مبارکباد ہمارے بھیا ہوئے پانچ ہزاری

الحمد للہ!
ابھی سید عمران بھائی نے بھی اپنے پانچ ہزار مراسلے پورے کیے تو ہم نے مبارکبادی لڑی کا آغازکرنا اپنے لیے باعث خیر و برکت جانا۔ برادرم بھائی جی ہمارے لیے استادجی کا درجہ رکھتے ہیں ۔بھیا کی ذہانت ،خوبیء ظرافت اور خوش مزاجی ، اور آپ کا بیاں قابل تعریف ہے۔ بلاشبہ ایسے زندہ دل محفلین سے اردو محفل فورم کی رونقیں اور خوشیاں ہیں۔ ہم بس یہی تمنا اور آرزو رکھتے ہیں کہ آپ یونہی محفل پہ شگفتگی بکھیرتے رہیں گے۔اللہ کریم بھیا کو شاد و آباد فرمائیں ۔آمین
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
الحمد للہ!
ابھی سید عمران بھائی نے بھی اپنے پانچ ہزار مراسلے پورے کیے تو ہم نے مبارکبادی لڑی کا اختراع کرنا اپنے لیے باعث افضل و برکت جانا۔ برادرم بھائی جی ہمارے لیے استادجی کا درجہ رکھتے ہیں ۔بھیا کی ذہانت ،خوبیء ظرافت اور خوش مزاجی ، زبان و بیاں قابل تعریف ہے۔ بلاشبہ ایسے زندہ دل محفلین سے اردو محفل فورم کی رونقیں اور خوشایاں ہیں۔ ہم بس یہی تمنا اور آرزو رکھتے ہیں کہ آپ یونہی محفل پہ آشفتگی و شگفتگی بکھیرتے رہیں گے۔اللہ کریم بھیا کو شاد و آباد فرمائیں ۔آمین
آپ کے لیے تو ہم پر لڑی کھولنے کا شکریہ ادا کرنا واجب ہے۔۔۔
لیکن اس اندازِ تحریر پہ ہم پر کیا واجب ہوتا ہے۔۔۔
رونا یا خوش ہونا؟؟؟
محفلین راہ سجھائیں!!!
 
آخری تدوین:

عرفان سعید

محفلین
الحمد للہ!
ابھی سید عمران بھائی نے بھی اپنے پانچ ہزار مراسلے پورے کیے تو ہم نے مبارکبادی لڑی کا اختراع کرنا اپنے لیے باعث افضل و برکت جانا۔ برادرم بھائی جی ہمارے لیے استادجی کا درجہ رکھتے ہیں ۔بھیا کی ذہانت ،خوبیء ظرافت اور خوش مزاجی ، اور آپ کا زبان و بیاں قابل تعریف ہے۔ بلاشبہ ایسے زندہ دل محفلین سے اردو محفل فورم کی رونقیں اور خوشیاں ہیں۔ ہم بس یہی تمنا اور آرزو رکھتے ہیں کہ آپ یونہی محفل پہ آشفتگی و شگفتگی بکھیرتے رہیں گے۔اللہ کریم بھیا کو شاد و آباد فرمائیں ۔آمین

رونا یا خوش ہونا؟؟؟
محفلین راہ سجھائیں!!!
نیلا رنگ: خوشی
کالا رنگ: سوگ کی پٹیاں
سرخ رنگ: خون کے آنسو
 

م حمزہ

محفلین
خمسہ اٰلاف مبارک ہو سید صاحب۔
اس میں سے ثلاثہ اٰلاف کی مبارک بادی کے حقدار تو نقیبی بھائی ہیں۔
 

سید عمران

محفلین
آپ کو مبارک ہو سید عمران صاحب۔
بہت بہت مبارک ہو عمران بھائی
خمسہ اٰلاف مبارک ہو سید صاحب۔
اس میں سے ثلاثہ اٰلاف کی مبارک بادی کے حقدار تو نقیبی بھائی ہیں۔
بہت مبارک ہو سید عمران بھائی۔
آپ سب دوستوں کابہت بہت شکریہ!!!
 
Top