مبارکباد ہماری زھرا علوی بٹیا رانی کو افسرانہ سلام

شمشاد

لائبریرین
:blushing:
سلام شمشاد بھائی !
بہت شکریہ میبارک کے لیے ۔۔ آپ کا کام ، اور آپ کا پلاٹ میں کیسے بھول سکتی ہوں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
آپکا کام پہلی ترجیحات میں اتا ہے، بس اسلام آباد پہنچنے دیں مجھے پھر دیکھیے گا :battingeyelashes:

شکر ہے میرا کام یاد ہے۔

لیکن یہ آپ کے اوتار میں لوڈ شیڈنگ کیوں ہے؟
 

تعبیر

محفلین
:applause::applause::applause:
ماشاءاللہ​
بہت بہت مبارک ہو​
اللہ اور کامیابی اور ترقی دے​
images
 
سب سے پہلی تو بہت بہت پیشگی افسرانہ مبارک ہو پھر دوسری پاس ورڈ مل جانے کی چھوٹی مبارک بھی ہو۔

امید ہے کہ اب محفل پر آنا جانا لگا رہے گا اور آیندہ اتنی لمبی چھٹی نہ ہو گی ۔
 

زھرا علوی

محفلین
سب سے پہلی تو بہت بہت پیشگی افسرانہ مبارک ہو پھر دوسری پاس ورڈ مل جانے کی چھوٹی مبارک بھی ہو۔

امید ہے کہ اب محفل پر آنا جانا لگا رہے گا اور آیندہ اتنی لمبی چھٹی نہ ہو گی ۔
مبارک کے لیے بہت شکریہ ًمحب !!!
مجھے پتہ لگ گیا ہے کہ یہ باآسانی ریسٹور ہو سکتا ہے تو میں اب شوق سے اکثر بھول جایا کرتی ہوں پاسورڈ !!! :biggrin:
 

فہیم

لائبریرین
آپ میں سے کتنے لوگوں کو علم ہے کہ محفل میں ہماری ایک بہت ہی فعال بٹیا رانی ہوا کرتی تھیں جن کی سبک شاعری کا ہم سب کو انتظار رہا کرتا تھا۔ اور پھر اچانک ان کے دماغ میں مقابلے کے امتحانات کا سودا سمایا تو ایسی گم ہوئیں کہ مہینوں محفل کا رخ نہیں کرتی تھیں۔ تمام تر رکاوٹوں کے باوجود ان کی لگن، جی توڑ محنت اور رفعتوں کو چھو لینے کی خواہش نے آج ہمیں یہ افتخار بخشا کہ ان کی خوشی تمام محفلین کے ساتھ شریک کر کے دو بالہ کرنا چاہتے ہیں۔ :) :) :)

2011 کے مقابلے کے امتحان میں پورے پاکستان میں 127 واں، پنجاب میں 100 واں اور خواتین میں 21 واں مقام حاصل کرنے کے بعد آفس مینیج گروپ کے لئے منتخب کی گئی ہیں۔ اس کے تحت ان شاء اللہ جلدی ہی اسلام آباد کی فیڈیرل سیکریٹرئیٹ میں سیکشن آفیسر کے طور پر کام کریں گی۔ :) :) :)

ہم محفل اور تمام محفلین کی جانب سے اس شاندار کامیابی کے لئے اپنی زھرا علوی بٹیا رانی کو ڈھیروں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ نیز آپ کے تابناک و خوشگوار مستقبل کے لئے دعا گو ہیں۔ اللہ آپ کو مزید رفعتوں سے روشناس کرائیں اور آپ کی ذات سے دیگر بچیوں کے لئے مثال قائم ہو۔ آمین! :) :) :)

پہلے تو میں آنکھیں مل کر یقین کرلوں کہ موصوف کسی کو مبارک باد بھی دے سکتے ہیں:eek:

اوہ ہاں! ہوسکتا ہے صرف خواتین کی حد تک یہ پالیسی ہو :)


اور زھرا علوی بہن کو اس کامیابی پر بہت بہت بہت بہت مبارک باد :)
 
پہلے تو میں آنکھیں مل کر یقین کرلوں کہ موصوف کسی کو مبارک باد بھی دے سکتے ہیں:eek:

اوہ ہاں! ہوسکتا ہے صرف خواتین کی حد تک یہ پالیسی ہو :)
کچھ مرض لا علاج گردانے جاتے ہیں۔ پیش ہیں فوری طور پر دو ثبوت:

پہلا

دوسرا

ڈھونڈھنے والوں کو اور بھی مل جائیں گے۔ :)
 
Top