نیرہ نور ہر چند کہ سہارا ھے تیرے پیار کا دل کو نیرہ نور

فاتح

لائبریرین
خوبصورت شراکت ہے۔ میں بھی آپ سے نیا دھاگا کھولنے کو ہی کہنا چاہ رہا تھا۔
یہاں بھی اس غزل کے خالق شاعر کے نام کی درخواست کا اعادہ کیے دیتا ہوں۔
 

خوشی

محفلین
ہر چند سہارا ہے ، تیرے پیار کا دل کو
رہتا ہے مگر ، ایک عجب خوف سا دل کو

وہ خواب کہ دیکھا نہ کبھی ، لے اڑا نیندیں
وہ درد کہ اٹھا نہ کبھی ، کھا گیا دل کو

یاں سانس کا لینا بھی ، گذر جانا ہے جی سے
یاں معرکہِ عشق بھی ، اک کھیل تھا دل کو

وہ آئیں تو حیراں ، وہ جائیں تو پریشاں
یارب کوئی سمجھائے ، یہ کیا ہوگیا دل کو
 

خوشی

محفلین
شکریہ سارہ

مجھے یہ غزل بے حد پسندھے جتنی بار سنتی ہوں اتنی بار نیا سرور دیتی ھے
 
Top