دعا ہمارا 6666 واں مراسلہ!

عرفان سعید

محفلین
عزیز محفلین!

محفل میں شمولیت اختیار کیے یہ ہمارا چھٹا سال ہے اور یہ ہمارا چھ ہزار چھ سو چھیاسٹھواں مراسلہ ہے۔

حسنِ اتفاق سے یہ رمضان کا مہینہ ہے اور دو سال پہلے رمضان میں، 22 مئی 2018 کو، صورتَِ حال یہ تھی رکنیت اختیار کیے سوا تین سال سے زائد ہو گئے تھے اور مراسلے 500 کے آس پاس تھے۔ پچھلے دو سالوں میں چھ ہزار سے زائد مراسلے کیے۔

اس فورم اور اس فورم سے جڑے تمام لوگوں کے لیے میری دلی نیک خواہشات۔ خدا کرے کہ اردو محفل اسی طرح پھلتی پھولتی رہے اور محفلین تہذیب و شائستگی کی اعلی ترین اقدار کا مظاہرہ کرتے رہیں۔

Sfczo3x.jpg
 
آپ کو مبارک ہو عرفان بھائی!
اردو محفل میں آپ کی موجودگی ہمارے لیے ایک اعزاز ہے. مجھے یقین ہے کہ آپ کے یہ مراسلہ جات صرف مقدار نہیں بلکہ معیار کا بھی منہ بولتا ثبوت ہیں. مجھے اردو محفل سے بے حد محبت ہے اور میں یہ دیکھتی ہوں کہ آپ اور آپ جیسے محفلین جب تک یہاں موجود ہیں تب تک یہ گلستان یونہی شاداب رہے گا اور ہم کبھی اس کی خدا جانے کون کون سی جوبلی منا رہے ہوں گے. خوش رہیے، اللہ تعالی آپ کو اور ہمارے سبھی معزز محفلین کو ترقی، خوشحالی اور سکون عطا کریں. آمین ثم آمین! :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
بہت خوب عرفان سعید، اب ہزاری، دس ہزاری کے ساتھ ساتھ میجک نمبرز کی مبارکباد کے سلسلے بھی شروع ہو جائیں گے۔ :)
 
زیک

مسافر
پہلے عنوان پر غور کرتے ہیں:

دعا: آخر مراسلوں کی تعداد کے ساتھ دعا کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی؟

ہمارا: آپ کے علاوہ اور کون کون اس اکاؤنٹ سے پوسٹ کرتا رہا ہے؟

6666؛ اس کا 666 اور اس کے اثرات سے کیا تعلق ہے؟
 
یہ 6666 ویں مراسلے کی بدعت ہم بھی کر چکے ہیں۔ آج عرفان سعید بھائی نے اسے روایت بنادیا۔

محفلین لیجیے یہ ہے ہمارا چھ ہزار چھ سو چھیاسٹھ واں مراسلہ!

6666.jpg

اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ وہ ہمارے الفاظ میں ایسی تاثیر پیدا فرمائے کہ ہمارے مراسلے ہمارے پیارے محفلین کے دِلوں میں گھر کر جائیں۔(آمین)
 
عزیز محفلین!

محفل میں شمولیت اختیار کیے یہ ہمارا چھٹا سال ہے اور یہ ہمارا چھ ہزار چھ سو چھیاسٹھواں مراسلہ ہے۔

حسنِ اتفاق سے یہ رمضان کا مہینہ ہے اور دو سال پہلے رمضان میں، 22 مئی 2018 کو، صورتَِ حال یہ تھی رکنیت اختیار کیے سوا تین سال سے زائد ہو گئے تھے اور مراسلے 500 کے آس پاس تھے۔ پچھلے دو سالوں میں چھ ہزار سے زائد مراسلے کیے۔

اس فورم اور اس فورم سے جڑے تمام لوگوں کے لیے میری دلی نیک خواہشات۔ خدا کرے کہ اردو محفل اسی طرح پھلتی پھولتی رہے اور محفلین تہذیب و شائستگی کی اعلی ترین اقدار کا مظاہرہ کرتے رہیں۔

Sfczo3x.jpg
شے تے نویکلی اے پر مبارکاں ہوون جناب۔ ڈکے بندے کمبندے آرے لگے رہندے۔
 
عرفان سعید

محفلین
ماشاء اللہ ، بہت خوب و مبروک!

آپ کو مبارک ہو عرفان بھائی!

بہت خوب عرفان سعید،

بہت بہت مبارک ہو عرفان بھائی

آپ کو مبارک ہو عرفان بھائی۔

شے تے نویکلی اے پر مبارکاں ہوون جناب

مبارک ہو جناب عرفان صاحب۔

بہت بہت مبارک ہو سر!
اللہ آپ کو دونوں جہاں کی نعمتیں عطا فرمائے۔
تمام احباب کی نیک خواہشات کا بہت بہت شکریہ
تہہ دل سے آپ سب کا ممنون ہوں۔
 
عرفان سعید

محفلین
آپ کو مبارک ہو عرفان بھائی!
اردو محفل میں آپ کی موجودگی ہمارے لیے ایک اعزاز ہے. مجھے یقین ہے کہ آپ کے یہ مراسلہ جات صرف مقدار نہیں بلکہ معیار کا بھی منہ بولتا ثبوت ہیں. مجھے اردو محفل سے بے حد محبت ہے اور میں یہ دیکھتی ہوں کہ آپ اور آپ جیسے محفلین جب تک یہاں موجود ہیں تب تک یہ گلستان یونہی شاداب رہے گا اور ہم کبھی اس کی خدا جانے کون کون سی جوبلی منا رہے ہوں گے. خوش رہیے، اللہ تعالی آپ کو اور ہمارے سبھی معزز محفلین کو ترقی، خوشحالی اور سکون عطا کریں. آمین ثم آمین! :)
اللہ آپ کے اس حسنِ ظن کو قائم رکھے۔ اس محفل کی رونق تمام محفلین سے ہے۔ سب کو مل کر اس فورم کو بہتر سے بہتر بنانا ہے۔
 
عرفان سعید

محفلین
اب ہزاری، دس ہزاری کے ساتھ ساتھ میجک نمبرز کی مبارکباد کے سلسلے بھی شروع ہو جائیں گے۔ :)

یہ 6666 ویں مراسلے کی بدعت ہم بھی کر چکے ہیں۔ آج عرفان سعید بھائی نے اسے روایت بنادیا۔
میں تو اسے بدعتِ حسنہ سمجھا اور رمضان تک انتظار کیا۔
:)
 
عرفان سعید

محفلین
دعا: آخر مراسلوں کی تعداد کے ساتھ دعا کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی؟
دعا تو کرتے رہنا چاہیے۔ 6 ویں سال میں 6666 تو سوچا کہ چھ بار نہ سہی ایک بار ہی سہی محفل کے لیے دعا کر دوں۔
ہمارا: آپ کے علاوہ اور کون کون اس اکاؤنٹ سے پوسٹ کرتا رہا ہے؟
یقین جانیں صرف" ہم"
:)
6666؛ اس کا 666 اور اس کے اثرات سے کیا تعلق ہے؟
اس بارے میں مجھے تو کچھ بھی معلوم نہیں۔ لیکن آپ کی پوسٹ کے بعد سوچ میں پڑ گیا ہے کہ اگر بنزین رِنگ میں 6 کے بجائے 5 کاربن ہو جائیں تو زندگی تہ و بالا ہو جائے۔
 
Top