ہستی پر میری مولا آقا کا رنگ چڑھا دے - محمد عقیل حضوری

تسنیم کوثر

محفلین
عطا سے اپنی مجھے وہ اسم اعظم بتا دے

Poet: muhammad aqeel hazoory
By: muhammad aqeel hazoory, karachi

ہستی پر میری مولا آقا کا رنگ چڑھا دے
کروں نبی نبی یا نبی دنیا مجھے بھلا دے

اشکوں سے تر ہے بدن ، اب تو کرم فرما دے
رحمت سے اپنی مجھے نوید سفر مدینہ سنا دے

ذاد سفر نہیں ہے، پنچھی مجھے بنا دے
لوں اڑان میں، مدینہ مجھے پہنچا دے

طلب ہے جیسے، اسے تخت و تاج دلا دے
در آقا کی مجھے ، مگر حا ضری کرا دے

زیارت ہو کیسے آقا کی، غلام کو سکھا دے
عطا سے اپنی مجھے وہ اسم اعظم بتا دے

تمنا ہے جیسے جہاں کی، اسے کل خدائی دے
مرقد حضوری کی مگر، آقا کے قدموں میں دکھائی دے
 

نایاب

لائبریرین
سبحان اللہ
کیا خوب خواہش " حضوری " ہے ۔۔۔۔۔
اللہ تعالی اپنے کرم سے اس کی تکمیل فرمائے آمین
زیارت ہو کیسے آقا کی، غلام کو سکھا دے​
عطا سے اپنی مجھے وہ اسم اعظم بتا دے​
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
عطا سے اپنی مجھے وہ اسم اعظم بتا دے
Poet: muhammad aqeel hazoory
By: muhammad aqeel hazoory, karachi

ہستی پر میری مولا آقا کا رنگ چڑھا دے
کروں نبی نبی یا نبی دنیا مجھے بھلا دے

اشکوں سے تر ہے بدن ، اب تو کرم فرما دے
رحمت سے اپنی مجھے نوید سفر مدینہ سنا دے

ذاد زادِ سفر نہیں ہے، پنچھی مجھے بنا دے
لوں اڑان میں، مدینہ مجھے پہنچا دے

طلب ہے جیسے، جسے،اسے تخت و تاج دلا دے
در آقا کی مجھے ، مگر حا ضری کرا دے

زیارت ہو کیسے آقا کی، غلام کو سکھا دے
عطا سے اپنی مجھے وہ اسم اعظم بتا دے

تمنا ہے جیسے، جسے جہاں کی، اسے کل خدائی دے
مرقد حضوری کی مگر، آقا کے قدموں میں دکھائی دے
 
Top