کی شاہراہ سے بھٹک کر مافوق الفطرت کرامتوں کے لیے بیابانوں میں دھکے کھارہے ہیں۔ قابل رحم ہیں وہ لوگ جو بابا کی پھونک اور ایک تعویز کو ساری پریشانیوں کا حل سمجھ بیٹھے ہیں۔ قابل توجہ ہے اُن کی بے بسی جو ایک رب کے در کو چھوڑکر دردر کی خاک چھانتے پھرتے ہیں۔ وہ یہ کیوں نہیں سمجھنا چاہتے کہ اگر اللہ تعالیٰ نہ چاہے تو کون ہے جو اُن کے مسئلوں کو حل کر دے۔ اگر ڈاکٹر شفا بانٹنے والے ہوتے تو کیوں خود دارِفانی سے کوچ کر جاتے؟ اگر طوطے ہی انسان کی قسمت بتانے پر قادر ہوتے توہ خود کو اس بند پنجرے کی سلاخوں سے خود کو آزاد پہلے کراتے اور قسمت کے حال بتانے والے یوں فٹ پاتھوں پر اپنی قسمت کا رونا نہ رو رہے ہوتے۔


اللہ جل شانہ قرآن کریم میں ارشاد فرماتے ہیں:
”اگر اللہ تجھ کو تکلیف پہنچائے تو اُس کے سوا کوئی دور کرنے والا نہیں ہے۔ اور اگر تجھ کو بھلائی پہنچانا چاہے تو اُس کے فضل کو کوئی پھیردینے والا نہیں۔ وہ اپنے بندوں میں جس کو چاہے فائدہ یا نقصان پہنچائے۔ وہ بخشنے والا مہربان ہے۔“ (سورة یونس107)
کیا اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہمارے لیے کافی نہیں کہ ” اگر اللہ تجھ کو تکلیف پہنچائے تو اس کا ٹالنے والا، اُس کے سوا کوئی نہیں۔ اگر وہ تجھ کو بھلائی پہنچائے تو وہ ہر چیز پر قادر ہے۔“ (الانعام17)
کیا ہم یہ آیت مبارکہ پڑھ کر دوسروں کو تسلی نہیں دیتے: ”واذا مرضت فھو یشفین․“ (البقرہ 80) اور جب میں بیمار پڑتا ہوں تو وہی شفا دیتا ہے۔

کیا محسن انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہماری رہنمائی نہیں کی کہ ”جو کسی غیب کی خبر دینے والے کے پاس جاکر اس سے کچھ پوچھتا ہے تو چالیس دن تک اُس کی نماز قبول نہیں ہوتی۔“ (صحیح مسلم، باب السلام)
کیا یہ حکم ہمیں جھنجھوڑ دینے کے لیے کافی نہیں کہ حضرت ابوہریرة رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو کسی عراف کاہن کے پاس آیا اور اُس کی بات کی تصدیق کی تو اس نے اس چیز کا انکار کیا جو محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) پر نازل ہوئی۔“ (سنن ابی داؤد، کتاب الطب)

عراف اُس شخص کو کہتے ہیں جو گم شدہ اشیاء کی خبر دینے کا مدعی ہو اور اپنے فن اور علم کے ذریعہ گمشدہ اور مسروقہ مال کی خبر دے سکتا ہو اور کاہن وہ ہے جو غیبیات اور مستقبل میں پیش آنے والی چیزوں اور مافی الضمیر چیزوں کو بتلانے اور حل کرنے کا مدعی ہو۔ ان دونوں کو نجومی اور جوتشی بھی کہتے ہیں۔


یہ سارا سلسلہ لوگوں کے عقائد اور ایمان کے لیے ایک لمحہ فکر یہ ہے۔ اور یہ لوگوں کو اِس طرح سے استعمال کرتے ہیں کہ کالا جادو کرنے، جادوکے لیے عجیب وغریب طریقے بتاتے ہیں۔ یعنی عمل ایسے کرتے ہیں کہ سن کر ہنسی آتی ہے۔ بسا اوقات اس کے لیے انتہائی گھناؤنے کام بھی کیے جاتے ہیں۔ چند جادو مقدس کتابوں پر بیٹھ کر، اُن کے اوراق جلاکر کیے جاتے ہیں۔ بعض کے لیے 40روز تک نجس رہنے کی شرط رکھی جاتی ہے۔ کبھی کبھی جادو کرنے والے کو حرام گوشت بھی کھانا پڑتا ہے۔ کسی کو بتائے بغیر ان جانوروں کی ہڈیوں کا سفوف بھی چٹایا جاتا ہے۔ کبھی کسی عورت کو قبرستان میں تازہ مردہ بچے کی لاش پہ نہانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ کسی عورت کو اندھیری رات میں دریا کے کنارے پر ویران جگہ نہانے کے لیے کہا جاتا ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں 84 قسم کے نام نہاد جادوئی عملیات مشہور ہیں جبکہ انفرادی ذہنی اختراعات اس کے علاوہ ہیں۔ ملک بھر میں ہزاروں کی تعداد میں یہ عامل کھلم کھلا کاروبار کررہے ہیں۔ کئی عمل کالی دیوی، سرسوتی، ہنومان، کالی ماتا، مچھیا اور کالی دیوی کے نام پر کیے جاتے ہیں۔ مچھیا اور کالی دیوی کا جادو صرف گند کھاکر ہوتا ہے۔ ایک عمل کے لیے مردوعورت کا آپس میں گناہ کرنا ضروری ہوتا ہے جبکہ بعض جادوئی تحریریں خون سے، بعض انسانی غلاظت سے لکھی جاتی ہیں۔


اس کے علاوہ بعض عامل کسی ایسے ہندو مردے کی چتا کی چٹکی بھر راکھ بھی بھارت سے اسمگل کراکر پیش کرتے ہیں جس ہندو نے زندگی بھر گوشت نہ کھایا ہو۔ جادوگروں کے بقول یہ راکھ جس کو بھی کھلائی جائے اُس کی اذیت ناک موت کو کوئی نہیں روک سکتا۔ جادو کے لیے عجیب و غریب چیزوں کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔حد تو یہ ہے کہ ایک عرصہ تک لوگ گندے گٹر کے پانی کو تبرک سمجھ کر استعمال کرتے رہے ہیں۔ لوگوں کو مندروں میں بھگوان کے سامنے کھڑا کیا جاتا ہے اور وہی رسوم ادا کروائی جاتی ہیں جو ہندوؤں کی مذہبی عبادات کا حصہ ہیں۔


ان پر آشوب حالات میں جب ہر طرف بدعقیدگی اور گمراہی کا دور پھیل چکا ہے، ارباب اختیا ر چین کی نیند سورہے ہیں، دینی حلقے اس جانب اس اندا ز سے توجہ نہیں دے رہے جس کی ضرورت ہے۔ کوئی نظر نہیں آتاجو اس طوفان گمراہی کے سامنے بند باندھ سکے۔ کیا جب سارے دیئے ٹمٹماکر بجھ جائیں گے پھر ہم جاگیں گے؟ آخر اس ابدی پیغام کی تبلیغ ہماری ذمہ داری نہیں کہ در در تک اس پیغام کو پہنچائیں کہ جو اللہ کے در کو چھوڑ دیتے ہیں اُس کی قسمت میں در در کی ٹھوکریں لکھ دی جاتی ہیں۔ ہاں ہر تمنا پوری ہوگی مگر اس کی جو صرف اس سے لو لگائے گا جو ہر تمنا پوری کر دینے پر قادر ہے۔​



تحریر :از طارق حسین
پیشکش و اشتہارات وغیرہ : از ساقی
 
دھوکہ باز لٹیرے ہیں یہ لوگ کوئی معمولی سمجھ والا بھی ان کے پاس کیسے جاسکتا ہے ۔ شرع میں ان چیزوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔
 

ساقی۔

محفلین

اور تو اور نیلے رنگ پر سفید روشنائی پر لکھی تحریر ذرا پڑھیں.

من پسند شادی ، میاں بیوی کی رنجش، اولاد کا نہ ہونا، لاٹری نمبر، گھر کے مردوں کا غیر عروتوں میں دلچسپی لینا


یعنی ایک تیر میں دو شکار "غیر عورتوں سے شادی کرواتے بھی ہیں اور چھڑواتے بھی ہیں. . . واہ واہ علم و دانش کے سمند ر ہیں اشتہار لکھوانے والے.
 

ساجد

محفلین
بہت مفید مراسلہ ہے۔ یہ شعبدہ باز لوگ معاشرے کا ناسور ہیں۔
ایک مکروہ فعل اور جاہلانہ رسوم کی ترویج کرنے والوں کی مذمت کی جانی چاہئیے۔
عطائیوں اور اشتہاری حکیموں و ہومیوپیتھک کے جھوٹے دعوی داروں کی حقیقت بھی انہی سے ملتی جلتی ہے۔
 

arifkarim

معطل
ہومیو پیتھک کو اس سے آزاد رکھیں۔ ہومیو پیتھک ایک طبی طریقہ علاج ہے جسکا ظہور ڈاکٹر سیمؤل ہینیمن کے توسط سے جرمنی میں ہوا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ موصوف نے زندگی کے آخری حصہ میں اسلام قبول کر لیا تھا۔ میرے نزدیک یہ ایلوپیتھک علاج سے 100 گناہ بہتر اور فائدہ بخش ہے۔ کسی بھی بیماری کی صورت میں اسی کو استعمال کیا ہے اور بہت مفید پایا ہے۔
 

ساجد

محفلین
عارف ، آپ کی بات درست۔ لیکن آپ کبھی اس صورت حال کی طرف غور کریں جو پاکستان میں ہے۔ یہاں عطائی بھی ہومیو پیتھک کے ماہر بنے پھرتے ہیں۔ نہ تعلیم نہ ڈگری اور بنے ہیں ہومیو پیتھک کے ماہر۔
آپ کبھی کیبل یا ڈش پہ ان کی حیلہ سازیوں کا نوٹس لیں۔
میں خود ہومیو پیتھک طریقہ علاج کو ایلوپیتھک پہ ترجیح دیتا ہوں لیکن ان جعلی ڈاکٹروں نے اس طریقہ علاج کے لئیے بدنامی کا دروازہ کھول دیا ہے۔ آپ ناروے کی بات کریں تو ٹھیک کہہ سکتا ہوں لیکن یہاں تو ان فراڈیوں کو پوچھنے والا ہی کوئی نہیں ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ایمان کی کمزوری اور نیم ملا خطرہ ایمان والی بات ہے۔

لوگ بھی خود سے پڑھنے یا محنت کرنے سے گریز کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان کی جگہ کوئی اور محنت کرے، کوئی اور پڑھے اور پھل انہیں مل جائے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
یہ واقعی ایمان کی کمزوری ہے۔ خاص کر حسد اور لالچ جیسی بیماری اگر کسی کو ہو جائے تو پھر اُسے صحیح غلط کی تمیز بہت دشوار ہو جاتی ہے اور وہ ان لوگوں کا باآسانی شکار ہو جاتا ہے۔

اللہ ہم سب کو ان تمام لوگوں سے محفوظ رکھے اور ہمیں ہر مشکل پریشانی اپنے ہی در کا محتاج رکھے کہ اس در کے سوا کہیں سے کچھ نہیں مل سکتا۔ (آمین)
 

جاسمن

لائبریرین
یہ واقعی ایمان کی کمزوری ہے۔ خاص کر حسد اور لالچ جیسی بیماری اگر کسی کو ہو جائے تو پھر اُسے صحیح غلط کی تمیز بہت دشوار ہو جاتی ہے اور وہ ان لوگوں کا باآسانی شکار ہو جاتا ہے۔

اللہ ہم سب کو ان تمام لوگوں سے محفوظ رکھے اور ہمیں ہر مشکل پریشانی اپنے ہی در کا محتاج رکھے کہ اس در کے سوا کہیں سے کچھ نہیں مل سکتا۔ (آمین)
آمین!
 

ام اویس

محفلین
اتفاق سے آج ایک دلچسپ تحریر نظر سے گزری جو اسی موضوع سے متعلق ہے

پیری مریدی ڈاٹ کام
نفسانی خواہشات کا لا متناہی سلسلہ اور ان کی پلک جھپکنے میں تکمیل انسان کی دو ایسی کمزوریاں ہیں جو ہر دور میں بکتی ہیں، جس پر لوگ پیسہ کماتے ہیں، انسان دھوکہ کھاتے ہیں، ذلیل و خوار ہوتے ہیں، مگر باز نہیں آتے، گئے وہ زمانے جب صاحبِ علم کسی شخص کو اسکے علم و تقویٰ کی وجہ عزت و احترام بجا لاتے تهے۔ آج کل تو ایک دوڑ ہے کہ فلاں شخص فلاں کا مرید ہے، اور فلاں شخص فلاں سے بیعت ہے۔رہی سہی کسر بڑے بڑے سیاستدان اور امراء پیروں کی درگاہوں پر حاضری دے کر پوری کر دیتے ہیں.لیکن نام نہاد عقل کے اندھے مرید اپنے اپنے شیوخ کے وہ وہ کارنامے اور کرامات گنواتے ہیں کہ بیچارہ شیخ خود سن لے تو مارے حیرت کے بیہوش ہوجائے۔ یوٹیوب، فیس بک اور واٹس اپ پر ریڈی میڈ مفتیوں اور پیروں کی ایک فوج موجود ہے۔5 ہزار سے اوپر مفسر قرآن اور مفتی صرف یوٹیوب پر موجود ہیں، اتنے مفسر امّت مسلمہ نے 14 سو سال میں پیدا نہیں کئے، جتنے یوٹیوب نے 5 سال میں پیدا کردئیے۔اور اب واٹس اپ پر ہر کسی نے گروپ بنا کر فتوے 'وظائف اور پیری مریدی کے سلسلے چلانے شروع کر دیئے ہیں. غضب خدا کا جنہیں عربی کے قواعد وضوابط تک نہیں آتے وہ فتوے دیتے پهرتے ہیں اور جنہیں اسلام کے بنیادی عقائد کا علم تک نہیں وہ پیری مریدی کے سلسلے چلا رہے ہیں.
آدھا اسلام ابا جی کی پُر مغز گفتگو سے سیکھ لیا، جس کا جو چاہا جیسا چاہا وہ مطلب نکال لیا تو آدھا یوٹیوب اور واٹس اپ سے سیکھ لیا......لو جی ہوگئے پورے مفتی اور ایک مکمل پیر۔ اب پیشن گوئیاں بهی شروع فتوے بهی جاری.....
جس قوم نے تاریخ نسیم حجازی سے پڑھی ہو اور فرائض ٹی وی ڈراموں اور سوشل میڈیا سے سیکھے ہوں، گناہ پیروں سے بخشوائیں ہوں اور راہِ سلوک کے ساتھ سوتیلی ماؤں والا سلوک کیا ہو اس سے توقع بھی کیا کی جاسکتی ہے۔میں سوچ رہا ہوں کہ اگر اندھے مریدوں کی تقدیر میں اندھے پیر لکھ ہی دیے گئے ہیں جو ان کی دنیا و آخرت برباد کرکے ہی چھوڑیں گے تو میں کیوں نہ اس ادھم مستی میں اپنی دنیا ہی بنا لوں؟ بس میں جلد ہی پیری فقیری ڈاٹ کام کے نام سے اپنا بزنس شروع کرنا چاہتا ہوں، ویسے بھی آج کل اس آئیڈیے کی مارکیٹ بھی بہت زیادہ ہے، بیچنے کے لئے لوگوں کو خاطر خواہ کنوینس بھی نہیں کرنا پڑے گا۔کسٹمر چند سو روپے دے کر اپنی اکاؤنٹ پروفائل بنائے گا، عورتوں کے لئے خصوصی رعایت ہوگی، اپنی پریشانیاں بتائیں اور ہم مشین لرننگ اور ڈیٹا مائننگ کے ایڈوانس الگورتھم استعمال کرتے ہوئے آپکو کسی نہ کسی پیر سے کنیکٹ کرا ہی دینگے۔ مال و پیسہ، پسند کی شادی، شہرت و عزت والوں کو ’’جمالی پیروں‘‘ کے پاس فارورڈ کردیا جائے گا۔ ساس، سسر کی موت، انتقام، اور یہودی سازشوں کا قلع قمع کرنے والوں کو ’’جلالی پیروں‘‘ کی طرف بھیج دیا جائے گا، امراض مخصوصہ'بیماروں اور اولاد کی خواہش کے ماروں کو ’’نانگے پیروں‘‘ کی طرف بهیج دیا جائے گا.
کوئی ایک دو ملین سبسکرائبر ہوگئے تو ہم مرچنڈائس بھی بیچنا شروع کردینگے۔اور مختلف گروپس اور سوشل نیٹ ورک پر اپنی برانچیں بهی کهول دیں گے. جھولے والے بابا کا جھولا، ککڑ والے بابا کا ککڑ،نانگے بابے کا کچھا(نیکر)،ٹاکیاں والے بابا کا تعویذ،چپ والے بابا کی قوالی، ملنگ بابا کی دهمال، اور دیگر باباوں کی دیگیں'چادریں'پهول'اور تبرک وغیرہ بهی ڈسکاونٹ کے ساتھ بیچنا شروع کر دیں گے اور ہوم ڈیلوی فری.اور اپنے ساتھ 10مرید رجسٹر کروانے والوں کو کمیشن دیا کریں گے.
ہزار روپے سے دس ہزار روپے تک کی مرادوں کو بر لانے والے کسٹمر کو باباوں کے تبرکات دیئے جائیں گے، ایک ہزار فیس بک لائکس اور دو ہزار فالوورز۔
لانے والوں کو بهی کمیشن دی جائے گی،اور اگر کسی نے ہمارے کاربار میں ٹانگ اڑانے کی جرت کی تو اسے بابوں اور مریدوں کو کہہ کر دیواروں میں چنوادیں گے.....
اور پھر ہم سوشل میڈیا پر پیری فقیری ڈاٹ کام کا سالانہ عرس بھی کیا کرینگے،کوکا کولا اسٹوڈیو کے بھنگڑے، جنون گروپ کی مستی،لکی ایرانی سرکس، موت کا کنوں اور میجک شو اور قوالیاں،بھی چلائیں گے، اور باباوں کی خیالی تصویریں بھی سجائیں گے، اور اگر ایک بار یہ آئیڈیا چل پڑا تو کفن دفن ڈاٹ کام، لڑائی جھگڑا ڈاٹ کام، تعویذ گنڈا ڈاٹ کام،میری محبوبہ ڈاٹ کام، ساس بہو ڈاٹ کام ، شادی منگنی ڈاٹ کام اور چٹ منگنی پٹ بیاہ ڈاٹ کام بھی شروع کردیں گے .اُمید ہے آپ اس انوکھے کاروبار میں تن، من، دھن سے شرکت کرکے جہنم میں ایک پلاٹ اپنے نام ضرور بک کروائیں گے۔اور مزید اس سلسلہ میں اپنی اپنی پسندیدہ بےحیائی کو پروموٹ کر کے حاصل کردہ سرمایہ سے پلاٹ پر آگ کا ایک گهر بنوائیں گے....
اس مضمون کو 50 لوگوں کے ساتھ شئیر کریں اور شام سے پہلے اصلی تے وڈے والے بابا کے مرید بن جائیں جو آپکو سیدھا جہنم میں پہنچا دے گا...
یہ پیشکش صرف محدود مدّت کے لئے ہے ۔ خواتین کو خصوصی رعایت دی جایئگی-
اور ہمارے اس پیری مریدی ڈاٹ کام میں شامل ہونے کیلئے عقل کا اندها 'بے نمازی' میوزک کا شوقین 'چرس اور بهنگ کا عادی 'توحید کی معرفت سے کوسوں دور'ناچ گانے اور دهمال کا ایکسپرٹ'اللہ کی قدرت کو محدود اور باباوں کو خودمختار سمجھنے والا'رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے گئے ذکرو وظائف کو چهوڑ کر من گھڑت وظائف کاعادی'غیر اللہ کے نام کی نزرو نیاز دینے والا ہونا ضروری ہے........
شرائط کی پابندی نہ کرنے والوں کو باباوں کا گستاخ اور وہابی تصور کیا جائے گا.
مزید اپنے علاقے میں دربار بنانے کیلئے ایک عدد پرانا پهٹہ کپڑوں کا جوڑا'تین عدد دانوں والی تسبیح'قرآنی آیات سے لکهی ایک عدد چادر اور پهول کی پتیاں اور ایک بڑی چادر کے ساتھ چار عدد بانس(ڈنڈے)' چند عدد اینٹیں اور ایک عدد چندہ بکس اور ایک عدد بلی 'بکری گهوڑی یا کسی بهی جانور کا مردہ بچہ لے کر ہمارے نیچے دیئے گئے نمبر پر رابطہ کر کے فری ٹریننگ حاصل کریں اور نہایت ہی کم سرمایہ سے دن دگنی رات چگنی ترقی کر کے لاکھوں روپے اور شہرت کمائیں. ..اپنے اور اپنے خاندان کیلئے عذاب جاریہ بنائیں. ...پہلے سو حضرات رابطہ کرنے والوں کو خصوصی رعایت دی جائے گی....
حوالہ
 
Top