ہماری پہچان!

علی ذاکر

محفلین
آج دفتر میں فارغ الوقت دل میں خیال آیا کہ کیوں نہ سکول کی کچھ یادیں تازہ کر لی جائیں خیالات گھومتے گھومتے ایک ایسے مور پر آکر رکے جن کو میں ایک عرصہ سے بھلا صبح سکول کے لیئے اٹھ کر تیار ہونا بستر سے نا اٹھتے ہوئے بھی گھر والوں کی مار اور سکول دیر سے پہنچنے کے خوف میں صبح اٹھنا پڑتا سکول جانا اسمبلی کے لیئے سکول کی گھنٹی بجنی اور اپنے ملک کا ترانہ پڑھنا تب تو ترانہ حرف بہ حرف یاد تھا لیکن آج ایک مسلسل ذہن پر زور دینے کے باوضود مکمل ترانہ یاد نہ آیا دفتر میں جو دوست کام کرتے ہیں ان سے بھی پوچھا لیکن کسی کو بھی پورا ترانہ یاد نا تھا تو بس اسی وقت سوچا کہ آج نیٹ پر بیٹھ کر سب سے پہلا کام ترانہ ڈھونڈنا ہے اور اپنی سوچوں کو پایہتکمیل تک لاتے ہوئے آتے ہی اس کام میں ڈٹ گیا اور پانچ سیکنڈ کے اندر اندر مجھے اپنے ملک کا ترانہ مل گیا جو آپ کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں ۔!

پاک سر زمین شاد باد کشورِحسین شادباد
تو نشانِ عزمِ عالیشان عرضِ پاکستان
مرکزِیقین شاد با
پاک سر زمین کا نظام قوتِ اخوتِ عوام
قوم، ملک، سلطنت پایندہ تابندہ باد
شاد باد منزلِ مراد
پرچمِ ستارہ و حلال رہبرِترقی و کمال
ترجمانِ ماضی شانِ حلال جانِ استقبال
سایہِ خداے ذوالجلال
لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ

اس ترانے کی خاص بات یہ ہے کے اس میں تمام الفاظ فارسی کے ہیں سوائے لفظ "تو" کے۔

مع السلام
 
طالوت

محفلین
پاک سر زمین شاد باد کشورِحسین شادباد
تو نشانِ عزمِ عالیشان عرضِ پاکستان
مرکزِیقین شاد باد
پاک سر زمین کا نظام قوتِ اخوتِ عوام
قوم، ملک، سلطنت پایندہ تابندہ باد
شاد باد منزلِ مراد
پرچمِ ستارہ و ہلال رہبرِ و ترقی و کمال
ترجمانِ ماضی شانِ حال جانِ استقبال
سایہِ خداے ذوالجلال
غالبا درست ایسے ہے مگر مجھے آخری مصرعوں میں شک ہے کہ درست نہیں ۔
وسلام
 
علی ذاکر

محفلین
پاک سر زمین شاد باد کشورِحسین شادباد
تو نشانِ عزمِ عالیشان عرضِ پاکستان
مرکزِیقین شاد با
پاک سر زمین کا نظام قوتِ اخوتِ عوام
قوم، ملک، سلطنت پایندہ تابندہ باد
شاد باد منزلِ مراد
پرچمِ ستارہ و حلال رہبرِترقی و کمال
ترجمانِ ماضی شانِ حلال جانِ استقبال
سایہِ خداے ذوالجلال
لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ​

لیں جی اب دیکھیں ؟

مع السلام
 
arifkarim

معطل
آہم۔ یعنی آپ "دفتر" میں "اکثر " فارغ رہتے ہیں۔۔۔۔! :) بھائی یہ کونسا دفتر ہے؟؟؟؟ ذرا ہمیں بھی تو بتائیں!
 
arifkarim

معطل
ویسے علی میں نے یہی قومی ترانے والی بات اپنے ایک نارویجن دوست کو بتائی تھی کے فارسی زبان میں ہے۔ وہ ہنستے ہوئے بولا کہ آپ لوگوں کی قومی زبان اردو ہے، سرکاری زبان انگریزی جبکہ قومی ترانہ فارسی میں ہے! کوئی شک نہیں آپ سب میں حب الوطنی بھی مختلف زبانوں میں ہے! :grin:
اور حیرت انگیز طور پر اسنے ہمارے کلچر سے بالکل نابلد ہونے کے باوجود 100 فیصد درست کہا۔ ہماری حب الوطنی اور قومی پہچان کبھی بھی پاکستانی کی حیثیت سے ظاہر نہیں ہوتی۔ بلکہ کبھی سندھی ، بلوچی اور پشتون زبانوں میں وقوع پزیر ہوتی ہے!
 
علی ذاکر

محفلین
اسلیئے عارف دیکھ لیں ہمارے ملک کے حالات "چاروں" صوبوں کے رہنے والے لوگ ایک دوسرے کے خلاف کتنا حسد رکھتے ہیں !

مع السلام
 
نایاب

لائبریرین
آج دفتر میں فارغ الوقت دل میں خیال آیا کہ کیوں نہ سکول کی کچھ یادیں تازہ کر لی جائیں خیالات گھومتے گھومتے ایک ایسے مور پر آکر رکے جن کو میں ایک عرصہ سے بھلا صبح سکول کے لیئے اٹھ کر تیار ہونا بستر سے نا اٹھتے ہوئے بھی گھر والوں کی مار اور سکول دیر سے پہنچنے کے خوف میں صبح اٹھنا پڑتا سکول جانا اسمبلی کے لیئے سکول کی گھنٹی بجنی اور اپنے ملک کا ترانہ پڑھنا تب تو ترانہ حرف بہ حرف یاد تھا لیکن آج ایک مسلسل ذہن پر زور دینے کے باوضود مکمل ترانہ یاد نہ آیا دفتر میں جو دوست کام کرتے ہیں ان سے بھی پوچھا لیکن کسی کو بھی پورا ترانہ یاد نا تھا تو بس اسی وقت سوچا کہ آج نیٹ پر بیٹھ کر سب سے پہلا کام ترانہ ڈھونڈنا ہے اور اپنی سوچوں کو پایہتکمیل تک لاتے ہوئے آتے ہی اس کام میں ڈٹ گیا اور پانچ سیکنڈ کے اندر اندر مجھے اپنے ملک کا ترانہ مل گیا جو آپ کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں ۔!

پاک سر زمین شاد باد کشورِحسین شادباد
تو نشانِ عزمِ عالیشان ارض پاکستان
مرکزِیقین شاد باد
پاک سر زمین کا نظام قوتِ اخوتِ عوام
قوم، ملک، سلطنت پایندہ تابندہ باد
شاد باد منزلِ مراد
پرچمِ ستارہ و ھلال رہبرِترقی و کمال
ترجمانِ ماضی شانِ حال جانِ استقبال
سایہِ خداے ذوالجلال
لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ

اس ترانے کی خاص بات یہ ہے کے اس میں تمام الفاظ فارسی کے ہیں سوائے لفظ "تو" کے۔

مع السلام
السلام علیکم
محترم علی ذاکر بھائی
سدا خوش رہیں آمین
یہ قومی ترانہ اصل لشکری زبان " اردو " میں ہے ۔
نایاب
 
علی ذاکر

محفلین
بہت شکریہ نایاب بھائ لیکن اس کے بارے میں بہت سے ڈاوٹ سامنے آئے ہیں انتنیٹ پر سرچ کرنے سے کئ جگہ یہ لکھا ہوا ہے کہ یہ فارسی زبان میںہے ہے اس میں صرف "تو" اردو زبان کا لفظ ہے !

مع السلام
 
نایاب

لائبریرین
بہت شکریہ نایاب بھائ لیکن اس کے بارے میں بہت سے ڈاوٹ سامنے آئے ہیں انتنیٹ پر سرچ کرنے سے کئ جگہ یہ لکھا ہوا ہے کہ یہ فارسی زبان میںہے ہے اس میں صرف "تو" اردو زبان کا لفظ ہے !

مع السلام

السلام علیکم
محترم علی ذاکر بھائی
میں کم علم اس کی پوری طرح تحلیل و تشریح نہیں کر سکتا ۔
لیکن اس میں فارسی ۔ عربی الفاظ کی کثرت ہے ۔
اردو زبان تو اک مجموعہ ہے جس میں دوسری زبانوں نے اپنی جگہ ایسے بنا لی ۔
کہ اجنبیت ہی نہیں محسوس ہوتی ۔
اور اردو میں فارسی و عربی الفاظ کی کثرت ہے ۔
باقی محفل اردو کے اساتذہ اردو اس پر تفصیل سے روشنی ڈال سکتے ہیں ۔
نایاب
 
طالوت

محفلین
یہ ترانے کے آخر میں

لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ

نہیں ہے علی ۔
وسلام
 
شمشاد

لائبریرین
شکریہ علی۔ یہ سب یاد کروانے کا۔

قومی ترانے کے بول مرحوم شاعر حفیظ جالندھری کے لکھے ہوئے ہیں۔ یہ ترانہ 723 entries میں سے چنا گیا تھا۔
قومی ترانے کی میوزیکل کمپوزیشن احمد چھاگلہ نے 1949 میں بنائی تھی جو ایک منٹ اور 20 سیکنڈ کی ہے۔
 
Top