تعارف ہمارا بھی اتا پتا معلوم کرلو

السلام علیکم

٘میرا نام میری نانی مرحومہ نے 1970 میں الطاف حسین رکھا تھا۔اگر اس وقت قایدتحریک کا تعارف عام ہو گیا ہوتا تو میرا نام شاید نانی مرحومہ کچھ اور رکھنا پسند کرتی۔۔۔(شاید) خیر جو ہو ا سو ہوا۔۔پیشہ کے اعتبار سے میں استاد ہوں۔گانے بجانے والا استا د امانت علی خان جیسا نہیں۔ بچوں کو اسکول میں الف با تا پڑھانے والا استاد۔۔۔۔۔۔ جب سے استادی ملی تب سے ہی ہمیں حکمت کے استادوں کی آشیر باد ملنا شروع ہوءی جو کہ اب تک جاری و ساری ہے۔
ہمارا قیام اور طعام پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر شہداد پور میں رہتا ہے البتہ سفر کی صورت میں عارضی طور پر مذکورہ سہولتیں بھی بدل جاتی ہیں۔
یہ تھا ہمارا مختصر سا تعارف ،،اب اجازت دیجیے اورں کا تعارف بھی پڑھنا ہے۔۔ اللہ حافظ
 

جیہ

لائبریرین
محفل پر خوش آمدید الطاف صاحب: امید ہے آپ وقت یہاں اچھا گزرے گا۔

آپ نے اپنا تعارف بہت اچھے انداز میں پیش کیا ہے۔ خوش رہیں
 

شمشاد

لائبریرین
خوش آمدید جناب
خالی نام اور کام کا ہی تعارف کروایا ہے، مزید بھی تو کچھ بتائیں۔
 

بلال

محفلین
السلام علیکم
خوش آمدید جناب الطاف صاحب۔۔۔ امید ہے محفل میں آپ کا وقت اچھا گزرے گا اور ہمیں‌بھی اپنی استادی دیکھائیں گے۔ میرا مطلب ہے کہ علم کو بانٹے گے۔۔۔ اللہ آپ کو خوش رکھے۔۔۔
والسلام
 
نام اور کام ہی کافی ہوا تا ہے۔آم کھانے سے کام چلانا چاہیے پیڑ گننا شروع کرو گے تو آم دوسرے لوگ کھا جایں گے۔ ویسے شمشا د صاحب ممتحن مزاج شخصیت محسوس ہوتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ممتحن مزاج نہیں بھائی دوستوں کا دوست ہوں۔
مزید کے لیے اس لیے لکھا تھا کہ بات چیت میں آسانی رہتی ہے۔
 
خوش آمدید الطاف صاحب۔۔۔۔۔۔ بھائی اس لیے نہیں کہوں گا کہ پھر پیر صاحب لندن والے کا شبہ ہوگا۔۔۔۔ الطاف بھائی۔۔۔۔۔۔ :grin:
تعارف اچھے انداز میں پیش کیا ہے آپ نے۔۔۔۔۔ اور کیا کیا مشاغل ہیں آپ کے؟
 
مممس

مشا غل ہی تو نہیں ہیں کوئی ورنہ تعارف کروانے کا مشغلہ شروع کرنے کا موقع ہی کہاں ملتا۔ ویسے میں‌ روحانی عملیات بھی کرتا ہوں۔۔۔حکمت کا تعارف تو کروا ہی دیا تھا۔ اب عامل بابا کے عنوان سے بھی استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ویسے دل چاہتا ہے کہ اپنے آپ کو الطاف بھائی کہلوانے سے بہتر ہے پیر جنگلی علیہ ما علیہ کہلوا لیا جا ئے۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
مشا غل ہی تو نہیں ہیں کوئی ورنہ تعارف کروانے کا مشغلہ شروع کرنے کا موقع ہی کہاں ملتا۔ ویسے میں‌ روحانی عملیات بھی کرتا ہوں۔۔۔حکمت کا تعارف تو کروا ہی دیا تھا۔ اب عامل بابا کے عنوان سے بھی استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ویسے دل چاہتا ہے کہ اپنے آپ کو الطاف بھائی کہلوانے سے بہتر ہے پیر جنگلی علیہ ما علیہ کہلوا لیا جا ئے۔۔

عملیات میں جنوں کا بھی کوئی عمل دخل ہے کہ نہیں؟
 
شکر ھے کہ شمشا د بھائی چاند کو جانتے ہیں ورنہ اس دور میں تو صرف ستاروں کو ہی جاننے والوں کی کثرت ہے ،،مطلب کہ فلمی ستاروں کو۔۔۔
عامل لوگ جوکہ گمراہ ہوتے ہیں وہ اپنے مقاصد فا سدہ حاصل کرنے کے لیے جنا ت سے بھی معاونت حاصل کرتے ہین۔
خوش آمدید کہنے والوں کا دل کو تہ کرکے یعنی تہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
 

حسن علوی

محفلین
خوش آمدید الطاف صاحب، آتے رہیئے گا امید ھے ملاقاتاں دلچسپ رہیں گی۔
ایک بات بتایئے کہ یہ شہداد پور اور شہداد کوٹ کیا ایک ہی جگہ کے دو نام ہیں یا مختلف جگہیں ہیں؟
اور آخر میں آپکے لیئے ایک مشہور نعرہ "جیئے الطاف۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔":grin:
 
شمشا د بھائی ۔۔میرا عمل دخل روحا نی نوعیت کے عملیات میں ہے۔ حسن علوی صاحب مشہور نعرہ نہ لگا یا کرو ۔آجکل مشہور نعرے والے جادوگروں کے ہاتھوں نظر بند بھی ہو جاتے ہیں۔ ویسے سب سے مشہور نعرہ یہ ہونا چاہیے ۔۔۔ ختم کرو ختم کرو ۔۔پاکستان سے سیاستدانوں کو ختم کرو۔ جب یہ نعرہ درجہ قبولیت حاصل کرلے تو پھر بارگاہ الہی میں‌ یہ دعا کرنا کہ ۔۔یا الہی اب چمن میں جلدی سے دیدا ور پیدا کردے۔۔کیونکہ ایسا نہ ہو کہ کوئی سیاستدان خود رو جھاڑیوں کی طرح اگ آئے۔ شہداد پور اور شہداد کوٹ الگ الگ شہر ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں بھی یہی جاننا چاہ رہا ہوں کہ یہ روحانی نوعیت کا عمل کیا ہے اور اس سے خلق خدا کر کس طرح فائدہ پہنچ سکتا ہے؟
 
Top