ہمارے سلیقے

جاسمن

لائبریرین
مجھے سلائی کڑھائی پسند ہے اور کافی حد تک آتی بھی ہے لیکن لحاف میں نگندے ڈالنے نہیں آتے۔ محمد کی آمد قریب ہے تو آج مدد طلب کرنے کی بجائے اس کے لحاف میں خود نگندے ڈالنے شروع کیے ہیں۔ کوشش تقریباً کامیاب ہے الحمد اللہ
 
سیما علی

ارے واہ یہ تو خاصہ مشکل کام ہے یہ آپ ڈورے ڈالنے کی ہی بات کر رہی ہیں نا ہمیں بھی نہیں آتے اور ہمیں بھی لحاف روئی والے ہی پسند ہیں وہ بھی مخمل والے ۔۔اماں بنایا کرتیں تھیں رضائیاں اور ڈورے بھی خود ہی ڈالتیں پُرانے فردی والے ڈوپٹے اور جاماوار کی گوٹ لگا کر اتنی خوبصورت باتیں کے کیا کہنے ۔۔۔
 
جی جی ڈورے ڈالنے کی بات ہی کر رہی ہوں لیکن یہ دھاگے والے ڈورے ہیں جو لحاف میں ڈلتے ہیں۔ :)
اب تو نہ وہ مخمل ہے اور نہ ہی اس طرز کی گوٹیں لگتی ہیں لیکن ہمارے بہاول پور میں جامعہ مسجد کے نیچے کئی درزی لحاف کے استر سینے اور ایک سے بڑھ کے ایک گوٹ لگانے میں ماہر ہیں۔
کبھی وہاں کی تصاویر شریک کروں گی ان شاءاللہ۔ بہت قدیم بازار ہے۔
 
Top