صابرہ امین
لائبریرین
کہو تو چھیڑ دیں ہم ساز دل کو
کسی کو سر لگانا ہو تو آئے
... شاید راحل نے 'سر ملانا' تجویز کیا تھا جو بہتر ہے
آداب
جی جی غلطی سےتصحیح والی فائل سے کاپی پیسٹ نہیں کیا ۔ ۔ بہت معذرت ۔ ۔ آئندہ یہ غلطی نہیں دہرائ جائے گی ۔ ۔
مزہ چکھنا جو چاہے گر وفا کا
اسے پیماں نبھانا ہو تو آئے
.. جو کن معنوں میں؟ شخص کے لئے یا چاہنے کے عمل کے لئے؟ بہر حال پہلا مصرع گنجلک ہو گیا ہے۔
دوسرے مصرعے میں پیماں سے روانی متاثر ہو رہی ہے، یہاں وعدہ ہی اچھا رہے گا نا!
یہ دل ہے منتظر شدت سے اس کا
اسے وعدہ نبھانا ہو تو آئے
رہیں گے منتظر اس کے ہمیشہ
اسے وعدہ نبھانا ہو تو آئے
کونسا بہتر رہے گا ۔ ۔ ۔
اس کے علاوہ یہ بھی تبدیل کیا تھا ۔ ۔
(مجھے پہلے مصرعے میں کچھ غیر ضروری تعقید محسوس ہوتی ہے.
نہ جائیں گے ہم اب اس کو منانے
اسے خود مان جانا ہو تو آئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔)
کی جگہ
ہمارا در کھلا ہے، اور رہے گا
اسےگر مان جانا ہو تو آئے
باقی اشعار ٹھیک ہو چکے ہیں ۔ ۔ یعنی
جب اپنا دل لگانا ہو تو آئے
ہمارا دل دکھانا ہو تو آئے
فقیری کا بھی اپنا ہی مزہ ہے
کسی کو لطف اٹھانا ہو تو آئے
ہے اس میں گرمئِ جذبات بے حد
ہمارا دل جلانا ہو تو آئے
ہماری آنکھ ہے گہر ا سمند ر
کسی کو ڈوب جانا ہو تو آئے
ہمارے دل میں ہیں لاکھوں دفینے
کسی کو غم چھپانا ہو تو آئے
کہو تو چھیڑ دیں ہم ساز دل کو
کسی کو سر ملانا ہو تو آئے
محبت نے اسے دی یہ رعایت
کہ جب بھی دل دکھانا ہو تو آئے!