مبارکباد ہمارے پرانے رکن ایم مبین کو پریم چند اوارڈ

الف عین

لائبریرین
اردو محفل کے ابتدائی ممبر اور ایک طرح سے ہماری لائبریری پروجیکٹ کے بنیاد گزار ایم مبین کی ایک ای میل کے مطابق مہاراشٹر ہندی اکادمی کی جانب سے ہندی فکشن کا 2006 کا پریم چند اوارڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔
اگر چہ مبیں یہاں عرصے سے نہیں آئے، ان کو رط دینے پر ممکن ہے کہ یہاں جھانکیں۔ لیکن میں اس خوشی میں س کو شریک کرنا چاہتا ہوں۔ اس لئے یہ تانا بانا شروع کر رہا ہوں۔
اگرچہ اوارڈ اردو کا نہیں ہندی کا ہے کہ مبین دونوں زبانوں میں خوب کہانیاں اور ناول لکھتے ہیں، اور پریم چند کی طرح نہیں کہ اپنی اردو کہانیوں کو ہندی میں اور ہندی کا اردو میں ترجمہ کر کے چھپوائیں!!
 

محمد وارث

لائبریرین
بہت مبارک ہو آپ کو مبین صاحب اور بہت شکریہ آپ کا اعجاز صاحب یہ خوش کن خبر شیئر کرنے کیلیئے۔
 

mmubin

محفلین
بہت ہنت شکریہ تمام کرم فرماوں کا

مٰیں محترم اعجاز صاحب کا بے حد مشکور ہوں کہ انھوں نے مجھے مہاراشٹر راجیہ ہندی اکادمی کے زریعے میری ہندی فکشن کی خدمات کو سراہتے ہویے مجھے جو منشی پریم چندایوارڈ برے سال 2006 سے نوازہ گیا اس کی خبر اردو ویب کے تمام شائعقین تک اس فورم کے ذریعے پہونچانے کا مخلص کام انجام دیا۔
اور ان تمام کرم فرماوں کا شکر گذار ہوں جنہوں نے مجھے اس فورم کے زریعے مبارکباد کے پیغامات روانہ کیے۔
مجھے یہ ایوارڈ 29 مارچ کو ممبی میں پاٹکر ہال میں ایک پروقار تقریب میں مہاراشٹر کے نائب وزیراعلی آر آر پاٹل، موسیقار خیام، ویسٹرن ریلوے کے منتظم الوک جھنگرن کی موجودگی مٰیں 25000 روپیہ نقر،شال، مومنٹو،گلدستہ اور ہندوستانی تہزیب کے مطابق ناریل دیکر تفویض کای گیا۔
میں اردو میں بھی باقادگی سے لکھتا ہوں یہ الگ بات ہے کہ اردو میں ابھی تک اتنے بڑے ایوارڈ میرئ دسترس میں نہٰن آ سکے۔ جبکہ ہندی میں میرے پہلے افسانوی مجموعہ پر قومی ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔

ایک بار پھر تمام بہی خواہوں کا شکریہ


ایم مبین


mubin.jpg
 

الف عین

لائبریرین
مجھے مبین کو ای میل سے اطلاع دینی پڑی اس لنک کے ساتھ۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اردو ویب محفل میں اور بطور خاص اردو لائبریری ڈاٹ آرگ میں لاگ ان نہیں ہو پا رہے ہیں۔ اردو لائبریری میں ان کا پاس ورڈ ری سیٹ کر کے ان کو ای میل کر دیں نبیل یا زیک تو شکرگزار ہوں گا میں بھی۔
 

قیصرانی

لائبریرین
لائبریری سائٹ پر ان کا لاگ ان بنا کر پاس ورڈ انہیں‌بذریعہ پی ایم بھیج دیا ہے۔ وہ کنفرمیشن ای میل کا جواب دے کر اس سائٹ پر لاگ ان ہو سکتے ہیں
 
Top