چوتھی سالگرہ ہفتہء پکوان کا سوال ؟؟؟؟؟؟

حجاب

محفلین
1 ۔ اگر کھانا بہت بدمزہ ہو مگر دسترخوان پر کوئی من پسند شخصیت ساتھ ہو تو آپ وہ بدمزہ کھانا ہنسی خوشی کھا لیں گے / گی؟؟
2 ۔ اور اگر کھانا اچھا ہو اور ساتھ کوئی نا پسندیدہ شخصیت ہو تو کیا کریں گے ؟؟ مزے سے کھانا کھائیں گے / گی ؟؟ یا حسرت بھری نگاہوں سے کھانے کو دیکھتے ہوئے کوئی بہانہ کر کے دسترخوان سے اُٹھ جائیں گے / گی ؟؟؟؟
میری طرف سے 2 سوال -- آپ سب میں سے ایسا ہی کوئی سوال کسی کو سمجھ آئے تو یہاں لکھ کر سوالات میں اضافہ کریں :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
چلیں میں ایک سوال کا اضافہ کر دیتا ہوں۔

اگر آپ ٹیبل/دسترخوان سے اٹھ کر بھاگنا چاہ رہے ہوں لیکن آپ کی "من پسند" شخصیت آپ کو روک رہی ہوں اور آپ کے منہ میں نوالے بنا کر ٹھونس رہی ہوں تو اس سے جان چھڑانے کے لیے کیا کیا جا سکتا ہے؟ :cool:
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترمہ حجاب بہنا
سدا خوش و ہنستی مسکراتی رہیں ۔ آمین

1 ۔۔ اگر کھانا بہت بدمزہ ہو مگر دسترخوان پر کوئی من پسند شخصیت ساتھ ہو تو آپ وہ بدمزہ کھانا ہنسی خوشی کھا لیں گے / گی؟؟

جب من پسند ہستی ساتھ ہو گی تو کھانے کے ذائقہ کی طرف کیا خیال جائے گا ۔ من پسند ہستی کی صحبت تو ویسے ہی بیگانہ دو عالم کر دیتی ہے ۔

2۔ اور اگر کھانا اچھا ہو اور ساتھ کوئی نا پسندیدہ شخصیت ہو تو کیا کریں گے ؟؟ مزے سے کھانا کھائیں گے / گی ؟؟ یا حسرت بھری نگاہوں سے کھانے کو دیکھتے ہوئے کوئی بہانہ کر کے دسترخوان سے اُٹھ جائیں گے / گی ؟؟؟؟

میں تو سر جھکا کر لذت کام و دہن میں مصروف ہو جاؤں گا ۔ اور کھا پی کر الحمد للہ کا نعرہ بلند کروں گا ۔ پسندیدگی اور نا پسندیدگی کے جھگڑے میں رزق کی توہین کیا کرنی ،

سوال یہ ہے کہ اپنے ہاتھ سے بنائے گئے کھانے زیادہ مزے دار کیوں لگتے ہیں ۔؟
اور دوسروں کو نمک مرچ مصالحوں کی کمی بیشی کیوں شکوہ کناں کر دیتی ہے ۔ ؟
نایاب
 

نایاب

لائبریرین
چلیں میں ایک سوال کا اضافہ کر دیتا ہوں۔

اگر آپ ٹیبل/دسترخوان سے اٹھ کر بھاگنا چاہ رہے ہوں لیکن آپ کی "من پسند" شخصیت آپ کو روک رہی ہوں اور آپ کے منہ میں نوالے بنا کر ٹھونس رہی ہوں تو اس سے جان چھڑانے کے لیے کیا کیا جا سکتا ہے؟ :cool:

السلام علیکم
محترم نبیل بھائی
کون کمبخت ' من پسند " ہستی کے ہاتھوں سے ملنے والے نوالوں کو ٹھکرائے گا ۔
میں تو کھاتا رہوں گا چاہے بعد میں " ہاجمولا " کی تلاش کرنی پڑے ۔
نایاب
 

arifkarim

معطل
اگر میرے سامنے کوئی من پسندہستی بھی ہو اور بد مزہ کھانا بھی۔ تو ظاہر ہے عقل کے تقاضہ کے تحت زیادہ نہیں‌کھاؤں گا بلکہ ذرا چکھ کر مہمان کا ااحترام کروں گا۔
البتہ اگر کھانا لذیز ہو اور میزبان نا پسندیدہ تو وہی کھانا اُسکے منہ پر مار کر چلتا بنوں گا!
ڈھیٹ قسم کے میز بانوں کیساتھ بھی یہی سلوک ہونا چاہئے!
 
Top