ہمارے پاس طاقت نہیں, ہوتی تو امریکی طیاروں کومارگراتے،افغان صدرکرزئی

زین

لائبریرین
ہمارے پاس طاقت نہیں ، ہوتی تو امریکی طیاروں کومارگراتے،افغا ن صدر
امریکا اور نیٹو نے افغانستان میں متوازی حکومتیں قائم کرلی ، غیرملکی افواج انخلاء کے وقت کا اعلان کریں، حامد کرزئی
امریکی فوج کا گزشتہ دو روز کے دوران مختلف کارروائیوں میں5 مشتبہ طالبان کو ہلاک ،4کوگرفتار کرنے کا دعویٰ
گذشتہ 6 برس کے دوران عراق اور افغان جنگ میں برطانوی حکومت کے فوجی اخراجات 13ارب پاؤنڈ سے تجاوز کر گئے ،برطانوی اخبار
کابل……افغانستان کے صدر حامدکرزئی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس طاقت نہیں ہوتی تو امریکی طیاروں کو مارگراتے اگر ہمارے پاس غلیل( چیلاک) بھی ہوتی تو بے گناہ افغان دیہاتیوں پربمباری کرنے والے امریکی طیاروں کو مارگراتا،امریکی فوج کا گزشتہ دو روز کے دوران مختلف کارروائیوں میں5 مشتبہ طالبان کو ہلاک اور4کوگرفتار کرنے کا دعویٰ ۔ تفصیلات کے مطابق افغان صدر حامد رکزئی نے یہاں کابل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صدرکرزئی نے کہاکہ امریکی طیاروں کی بمباری نے سینکڑوں معصوم شہریوں کا خون کیا ہے انہوںنے کہاکہ ہمارے پاس کوئی چوائس نہیں ہے اورامریکی طیاروں کو روکنے کے لئے طاقت بھی نہیں رکھتے اور اگرپاس طاقت ہوتی تو ہم ان طیاروں کوگراتے۔ تاہم انہوںنے کہاکہ اگرہمارے پاس چیلاک (غلیل) ہوتی تو امریکی طیاروں کوروک لیتے میری خواہش ہے کہ میںان امریکی طیاروں کو راستے ہی روک لوں جوافغان بے گناہ شہریوں پر بمباری کرتے ہیں۔۔فغانستان کے صدر حامد کرزئی نے کہاہے کہ امریکا اور نیٹو نے افغانستان میں متوازی حکومتیں قائم کرلی ہیں، غیرملکی افواج انخلاء کے وقت کا اعلان کرےں، اکابل میں سلامتی کونسل کے وفد سے بات چیت میں صدر کرزئی نے کا کہنا تھا کہ افغانستان میں سات بر س سے زائد عرصے سے جنگ جاری ہے۔ افغان قوم سوال اٹھا رہی ہے کہ طالبان جیسے چھوٹے گروپ پر ا ب تک کیوں نہیں قابو پا جا سکا۔ حامد کرزئی نے مطالبہ کیا کہ غیر ملکی فوج افغانستان سے انخلاء کے اوقات کار اعلان کرے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق کابل میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اگر ملاعمر موجودہ افغان حکومت اورملکی آئین کو تسلیم کرلیں اوراس کے جواب میں تحفظ طلب کریں توافغان حکومت مغربی طاقتوں کی پرواہ کئے بغیرانہیں تحفظ دے گی انہوںنے کہاکہ فوجی طاقت سے ملک میں تشدد کا خاتمہ نہیں کیاجاسکتا اورہمیں سیاسی افہام وتفہیم کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم ملاعمر کو تحفظ دیتے وقت یہ نہیں سوچیں گے کہ اتحادی ممالک ہم سے ناراض ہوں گے یانہیں ۔ ادھرامریکہ نے کہا ہے کہ ملاعمر کی طرف سے مذاکرات کی پیشکش کا تاحال کوئی جواب نہیں آیا جس کامطلب یہی ہے کہ وہ مذاکرات میں شرکت کے لئے سنجیدہ نہیں ہیں۔دوسری جانب کابل میں امریکی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان صوبے قندھار میں امریکی فوج کی طالبان کمانڈر کے خلاف کارروائی کے دوران 15 مشتبہ طالبان ہلاک جبکہ چھ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ امریکی فوج کے مطابق صوبے پکتیا کے مختلف علاقوں میں اتحادی فوج نے کارروائی کے دوران 10 طالبان کو ہلاک اور چار کو گرفتارکرلیا۔ ادھربرطانو ی اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق گذشتہ چھ برس کے دوران عراق اور افغان جنگ میں برطانوی حکومت کے فوجی اخراجات 13ارب پاؤنڈ سے تجاوز کر گئے ہیں۔ برطانوی اخبار کے مطابق رواں سال وزارت دفاع نے وزارت خزانہ سے افغانستان میں فوجی اخراجات کے لیے دو ارب تیس کروڑپاؤنڈ اور عراق کے لئے ایک ارب چالیس کروڑ پاؤنڈ طلب کئے ہیں۔
٭٭٭٭٭٭
 

زین

لائبریرین
کٹھ پتلی صدر کیا کرسکتا ہے بے چارا ، کبھی مگرمچھ کے آنسو بہاتا ہے تو کبھی صرف "پھینکتا "ہے
 

arifkarim

معطل
مجھے حیرت ہے کہ پچھلے 8 سالوں سے جو مسلمانوں کیساتھ اتحادی افواج کر رہی ہیں۔ انکے خلاف نام نہاد جہاد میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی خود اتحادیوں سے خرید کر استعمال ہو رہا ہے :)
اور ابھی بھی توقع یہ کی جا رہی ہے کہ فتح ہماری ہوگی۔ کیا یہ ہمارے ایمان کی نشانی ہےیا کوئی دماغی خلل ہے؟
 

arifkarim

معطل
آپ کا سوال سمجھ نہیں‌آیا
بد خوابی کا مسئلہ ہوسکتا ہے میرے ساتھ

ہمم شاید میں واضح نہیں‌کر سکا، کہنا یہ چاہ رہا تھا کہ ہم جنکا مقابلہ کرنے کا دعوی کر رہے ہیں۔ انکو مارنے کیلئے ہتھیار بھی ہمنے انہی سے خریدے ہیں۔ مگر اسکے باوجود یقین کامل ہے کہ چونکہ ہم جہاد کر رہے ہیں، اسلئے فتح ہماری ہی ہوگی۔ چھپ چھپ کر گوریلا وار کرنا یا بھرے بازار میں معصوم شہریوں سمیت "چند" اتحادیوں کو بم سے اڑا دینا ۔۔۔ یہ کس قسم کا جہاد ہے؟
 

زین

لائبریرین
اب سوال سمجھ آگیا لیکن ابھی لائٹ جانے میں صرف تین منٹ ہی رہ گئے ہیں ۔ پھرصبح انشاء اللہ بات ہوگی۔ اللہ حافظ
 

گرو جی

محفلین
طاقت نہیں ہوتی یہ بڑی عبیب سی بات ہے
طاقت ہوتی صیح لفظ لگ رہا ہے
نہیں کچہ مس فٹ ہے شاید
 

شمشاد

لائبریرین
اصل میں عنوان کے معنی صرف ایک کوما کی وجہ سے بدل گئے ہیں۔

صحیح عنوان کچھ یوں ہے :

ہمارے پاس طاقت نہیں، ہوتی تو امریکی طیاروں کومارگراتے،افغا ن صدر
 
Top