ہمارے جگر گوشوں کی سالگرہ

عرفان سعید

محفلین
ماشاءاللہ۔
اللہ آپ کے بچوں کو صحت و زندگی دے ۔نیک بنائے۔ قسمت اچھی کرے۔ آپ دونوں کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔ خوشیاں اور آسانیاں دے۔ اللہ آپ کے گھرانے کو شاد و آباد رکھے۔ آمین!
آمین!
بہت بہت شکریہ جاسمن صاحبہ
 

عرفان سعید

محفلین
بہت شکریہ زیک
کھانے کا انتظام بچوں کی بجائے بڑوں کے لئے لگ رہا ہے
ٹھیک کہہ رہے ہیں۔
اس کی بڑی وجہ یہ تھی کہ فن لینڈ میں آئے زیادہ عرصہ نہیں گزرا تھا اور اس تقریب میں میرے آفس کے کولیگ مدعو تھے۔جو یا تو نئے شادی شدہ تھے یا جن کے اپنے بچے شیر خوار تھے۔ یہ 2012 کی بات ہے۔ اس کے بعد حسن جیسے جیسے بڑا ہوتا گیا، سالگرہ کی تقریب کا رنگ بھی بدلتا گیا۔
 

عرفان سعید

محفلین
حسن کی تیسری سالگرہ

یہاں پچھلی سالگرہ کے مقابلے میں سجاوٹ میں تھوڑی تبدیلی ضرور آئی لیکن بنیادی خیال میں زیادہ فرق واقع نہیں ہوا۔ گرچہ کیک مختلف تھا اور کھانے کے اہتمام میں بھی کچھ حذف و اضافہ ہوا۔ کچھ تصاویر حاضر ہیں۔

کمرے اور میز کی سجاوٹ

 

عرفان سعید

محفلین
تیسری سالگرہ کے کیک کا ڈیزائن بیگم نے ایک ٹرین کا سوچا۔ آئیڈیا آنے کے بعد کیک والوں سے اپنے تخیل کے مطابق کیک بنوانا ان کا ہی کام ہے۔

 
آخری تدوین:
Top