فارقلیط رحمانی
لائبریرین
ہمارے ہمارے ہمارے نبی
ہیں رب کے دُلارے ہمارے نبی
کبھی بے کسوں کے طرف دار ہیں
کبھی غم زدوں کے بھی غم خوار ہیں
کبھی مفلسوں کے سہارے نبی
ہمارے ہمارے ہمارے نبی
یہ چاند اور سورج زمیں آسماں
یہ تارے نظارے حسیں کہکشاں
ہیں مرہونِ منت تمہارے نبی
ہمارے ہمارے ہمارے نبی
انہیں مشرکوں نے ستایا بہت
رلایا بہت خوں بہایا بہت
مگر پھر بھی ہمت نہ ہارے نبی
ہمارے ہمارے ہمارے نبی
وہی کام آئیں گے روزِ جزا
وہی بخشوائیں گے روزِ جزا
وفا ہم نبی کے ہمارے نبی
ہمارے ہمارے ہمارے نبی