ماشاءاللہ اچھا لکھ سکتے ہیں، سالگرہ مبارک ہو۔
تحریر کو نظم و ضبط میں لائیں، تھوڑا بکھری ہوئی ہے۔ تحریر میں یکسانیت اور ربط ہو تو قاری پوری پڑھے بغیر نہیں رکتا۔ یہاں کوشش کر کے پوری پڑھی ہے۔ :)

ارے نہیں بھائی اس کا یہ مطلب نہیں کہ تحریر کا مزہ نہیں آیا۔ بہت عمدہ تعارف ہے، بس خواہش ہوتی ہے کہ جس میں صلاحیت ہو، وہ اس صلاحیت میں کمال حاصل کرنے کی کوشش کرے۔ :)
 
ربیع م

محفلین
نہیں صاحب ؛؛ ہم میدان چھوڑنے والے نہیں جناب ،ہم تو میدان آپ کے سپرد کر کے خود مزید اراکین کی ممبر شپ کے لئے مہم پر نکلا ھوا تھا ۔آپ نے یاد کیا ہم دامے درمے سخنے آپ کی خدمت عالیہ میں حاضر ہیں۔

اتر پڑیں پھر میدان میں ملک صاحب لوگ شدت سے منتظر ہیں۔
 
رحمن ملک

محفلین
جناب من ،ہم تو ہمہ وقت حاضر ہیں ۔برائے مہربانی آپ ہم سے زیادہ جہاندیدہ ہیں کچھ ابتدائی مراحل کے بارے راہنمائی فرمائے۔کچھ جناب عبدالقیوم صاحب بھی اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں اور مہمیز لگا یئں تاکہ اہل ذوق کے شوق کو جلا مل سکے۔
 
جی جی جناب ہم تو خود اچھے دوستوں کی تلاش میں رہتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ کا دوستی والا ہاتھ ہم نے نہایت پیار سے تھام لیا ہے اور اس بات پہ ہم شاداں و فرحان ہیں
اسکو ڈیلیٹ کر دیا جائے۔۔۔
 
آخری تدوین:
آپ نے ضرور کسر نفسی سے کام لیا ہے ورنہ کم از کم ایک سانحہ تو اس دن ضرور ہوا تھا۔

دلچسپ لکھا آپ نے۔ اگر لکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور فروعی موضوعات سے توجہ ہٹا سکیں تو اچھا مزاح تخلیق کر سکتے ہیں۔

خوشی ہوئی کہ آپ نے قرآن پاک حفظ کیا ہے۔ حافظ قرآن ہونا آپ کے لیے زندگی میں کیسا ثابت ہوا؟ مکمل قرآن پاک حفظ کرنے میں کتنا عرصہ لگا اور کیا یہ ممکن ہے کہ کوئی انفرادی طور پر قرآن پاک خود حفظ کر سکے یا معلم کی رہنمائی کے بغیر ممکن نہیں؟ قرآن پاک حفظ کرنے میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے اگر کوئی راہ نما تحریر لکھ سکیں تو یہاں فورم پر شیئر کیجیے گا۔
جی میں ان شاءاللہ جلد ہی اس حوالے سے کچھ لکھنے کی کوشش کروں گا۔۔۔۔۔ اللہ پاک مجھے توفیق عطا فرمائے آمین
 
جی جی جناب ہم تو خود اچھے دوستوں کی تلاش میں رہتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ کا دوستی والا ہاتھ ہم نے نہایت پیار سے تھام لیا ہے اور اس بات پہ ہم شاداں و فرحان ہیں
اسکو ڈیلیٹ کر دیا جائے۔۔۔۔۔۔ پلیز
 
آخری تدوین:
ماشاءاللہ اچھا لکھ سکتے ہیں، سالگرہ مبارک ہو۔
تحریر کو نظم و ضبط میں لائیں، تھوڑا بکھری ہوئی ہے۔ تحریر میں یکسانیت اور ربط ہو تو قاری پوری پڑھے بغیر نہیں رکتا۔ یہاں کوشش کر کے پوری پڑھی ہے۔ :)

ارے نہیں بھائی اس کا یہ مطلب نہیں کہ تحریر کا مزہ نہیں آیا۔ بہت عمدہ تعارف ہے، بس خواہش ہوتی ہے کہ جس میں صلاحیت ہو، وہ اس صلاحیت میں کمال حاصل کرنے کی کوشش کرے۔ :)
معذرت خواہ ہوں کہ آپکو پڑھنے کیلیے کوشش کرنا پڑی۔۔۔۔۔۔ مناسب رہنمائی فرماتے رہیں گے تو ان شاءاللہ جلد سیکھ جاؤں گا ۔
 
آداب۔۔۔تسلیمات ۔۔۔۔خوش آمدید ۔چونکہ آپ بھی سیالکوٹ کو جنم بھومی ھونے کے دعویدار ہیں سو علامہ صاحب کی ہستی کی مناسبت سے آپ کو قبول کئے لیتے ہیں ورنہ۔۔۔۔۔
رہی بات بچپن گذارنے کی تو اسی لئے ہم کہیں کہ گوجرنوالہ کا رنگ کچھ کچھ بدلا بدلا سا ھے ،یہ عقدہ تو اب کھلا کہ یہ سب موصوف کے گوجرنوالہ میں سبز قدم رنجہ فرمانے کا شاخسانہ ہے۔خیر یہ تو پہلوانوں کا شہر تھا تو آپ کا دھوبی پٹکہ سہہ گیا۔
اب ذرا آپ کے سکول کا ذکر خیر ھو جائے میں تو حیران ہوں کہ صبح جو بینڈ باجوں سے آپ کو سکول چھوڑ آئے تھے تو 11 بجے پورا سکول آپ کو وی آئی پی پروٹوکول کے ساتھ آپ کو گھر کیوں نہیں چھوڑنے آیا ۔
بس آپ کی حفظ والی ادا حسن یار نے ہمارا دل موہ لیا ۔اللہ آپ کو استقامت دے ۔(حرکتوں سے تو نہیں لگتا )۔
آپ کے ہم پیالہ ،ہمنوالہ جگری اور زبردستی دوستوں کی فہرست خیر سے گیسوءیار کی مانند خوب دراز ہے۔اگر اس میں ایک خوبصورت پھول (مابدولت) کا اضافہ فرما کر آپ خود کو خوش قسمت سمجھئے۔
ان چند باتوں سے جو ضبط تحریر کی ہیں سے آپ کو کوئی اعتراض ھے تو اس کی وجہ بھی جناب صادق عباس صاحب ہی ہوں گے کہ اس کارخیر کا سلسلہ انھوں نے ہی دراز کیا ہے۔ والسلام ۔۔۔۔۔۔خیر اندیش ۔۔۔
جی جی جناب ہم تو خود اچھے دوستوں کی تلاش میں رہتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ کا دوستی والا ہاتھ ہم نے نہایت پیار سے تھام لیا ہے اور اس بات پہ ہم شاداں و فرحان ہیں
 
عباس اعوان

محفلین
محمد مبین امجد
میں نے مراسلہ پوسٹ کیا تھا کہ یاددہانی رہے اور بوقتِ ضرورت تدوین کر کے اپنی رائے کا اظہار کیا جا سکے لیکن آپ کی عطا کرد ہ ریٹنگ سے لگتا ہے کہ آپ اس سے خوش نہیں ہیں۔
چلیں کوئی بات نہیں، آداب
ریزرو = reserve
مطلب مراسلہ ریزرو رکھا گیا تھا۔
بہر طور
آداب
 
md waliullah qasmi

محفلین
آپ نے ضرور کسر نفسی سے کام لیا ہے ورنہ کم از کم ایک سانحہ تو اس دن ضرور ہوا تھا۔

دلچسپ لکھا آپ نے۔ اگر لکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور فروعی موضوعات سے توجہ ہٹا سکیں تو اچھا مزاح تخلیق کر سکتے ہیں۔

خوشی ہوئی کہ آپ نے قرآن پاک حفظ کیا ہے۔ حافظ قرآن ہونا آپ کے لیے زندگی میں کیسا ثابت ہوا؟ مکمل قرآن پاک حفظ کرنے میں کتنا عرصہ لگا اور کیا یہ ممکن ہے کہ کوئی انفرادی طور پر قرآن پاک خود حفظ کر سکے یا معلم کی رہنمائی کے بغیر ممکن نہیں؟ قرآن پاک حفظ کرنے میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے اگر کوئی راہ نما تحریر لکھ سکیں تو یہاں فورم پر شیئر کیجیے گا۔
واقعی یہ قابلِ تعریف ہے کہ جناب حافظ قرآن بھی ہیں بےغیر استاذ کے کوئ بھی علم سیکھنا یہ نقصان سے خالی نہیں ہے البتہ اگر اس علم سے مناسبت ہے جسے حاصل کرنا ہے تو پھر مشکل بھی نہیں ہے جیسے میرے والد محترم اپنی شادی کے بعد حفظ کئے اور اتنا ہی نہیں بلکہ اپنی مسجد میں سب سے پہلے تراویح شروع کرنے والے بھی ہوئے
 
ماشاءاللہ آپ کے والد صاحب کی کاوش قابل قدر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top