مبارکباد ہزاری دو ہزاری منصب کی مبارکباد

الف عین

لائبریرین
کیا بات ہے کہ احباب کئی دوستوں کو مبارکباد دینا بھول بیٹھے ہیں۔ شمشاد نے بھی کوئی تانا بانا نہیں کھولا ہے۔ ابھی دیکھا تو
وارث
اور
فہیم
دو ہزار کیا دو ہزار پانچ سو سے زائد پیغامات پوسٹ کر چکے ہیں۔
اور حسن علوی بھی ایک ہزار تین سو سے تجاوز کر چکے ہیں۔
وارث
فہیم
اور حسن علوی
بہت بہت مبارک ہو یہ نئے مناصب۔ دراصل لائبریری کے ارکان بن جانے کی وجہ سے یہ مناصب طاہر نہیں ہوتے، اس لئے بھی ہم لوگ بھول جاتے ہیں۔
شمشاد، ذرا تحقیق کریں کہ اور کون رکن بچا ہے جس کو تہنیت نہیں دی جا سکی اب تک؟؟
 

محمد وارث

لائبریرین
اعجاز صاحب آپ کا اور باقی سب احباب کا شکریہ۔

اور عمار بھائی آپ کو بھی مبارک ہو آپ بھی تو دو ہزاری ہو چکے۔
 

حسن علوی

محفلین
ارے کیا کہنے انکل جی آپکے، بہت اچھا لگا یوں آپ نے خیال رکھا ہمارا۔ بہت بہت شکریہ اور میری طرف سے بھی تمام دیگر اراکین کو مبارکباد۔
 

الف عین

لائبریرین
فیصل عظیم کے پانچ سو پچانوے پیغامات ہیں اس لمحۃ موجود میں۔ کیا پانچ سو پر کوئی موضوع کھولا گیا تھا شمشاد؟ فیصل غائب ہو گئے تھے۔ یاد نہیں کہ ان کی 500 پوسٹس پہلے ہی ہو چکی تھیں یا نہیں۔
اگر نہیں ہوئیں تو ان کو بھی یہاں ہی مبارکباد دے دی جائے۔ مبارک ہو فیصل۔ لائبریری کے ممبر بن گئے ورہ اس وقت محسن ؟ بھول گکہ پانچ سو پر کیا خطاب ملتا تھا۔ اب تو سارے فعال اراکین ماشاء اللہ لائبریری کے ارکان بن گئے ہیں نا! اس لئے اب یاد نہیں رہتا۔
 

شمشاد

لائبریرین
اعجاز بھائی واپسی کب ہوئی اور کیسا رہا سفر؟

فیصل بہت دیر بعد واپس آئے ہیں اور اب تو خاصے فعال ہیں۔کہیں نظر نہ لگ جائے۔ کچھ دن اور ٹھہر جائیں، کہیں پھر سے غایب نہ ہو جائیں۔
 
Top