ہمارے ہیروز اور بے نظیر

جیا راؤ

محفلین
بے نظیر کی تصویر والا سکہ دیکھ کر مجھے بھی دلی صدمہ ہوا تھا۔۔۔ :mad::mad:
محترمہ اپنی وفات تک فقط ایک سیاسی پارٹی کی لیڈر تھیں۔۔۔ میرا نہیں خیال کہ وطنِ عزیز کے لئے اس سے زیادہ انکی کوئی حیثیت تھی۔۔۔ پھر انکی یوم وفات پر ملک بھر میں تعطیل اور انکی تصویر والے سکوں کا اجراء۔۔۔۔۔ چہ معنی دارد؟
پاکستان کسی حکومت یا کسی خاص سیاسی پارٹی کی ملکیت نہیں کہ وہ دوران۔ اقتدار اپنے من چاہے امور سر انجام دیں۔۔۔۔ حکومت کو یوں عوام کے جذبات مجروح کرنے کا بہرحال کوئی حق نہیں۔۔۔۔
اور اس بحث کا تو جواز ہی کیا کہ محترمہ کسی بھی طرح ہمارے قومی ہیروز کے برابر کھڑی ہو سکتی ہیں یا نہیں۔۔۔۔ :):):)
 

طالوت

محفلین
بھانڈوں کے ہاتھ حکومت ہو تو ایسا ہی ہوتا ہے ۔۔ پہلے پاکستان کپھے کا نعرہ ایجاد کیا ۔۔ اور اقتدار پر قبضہ جمایا پھر شہروں اور ہسپتالوں کے ناموں کو الٹ پلٹ کیا ۔۔ اب یادگاری سکے ۔۔ جو کھایا پیا اس کو بطور یاداشت محفوظ کرنے کی کوشش ہے۔۔
حکومت تو ملک نہیں تو بیرون ملک ۔۔
وسلام
 
چلو بھانڈوں کے ہاتھ کچھ تو ایا
بعضے لوگ بس بھانڈوں کا پیچھا ہی کرتے رہتے ہیں ۔ کف افسوس ملتے رہتے ہیں۔
 

راشد احمد

محفلین
یہ بڑی افسوسناک بات ہے کہ ہمارا جسے دل چاہتا ہے شہید قراد دے دیتے ہیں۔

ہم چوہدری ظہور الہی، بھٹو، ضیاالحق، بے نظیر کو شہید قرار دے رہے ہیں۔ شہید کا تو رتبہ اللہ تعالی کی نظر میں بہت بلند ہوتا ہے۔ شہید وہ ہوتا ہے جو اللہ تعالی کی راہ میں کوئی نیک کام کرتا مارا جائے۔ ہم شہید لفظ کےساتھ مذاق کرنا کب بند کریں گے۔

اگر کوئی لیڈر یا سیاستدان مارا جاتا ہے چاہے کسی بھی حالت میں تو وہ شہید ہے۔ اگر عوام میں سے کوئی مارا جائے تو کہتے ہیں کہ فلاں جاں بحق ہوگیا۔
 
Top