ہماری گفتگو میں ہندی الفاظ کا بڑھتا ہوا استعمال

مجھے تو غیر سیاسی لگی تھی اس لیے پوسٹ کی اگر غلط کر بیٹھا ہوں تو براہ مہربانی اسے متعلقہ زمرے میں منتقل کر دیں یا حذف کر دیں
 
زبیر مرزا

محفلین
ٹی وی کا معاشرے میں کردار ایک طویل موضوع ہے- روایات اور سماجی اقدار کی پاسداری وقت کی اہم ضرورت ہے
حسیب آپ نے بہت اچھا دھاگہ شروع کیا ہے
 
زلفی شاہ

لائبریرین
حسیب گل صاحب ! بہت ہی خوبصورت پوسٹ ہے جو ہماری آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے کہ کس طرح ہمارے بچے ان کی گندی تہذیب سے متاثر ہو رہے ہیں۔ بہت بہت شکریہ حسیب صاحب۔
 
ساجد

محفلین
حسیب گل صاحب ! بہت ہی خوبصورت پوسٹ ہے جو ہماری آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے کہ کس طرح ہمارے بچے ان کی گندی تہذیب سے متاثر ہو رہے ہیں۔ بہت بہت شکریہ حسیب صاحب۔
سید زلفی بھائی ، یہ بات اسلا می اخلاق اور باہمی احترام کے اصولوں کے سراسر خلاف ہے۔ برائے مہربانی کسی تہذیب کو گندی مت کہئے گا کوئی دوسرا ہماری تہذیب پر ایسا ہی تبصرہ کرے گا تو کتنا برا لگے گا ہمیں۔
 
حماد

محفلین
ہندی تہذیب کو برا کہنے سے پہلے یہ سوچ لیجیے کہ 1947ء سے قبل ہم کس تہذیب کا حصہ تھے؟ اور کیا ہزاروں سال اکھٹے رہنے کے بعد اچانک درمیان میں سرحدی لکیر کھچ جانے سے تہذیبیں بھی یکا یک جداگانہ حیثیتیں اختیار کر لیتیں ہیں؟
 
حسان خان

ہندی سبھیَتا کو نِکرشٹ کہنے سے پہلے یہ سوچ لیجئے کہ 1947 ء سے پُورو ہم کس سبھیَتا کا انش تھے؟ اور کیا سہسروں ورش اکھٹے رہنے کے پشچات سہسا بیچ میں سِیمایِک ریکھا کھنچ جانے سے سبھیتائیں بھی اَکَسمات پرِتهک شرینیاں گرَہَن کر لیتی ہیں؟

ہندی (ویدِک) اور اردو (ترک-ایرانی) سبھیتاؤں کی سمانتا میرا مطلب ہے تہذیبوں کی یکسانیت کی ایک چھوٹی سی مثال :biggrin: :p
 
نایاب

لائبریرین
ہندی کے لفظوں کا استعمال ہی نہیں بڑھ رہا
بلکہ سٹار پلس کے ڈراموں میں دکھائی جانے والی شادی بیاہ
اور دیگر خوشیاں منانے کی رسومات بھی تیزی سے پھیل رہی ہیں ۔
ہم جب اپنے معصوم کچے ذہنوں کے حامل بچوں کے ساتھ بیٹھ کر ڈرامے دیکھیں گے
ان ڈراموں کے شروع ہونے اور وقفوں کے درمیان ان کے کرداروں پر بھرپور تبصرہ کریں گے
تو بچے کیوں نہ ان ڈراموں سے اپنا من پسند اکتساب کریں گے ۔
اک اچھا دھاگہ
سدا خوش رہو بھتیجے
 
Top