سیدہ شگفتہ
لائبریرین
السلام علیکم
جیسا کہ یہاں ذکر ہوا کہ سال آئندہ اردو ویب کے دس سال مکمل ہو جائیں گےاور آئندہ سال گرینڈ سیلیبریشن کا اہتمام کرنے کی تجویز ہے اس کے پیش نظر اس سال لائبریری ایکٹیویٹی پلان اس بار قدرے مختلف انداز میں ترتیب دیا گیا ہے، اس کی مختصر تفصیل یوں ہے کہ گزشتہ تمام عرصہ (عشرہ ، کیونکہ سال آئندہ دس سال مکمل ہو جائیں گے) میں لائبریری میں کیا گیا تمام کام جاری کر دیا جائے گا ۔ نویں سالگرہ کے موقع پر کچھ نئے سلسلے آغاز کئے جائیں گے جو رواں سال جاری رہیں گے اور ان سلسلوں سے حاصل شدہ اہداف کو بھی سال آئندہ جاری کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں گزشتہ سالوں میں پیش کئے گئے منتخب سلسلوں کو بھی (گزشتہ سے پیوستہ) جاری کیا جائے گا اور انہیں بھی سال آئندہ خصوصی جگہ دی جائے گی۔ آپ تمام محترم اراکین محفل کو ان سلسلوں میں دعوت شرکت ہے۔
آپ سب کو ماہ رمضان المبارک اور اردو ویب کی نویں سالگرہ بہت مبارک باد۔
آئیے اب آغاز کرتے ہیں لائبریری ہفتہ کا ۔
ہفتہ لائبریری کا آغاز ایک دلچسپ سلسلے بعنوان " ایک افسانہ ۔۔۔ روزانہ" سے کرتے ہیں۔ یہ سلسلہ محترم محمد احمد بھائی نے تجویز کیا ہے اور اس سلسلے میں انھوں نے سات افسانوں کو منتخب کیا اور ان کے اسکین فراہم کئے۔ یہ اسکین صفحات یہاں پیش کئے جائیں گے اور قطع نظر اس کے کہ آپ لائبریری رکن ہیں یا نہیں آپ تمام اراکین محفل کو دعوت ہے کہ آپ ان صفحات کو ٹائپ کیجئے اور انہیں پروف ریڈ کیجئے۔ اگر آپ اراکین محفل روزانہ کی بنیاد پر ایک مکمل افسانہ تحریر اور پروف ریڈ کر سکے تو اختتام ہفتہ پر سات افسانوں پر مشتمل ایک ای بک لائبریری کا حصہ بن جائے گی۔
تو آئیے پھر آغاز کرتے ہیں اور اس سلسلے میں پہلے افسانے کا عنوان ہے " اعلانوں بھرا شہر"

آخری تدوین: