محمد الیاس
محفلین
ہمارا ملک ایک بحران سے گزر رہا ہے اور قومی اثاثوںکی فکر چھوڑ کر پورا ملک ایک سیاسی اکھاڑہ بن چکا ہے جسکی وجہ سے تجارت پر اسوقت سب سے برا اثر پڑ رہا ہے۔ کاروبار مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ امن و امان کی بگڑی صورت سے شخصی اور ملکی تجارت خسارے میں پڑے ہیں ۔ اس وجہ سے ہمارا پیسہ اتنی تیزی سے گر رہا ہے کہ اگر اس کے گرنے کا یہ بہاؤ رہا تو حالات خراب ہو جائیں گے ۔ اب تو عام دوکانداروں نے بھی بعض چیزوںکی باقاعدہ قیمت مقرّر کرنا چھوڑ دی ہے اور وقت کی لے کے ساتھ اتار چڑھاؤ رکھتے ہیں کیونکہ اُن کو بھی کچھ کھانا تو ہے ہی۔ لوگوں پر عرصئہ حیات تنگ ہوتا جا رہا ہے۔