صفحہ 469
جائےتو ترکی، مصر، ایران، افغانستان، یمن، سوریا اور عراق میں مشکل ہی سے اس پائے کا کوئی فن کار نظر آئے گا۔ شفیق صاحب کا تعلق نئی نسل سے ہے وہ ابھی بالکل نوجوان ہیں اور اس مختصر سے عمر ہی میں انہوں نے انتھک محنت، ریاضت اور فن سے لگن کا وہ ثبوت فراہم کیا ہے کہ یقین سے کہا جا سکتا ہے کہ چند برسوں میں فن خطاطی کے افق پر نمودار ہونے والا یہ مہر عالم تاب اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ چمکے گا اور اس کی ضوفشانیوں سے نہ صرف پاکستان منور ہو گا بلکہ اس کی ضیا پاشیاں ایک عالم کے لئے مشعل راہ ثابت ہوں گی۔ جن سے کسب نور کر کے انے والی نسل خطاطی کے میدان میں خوب سے خوب تر کی جانب رواں دواں رہے گی۔
شفیق صاحب نے پاکستان مین عربی خطاطی کو فروغ دینے کے لئے بہت سے دلچسپی رکھنے والے خطاطوں کو اپنا شاگرد بنا لیا ہے۔ اس دفعہ پاکستان آمد پر انہوں نے متعدد شاگردوں کو اصلاح بھی دی ہے۔
فن خطاطی سے دلچسپی رکھنے والے قارئین اور دیگر خطاط مھترم شفیق الزماں سے مندرجہ ذیل پتوں کے ذریعے رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔
سعودی عرب :
شفیق الزماں
(خطاط حرم النبوی صلی اللہ علیہ وسلم الشریف)
پوسٹ بکس نمبر 20039
المدینہ المنورہ – المملکۃ العربیۃ السعودیۃ۔
فون دفتر : 8242588 (سعودی وقت کے مطابق رات 9 بجے کے بعد)
پاکستان :
شفیق الزماں (خطاط)
کورٹر نمبر 10/3-1-d ملیر ایکسٹنشن کالونی۔
کھوکھراپار نمبر 2، کراچی
فون گھر : 200890