سیدہ شگفتہ
لائبریرین
اوکے حذف کر دیں ۔ شکریہ
-------
اب یا تو آپ وارث بھائی کی طرح ہوں کہ چارپائی سے اترنے میں بھی وقت لگے یا پھر میری طرح ہوں کہ سوچنے کے لیے دماغ ہی نہ ہو اب جتنا سوچنے کی کوشش کرو ککھ جو سوجھ جائے، اس لیے بہتر ہے کہ بندہ سوچے ہی ناں اور جس دن کو آپ کو بر سر عام تختہ دار پر چڑھنا ہو اس دن کے آنے تک چین کی بنسری بجائیں اور جب وہ دن آ جائے تو جلاد نہیں میں ماوراء کو تو نہیں کہا پوچھے کہ ہاں بھئی تیار ہو تو آپ ایسے دیکھیں جیسے جانتے نہیں ، پہچانتے نہیں ۔ ۔ ۔ معاف کیجیے ، بے وقت گانا یاد آ گیا ، یہاں یاد آنا تو نہیں چاہیے تھا کہ اماں جان کی سختیوں کے باعث ہمیں گانوں سے ذرا سی بھی دلچسپی نہیں پیدا ہو سکی حالانکہ۔ ۔ ۔ چلیں اب حالانکہ کو رہنے دیں تو یہ کہ گانا یاد آنے کا قصور سراسر سارہ خان کے سر جاتا ہے کہ میں تو معصوم
------------
چونکہ میں اکیلی ہوں سزا پانے کو اور کوئی ہیلپنگ ہینڈ بھی نہیں تو میری آخری خواہش یہ ہے کہ ہفتہ کتاب میں پہلے کچھ دن ہم کچھ ایکٹیویٹیز میں شریک ہوں اور آخری دن نتائج کا ہو گا ۔
۔
لائبریری اراکین سے درخواست ہے کہ آپ نے لائبریری کے لیے کچھ بھی (ناول، افسانے۔۔۔۔ ) مکمل ٹائپ کیا ہوا ہے تو اس ہفتے کے دوران ان کے روابط یہاں پوسٹ کریں۔ خاص طور پر جن اراکین نے افسانے پوسٹ کیے ہیں، وہ اپنے پوسٹ کیے ہوئے مکمل افسانوں کا یہاں ربط دیں۔
کچھ میں تلاش کر کے یہاں پوسٹ کر رہی ہوں۔
ایک بار وہ مواد جو مکمل ہو چکا ہے، اکھٹا ہو جائے تو میرا خیال ہے پہلے اس کو لائبریری سائٹ پر منتقل کرنا ہو گا، باقی کام اس کے بعد ہوں۔
اور کوئی نہیں ۔۔ جس نے لائبریری میں کچھ پوسٹ کیا ہو؟؟
شکریہ ماورا اور وارت۔ حوالوں سے مجھے بھی یاد آیا کہ کچھ کتابیں میں اب تک اپنی سائٹ پر نہیں رکھ پایا۔ جیسے قاسمی کے مضامین