سیدہ شگفتہ
لائبریرین
ہفتہ بلاگستان
السلام علیکم
اچھا جناب ، بہت دنوں سے ایک تجویز آئی تھی ذہن میں کہ بلاگرز مل کر "ہفتہ بلاگستان" منائیں ۔ اس سلسلے میں بلاگ پر لکھا تھا پہلی بلاگ پوسٹ یہاں پر اور دوسری بلاگ پوسٹ اس ربط پر موجود ہے ۔ اس تجویز کو پسند کیا گیا ہے اور کچھ بلاگرز نے اس سلسلے میں شرکت اور تجویز و آراء بھی پیش کی ہیں ۔ میں اگر غلطی پر نہیں ہوں تو بلاگرز کی ایک بڑی تعداد اردو محفل فورم کا حصہ بھی ہے لہذا مناسب ہو گا کہ "ہفتہ بلاگستان" انعقاد کے حوالے سے ایک پوسٹ یہاں بھی ہو جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ بلاگرز کو اس سلسلہ کے انعقاد کی خبر پہنچ سکے اور "ہفتہ بلاگستان" میں شریک ہونے کی دعوت دی جا سکے ۔ اس سلسلے میں تمام بلاگرز اور محفل اراکین کو اس انعقاد کو بہتر بنانے کے لیے آراء و تجاویز بھی پیش کرنے کے لیے بھی دعوت ہے ۔ ہفتہ بلاگستان کے انعقاد میں منظر نامہ اپنا مثبت کردار ادا کر سکتا ہے اس حوالے سے منظر نامہ کو دعوت ہے ۔ علاوہ ازیں ایسے اراکین جو اپنا بلاگ تشکیل دینا چاہتے ہوں تو وہ بھی اپنا نیا بلاگ بنا کر "ہفتہ بلاگستان" میں شریک ہو سکتے ہیں ۔ تمام بلاگرز جنہوں نے اب تک اس سلسلے میں اپنی مفید تجاویز پیش کی ہیں سب کا خصوصی شکریہ ۔ یہ تجاویز اس انعقاد کو بہتر شکل دے سکیں گی ۔
ہفتہ بلاگستان" کے لیے تفصیلات ، تجویز و آراء درج ذیل دو روابط پر موجود ہیں :
پہلا ربط
دوسرا ربط
"ہفتہ بلاگستان" کے انعقاد کو کس طرح بھر پور اور بہتر بنایا جا سکتا ہے اس حوالے سے کسی سوال ، رہنمائی ، تجویز ، رائے یا کسی بھی منفرد آئیڈیا کی صورت میں آپ سب کو اظہار خیال کی دعوت ہے ۔ اظہار خیال کے لیے آپ درج بالا روابط اور اس دھاگہ کو استعمال کر سکتے ہیں ۔
اگر آپ کا بلاگ پہلے سے موجود ہے اور فعال ہے ، یا فعال نہیں ہے یا بلاگ موجود نہیں اور آپ بلاگ تشکیل دینا چاہتے ہیں تو آپ اپنا بلاگ تشکیل دے کر "ہفتہ بلاگستان" میں شریک ہو سکتے ہیں ۔
اگلی اپڈیٹ پوسٹ میں تجویز ہے کہ بلاگز کے روابط (یو آر ایل) بھی شامل کیے جائیں اگر آپ اپنے بلاگ کا نیا / اپڈیٹڈ ربط یہاں شامل کرنا چاہیں تو اس کی نشاندہی یہاں کر دیجیے ۔
شکریہ