ہفتۂ شعر و ادب - خوش آمدید

محمد وارث

لائبریرین
السلام علیکم سب پڑھنے والوں کو،

آج سے سات دن پہلے، 22 جولائی کو، اردو محفل کی چوتھی سالگرہ کے حوالے سے اس ہفتۂ شعر و ادب کا آغاز ہوا تھا اور آج 28 جولائی کو اس کا رسمی اختتام ہو رہا ہے! گو میرا ارادہ ہے کہ، اگر میرے لیے ممکن ہو سکا تو، کچھ سلسلوں کو جاری رکھوں جیسے 'لطافت کدہ' یا مشاہیر کی تصاویر والا سلسلہ۔

میں یہاں ان سب دوستوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے اس ہفتے کے مختلف تھریڈز میں حصہ لیا، ان سب کی محبت کا یہ خاکسار تا عمر مقروض ہے!

اور ان دوستوں کا بھی جنہوں نے ان سلسلوں کو پڑھا یا دیکھا یا اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا، نوازش انکی، بہت شکریہ آپ سب کا۔

ذاتی حوالے سے یہ ہفتہ میرے لیے کافی 'متحرک' اور کامیاب گزرا اور سالہا سال سے طاقِ نسیاں پر رکھی ہوئی میری 'محبوب' کتابیں پھر سے میرے ہاتھ لگیں بالخصوص نقوش کے عظیم الشان نمبرز۔


آخر میں آپ سب دوستوں کا ایک بار پھر سے بہت شکریہ!

والسلام
 
Top