زیک
مسافر
آپ پوچھیں گے پیڈیاے کیا ہے؟ کیا پالم یا بلیکبیری کی بات ہو رہی ہے؟ نہیں جناب یہ تو Public Display of Affection کا ذکر ہے۔
پہلے یار لوگوں کو انڈیا میں اس کی مخالفت سوجھی۔ وہاں تو ایک جوڑے کو پولیس نے دھر لیا اور عدالت کے سامنے پیش کیا۔ جج نے بھی کہا کہ جب میاں بیوی راضی تو کیا کرے گا قاضی اور ان نوبیاہتا میاں بیوی کو چھوڑ دیا۔
اور اب تو حد ہو گئ یعنی سلطنتِ برطانیہ جہاں کسی زمانے میں سورج غروب نہیں ہوتا تھا وہاں ایک ریل سٹیشن پر کچھ دل جلوں نے بوس و کنار کی ممانعت کر دی ہے۔ کہتے ہیں کہ اس طرح لوگوں کی ٹرین مس ہو جاتی ہے۔ کوئ ان سے پوچھے کہ میاں ہوش کے ناخن لو محبت اہم ہے یا ایک ٹرین جو 15 منٹ بعد اگلی بھی لی جا سکتی ہے؟ اوپر سے سگریٹ پینے والوں کی طرز پر ایک خاص کمرہ بوس و کنار کے لئے مختص بھی کر دیا ہے۔
ہم تو کہتے ہیں کیا دشمنی ہے لوگوں کو محبت کے اس اظہار سے؟ کیوں دل جلے اس جہاد پر نکل کھڑے ہوئے ہیں؟