محمد خلیل الرحمٰن
محفلین
تعارف کے زمرے میں ایک صاحب کا سواگت ان الفاظ میں کیا ہے۔ اساتذہِ کرام سے درخواست ہے کہ اس تک بندی پر کوئی حکم صادر فرمادیں ۔ اور اگر تصحیح کی گنجائش ہو تو اسے نظم کے قالب میں ڈھال دیں۔ مشکور ہوں گا۔ محمد خلیل الرحمٰن
گئی رت میں ساون بھادوں کی
تم آئے تھے
اور آئے بڑی سہجتا سے
پھر دیر سے درشن کروایا
ہم ساون رت کو بھول گئے
پر تم کو بھلا نہ پائے تھے
اور نینوں کی ساون رت کو
ہم کیا کرتے
اب اتنے دن کے بعد آئے
اور آتے ہی پرنام کیا
بولو!
اتنے دن تم کہاں رہے
کہو اتنے دن تم کہاں رہے
گئی رت میں ساون بھادوں کی
تم آئے تھے
اور آئے بڑی سہجتا سے
پھر دیر سے درشن کروایا
ہم ساون رت کو بھول گئے
پر تم کو بھلا نہ پائے تھے
اور نینوں کی ساون رت کو
ہم کیا کرتے
اب اتنے دن کے بعد آئے
اور آتے ہی پرنام کیا
بولو!
اتنے دن تم کہاں رہے
کہو اتنے دن تم کہاں رہے