مبارکباد ہماری گل پری عینو بٹیا سرخ ہو گئیں

آج ایک بے حد پر مسرت خبر ملی کہ سبھی محفلین کے لیے خوشیاں اور پھول بکھیرنے والی ہماری بے حد پیاری اور ہر دلعزیز بٹیا قرۃ العین اعوان سرخ جوڑے کو پیاری ہو گئیں۔ یہ خوشگوار حادثہ 16 جون کو وقوع پذیر ہوا۔ :) :) :)

اللہ ہماری دلاری بٹیا کو دونوں جہانوں کی نعمتوں سے سرفراز کریں اور ان کی ازدواجی زندگی بے حد خوشگوار اور مثالی ہو۔ آمین! بٹیا رانی آپ کو یہ خوبصورت رشتہ بے حد مبارک ہو۔ :) :) :)

ہمیں امید ہے کہ جلدی ہی پھر سے عینو بٹیا فعال ہو جائیں گی اور ان کے دم سے محفل کی رونقوں میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ :) :) :)
 

شمشاد

لائبریرین
بہت بہت مبارک بلکہ تمام اراکین اردو محفل کی جانب سے مبارکباد پیش ہے۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ یہ رشتہ دونوں خاندانوں کے لیے باعث رحمت و برکت ہو۔
 

گل بانو

محفلین
ماشاءاللہ ہماری طرف سے قرۃالعین بٹیا کو شادی کی بہت سی مبارک بااااااد اللہ آپ کو زندگی کی حقیقی خوشیوں سے روشناس کرائے سدا سُکھی رہو جُگ جُگ جیو :thumbsup:
 

اوشو

لائبریرین
شادی کی بہت بہت مبارک باد قرۃالعین جی
اللہ کریم زندگی کا یہ نیا سفر خوشیوں سے بھرپور کر دے
آمین
خوش رہیں
شاد آباد رہیں
بہت جئیں
 

یوسف-2

محفلین
اللہ @قرۃ العین اعوان کو دونوں جہانوں کی نعمتوں سے سرفراز کریں اور ان کی ازدواجی زندگی بے حد خوشگوار اور مثالی ہو۔ آمین! آپ کو یہ شادی بے حد مبارک ہو۔​
 
زندگی کا نیا سفر مبارک
اللہ کریم ہر قدم پر خوشیاں عطا فرمائے آمین
49953d1328969940-yourwedding.gif
 

عمر سیف

محفلین
قرۃالعین اعوان آپ کو شادی مبروک ۔۔ خوش رہیں۔
میاں کی ماں کو اپنی ماں، بھائیوں کو اپنے بھائی، بہنوں کو اپنی بہنیں سمجھیں۔ رشتےداروں کی باتوں پہ زیادہ دھیان نہ دیں، جو بات ہو میاں سے شئیر کریں۔ خوش رہیں۔
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
عینی آپی بہت مبارک ہو آپ کو
اور آپ کے لیے ڈھیر ساری دعائیں۔ اب ذرا سر نیچے کیجئے آپ کو پیار دوں۔۔ جیتی رہیں، خوش رہیں :)


Beautiful-Rose-Flowers-Pictures-And-Wallpapers301.jpg
 

الف عین

لائبریرین
دل خوش کر دیا سعود نے خبر سنا کر۔۔۔
مبارک ہو بہت بہت عینی بٹیا۔ خدا کرے کہ یہ نیا سفر بہت مبارک اور خوش گوار ہو۔ تمہارے لئے اور تمہارے ’ان‘ کے لئے بھی بہت سی دعائیں۔ دونوں دنیاؤں میں سرخ روئی کی
 

محمداحمد

لائبریرین
ماشاءاللہ بہت بہت مبارک ہو عینی آپ کو ۔۔۔۔!

اللہ آپ کو اور آپ کے گھرانے کو جہان بھر کی خوشیاں عطا فرمائے۔ (آمین)
 

غدیر زھرا

لائبریرین
زندگی کا نیا سفربہت مبارک ہو بہنا :)

وَمِنْ آيَاتِهِ أَنْ خَلَقَ لَكُم مِّنْ أَنفُسِكُمْ أَزْوَاجًا لِّتَسْكُنُوا إِلَيْهَا وَجَعَلَ بَيْنَكُم مَّوَدَّةً وَرَحْمَةً ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِّقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ ہ
(القران 30:21)

And of His signs is that He created for you from yourselves mates that you may find tranquillity in them; and He placed between you affection and mercy. Indeed in that are signs for a people who give thought.
 
Top