ہماری ایک بہت پرانی غزل !

حسیں یہ زندگانی ہو رہی ہے
وہ اب میری کہانی ہو رہی ہے

شعورِ گفتگو جن کو نہیں ہے
انہیں کی راجدھانی ہورہی ہے

ہے سر پہ بوجھ میرے پورے گھر کا
فنا میری جوانی ہو رہی ہے

چھپا رکھا ہے اپنا عشق ہم نے
یہ کیسی رازدانی ہو رہی ہے

چراغِ سحری ہوتا جا رہا ہوں
کہ لو بھی آنی جانی ہو رہی ہے
خرم!​
 
آخری تدوین:

asifali00733

محفلین
عمدہ کاوش ہے۔
"چراغِ سحری" میں وزن ساقط ہو رہا ہے،
غزل کی بحر مفاعیلن مفاعیلن فعولن ہے، اس وزن پر چراغِ سحری کو پرکھیں تو یہ مصرع خارج از وزن ہے، اس پر توجہ کیجیے۔ جزاک اللہ۔
 
عمدہ کاوش ہے۔
"چراغِ سحری" میں وزن ساقط ہو رہا ہے،
غزل کی بحر مفاعیلن مفاعیلن فعولن ہے، اس وزن پر چراغِ سحری کو پرکھیں تو یہ مصرع خارج از وزن ہے، اس پر توجہ کیجیے۔ جزاک اللہ۔
کیا یہاں اشباع نہیں ہو سکتا؟
 
asifali00733

محفلین
اشباع میں مضائقہ نہیں۔ لیکن ایسا اس وقت کرنا چاہیے جب آپ کے پاس کوئی متبادل موجود نہ ہو، دوسرے یہ کہ آپ اگر "چراغِ" کو "چراغے " بھی کر لیں گے، تب سَحَر کا "ح" ساکن ہو جاتا ہے، جو کہ لسانی عیب بھی ہے اور خارج از بحر بھی۔ کیوں کہ "سحری ہو یا سحر " دونوں صورتوں میں "ح" متحرک ہوتا ہے۔ اس کی مثال کے طور پر آپ میر کا یہ مصرع ملاحظہ کیجیے:
کیا یار بھروسہ ہے چراغِ سَحَری کا

اس مصرع میں بھی "ح" متحرک ہے نہ کہ ساکن، اس لیے یہ ترکیب کہیں ایڈجسٹ نہیں ہورہی۔ باقی اساتذہ بہتر رہنمائی فرما سکتے ہیں، مجھے تو یہی محسوس ہوا کہ یہاں پر بہتری کی گنجائش موجود ہے
 
جزاک اللہ :)
تعارف کے زمرہ میں جا کر تعارفی لڑی بھی بنا دیں۔ :)
 
asifali00733

محفلین

عظیم

محفلین
وزن تو آج کل آن لائن بھی دیکھا جا سکتا ہے ۔ لیکن یہ کیسے سمجھا جائے کہ 'لو' کا بھی 'لائٹ' کی طرح آنا جانا لگا رہتا ہے ۔ اور 'رازدانی' رازداری ہی کی طرح درست تسلیم کیا جاتا ہے ؟ معذرت کے اصلاح سخن میں نہیں ہے ۔ لیکن دو باتیں ذہن میں آئیں تو لکھ دیں ۔
 
asifali00733

محفلین
عظیم صاحب آپ نے بالکل درست فرمایا،لیکن آپ کی نشاندہی والی جگہ تک تو ابھی بات آئی ہی نہیں تھی۔ ابھی پہلے مصرعے ہی پہ بات ہوئی ہے، یعنی "چراغِ سحری" پر، آپ نے دوسرے مصرعے کی بات کی ہے تو اس پر بھی گفتگو ہو جائے گی، لیکن ظاہر ہے کہ کام کے بیچ سے وقت نکالنا ذرا مشکل ہو جاتا ہے تو دیر سویر ہو جاتی ہے، سو اس حوالے سے معذرت،
لیکن ان نکات پر بات ضرور ہو گی جن کی نشان دہی آپ نے فرمائی ہے۔
 
عمدہ کاوش ہے۔
"چراغِ سحری" میں وزن ساقط ہو رہا ہے،
غزل کی بحر مفاعیلن مفاعیلن فعولن ہے، اس وزن پر چراغِ سحری کو پرکھیں تو یہ مصرع خارج از وزن ہے، اس پر توجہ کیجیے۔ جزاک اللہ۔
نوازش،
شکریہ، جزاک اللہ، ممنون ہوں :) براہِ کرم اصلاح بھی فرمادیجیے۔
 
وزن تو آج کل آن لائن بھی دیکھا جا سکتا ہے ۔
درست فرمایا جناب۔ میرے اندازے کے مطابق تو یہ غزل عروض ڈاٹ کام سے پرانی نہیں ہے۔
نوازش،
شکریہ، جزاک اللہ، ممنون ہوں :) براہِ کرم اصلاح بھی فرمادیجیے۔
چراغِ صبح ایک متبادل موجود ہے۔
 
Top