ہمارا پیارا پاکستان

اظہرالحق

محفلین
کافی عرصہ پہلے جب صرف پی ٹی وی ہوتا تھا ، نئے نئے گروپ آ رہے تھے ، جنکے لئے ایک پروگرام تھا ۔ ۔ ۔ینگ ترنگ ۔ ۔ اس پروگرام کا یہ گیت الیکشن کے دنوں میں بہت سنتا رہا ۔ ۔ گاڑی میں ۔ ۔ اور اب جب رزلٹ آ گیا ہے ۔ ۔ تو اور اچھا لگا ۔ ۔ سوچا آپ سے شئیر کر لوں ۔ ۔ امید ہے آپ اسے ضرور گنگنائیں گے ۔ ۔ ۔
یہ گیت لکھا تھا ، صابر ظفر نے ، اسے گایا تھا ، محمد علی شہکی ، علی حیدر اور نگہت اور افشاں نے ۔ ۔۔ موسیقی تھی جاوید اللہ دتہ کی
--------------------------------
ہمارا دل ہماری جاں ، اس پہ ہم سب ہوں قرباں
یہ ہم سب کی ہے پہچاں ، ہماری جان ہماری آن
پرچم اسکا جب لہرائے ، خوشی سے جھومیں نغمے گائیں
ہے یہ اللہ کا احسان ، ہمارا پیارا پاکستان
پاکستان ، پاکستان ، ہے یہ ہی اپنا ارمان
فلک سے اونچی اسکی شان ، ہمارا پیارا پاکستان

اسکی دریا جیسے چاندی ، اسکی مٹی جیسے سونا
بیج عظمت کا ہے بونا پھر سدا
رنگ جتنے بھی ملے ہیں ، پھول جتنے بھی کھلے ہیں
ازم و ہمت کے صلے ہیں بے بہا
پاکستان ، پاکستان ، ہے یہ ہی اپنا ارمان
فلک سے اونچی اسکی شان ، ہمارا پیارا پاکستان

آج بولان میں خوشی ہے ، آج مہران میں ہنسی ہے
آج خوش ہے سرحد اور پنجاب
جتنے بھی ہیں دھارے ، اک سمندر کے ہیں سارے
ہم سب سے ہی تو ہے یہ انقلاب
پاکستان ، پاکستان ، ہے یہ ہی اپنا ارمان
فلک سے اونچی اسکی شان ، ہمارا پیارا پاکستان

پاکستآن ۔ ۔ ہمارا ۔ ۔ ۔ پیارا ۔ ۔۔ پا کس تا ن
 
Top