ہماری امام بارگاہ میں دھماکہ۔

خواجہ طلحہ

محفلین
لوڈشیڈنگ ،گرمی اور موت کا کھیل شروع ہے۔ عین نماز مغرب کے وقت سرگودہا امام بارگاہ میں دھماکہ کرکے نمازیوں کو سلا دیا گیا۔
سارا شہر اندھیرے میں ڈوب کر اپنے مسکنوں میں چھپ گیاہے۔
خدا ہمارے حال پر رحم فرما۔
 

خواجہ طلحہ

محفلین
رب کو یاد کرتے خوش نصیبوں کا وصال یار ہوگیا ہے۔ ہم بد نصیب بچ گئے ہیں۔ اس ملک کو ایک بار موت نہیں مل رہی بلکہ جسم کے حصے کاٹ کاٹ کر ،رواں روں کھینج کھینچ کر موت دی جاری ہے۔ دیکھیں آخر کب تک کب تک ۔
آخر ایک دن تو اذیت کی برداشت ختم ہوجائے گی۔ اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سب ختم ہوجائے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
خبروں کے مطابق دھماکہ وضو خانہ میں ہوا۔ صرف ایک آدمی کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ 18 سے زائد زخمی ہیں۔

افسوسناک خبر ہے۔
 
Top